The Times of Baluchistan

  • Home
  • The Times of Baluchistan

The Times of Baluchistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Times of Baluchistan, Media/News Company, .

Welcome to the fastest-growing news portal focused on Baluchistan — bringing you real stories, voices, and updates from the region and its people, wherever they are in the world.

21/07/2025

یہ ریاست پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد ہے۔ ۔ ۔ وہی ریاست جو خود کو وفاق کہتی ہے، لیکن اپنے ہی شہریوں کو انسان تک نہیں سمجھتی۔

بلوچ قوم کی وہ مائیں، جن کے جگر گوشے برسوں سے جبری طور پر لاپتہ ہیں، آج اپنے معصوم بچوں کے ساتھ شدید بارش میں بغیر کسی شیلٹر کے سڑکوں پر بیٹھی ہیں۔ یہ وہ مائیں ہیں جو انصاف مانگ رہی ہیں، لیکن ریاستی ادارے انہیں ہراساں کر رہی ہے، ان پر ظلم کے نئے نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں۔

یہ ہے اس وفاق کا اصل چہرہ ۔ ۔ ۔ جو بلوچوں کو مہمان نوازی، روایات اور آئین کی تلقین کرتا ہے، لیکن خود بنیادی انسانی حقوق تک دینے کو تیار نہیں۔
اسلام آباد کی بارش میں بھیگتے یہ معصوم بچے، یہ تھکی ہوئی مائیں، ان کی خاموش چیخیں، اس نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں جو صرف طاقت کو زبان سمجھتا ہے۔

وفاقی حکومت کا یہ رویہ محض بے حسی نہیں، بلکہ مکمل ریاستی جبر ہے۔
بلوچ قوم کے پُرامن مظاہرین پر مسلسل دباؤ، ہراسانی اور اذیتوں کا یہ سلسلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست اپنے مظلوم شہریوں کے مطالبات سننے کے بجائے انہیں دبانا چاہتی ہے۔

ہم پوچھتے ہیں، کیا یہ ریاست صرف اشرافیہ کے لیے ہے؟
کیا بلوچ ہونا جرم ہے؟
کیا اپنے پیاروں کی بازیابی کے لیے آواز اٹھانا دہشت گردی ہے؟

یہ وقت ہے کہ بلوچ قوم متحد ہو کر اپنی ماؤں، بہنوں اور بچوں کے اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہو۔
دنیا دیکھ رہی ہے ۔ ۔ ۔ اور تاریخ گواہ رہے گی کہ کون مظلوم تھا، اور کون ظالم۔

19/07/2025

: Army Major Killed in Magnetic Bomb Blast

Quetta: A Pakistan Army officer was killed on Friday after a magnetic bomb exploded on his vehicle near Jabal-e-Noor in Quetta.

The deceased, identified as Major Anwar Kakar, had previously served in the media wing of the Pakistan Army, Inter-Services Public Relations (ISPR).

Security forces and intelligence agencies immediately cordoned off the area following the incident and have launched a full-scale investigation.

No group has claimed responsibility for the attack so far.

19/07/2025

They Disappear Us Without Warrants — Now They Ask for NOCs

– July 19: For the third consecutive day, protesters gathered outside the Islamabad Press Club to denounce the alleged illegal detention of Baloch Yakjehti Committee (BYC) leaders. Despite heavy rain over the past two days and being denied permission to set up tents, demonstrators continued their peaceful sit-in.

On Saturday, police sealed off the Press Club and blocked the road, demanding a No Objection Certificate (NOC) from the protesters.

“The irony is bitter,” said activist Saira Baloch. “The same authorities who abduct our loved ones from their homes in the dark of night — without warrants or any NOC — now ask us to prove our right to protest peacefully.”

Protesters have vowed to continue their sit-in until the detained BYC leaders are released and their concerns are addressed.

16/07/2025

Once again, the Baloch have arrived at Islamabad’s doorstep — not with weapons, but with hope. Hope for justice. Hope to be heard. But once again, that hope is met with silence — a silence heavier than steel.
Suppressing voices does not bring peace — it only delays justice.
The world must decide: will it remain a silent witness, or stand in solidarity with those fighting for their most basic rights?

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری - - آئین اور قانون کی خلاف ورزیڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں ک...
08/07/2025

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری - - آئین اور قانون کی خلاف ورزی

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کی انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت گرفتاری، اور ان کا 10 روزہ پولیس ریمانڈ، نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ آئینِ پاکستان اور قانونی تقاضوں سے بھی متصادم ہے۔ اس گرفتاری کو محض ایک قانونی کارروائی سمجھنا ناانصافی ہو گی؛ یہ درحقیقت ریاستی طاقت کے غیر قانونی استعمال کی ایک مثال ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری کا اخلاقی و آئینی فریضہ ہے۔

آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 10 (حقِ آزادیِ شخصی) واضح کرتا ہے کہ ہر شہری کو اس کی گرفتاری کے وقت وجہ بتانا لازمی ہے اور گرفتار شدہ فرد کو 24 گھنٹوں کے اندر مجاز عدالت کے سامنے پیش کرنا آئینی تقاضا ہے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنماؤں کو تین ماہ قبل 3 ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر) کے تحت حراست میں لیا گیا - جو بذاتِ خود ایک پریوینٹیو لا ہے، اور اس کا مقصد کسی جرم سے پہلے ممکنہ خطرے کے پیش نظر احتیاطی حراست ہوتا ہے۔

تاہم، تین ماہ تک 3 ایم پی او کے تحت قید رکھنے کے بعد، جائزہ بورڈ کے اجلاس سے محض چند گھنٹے قبل اس آرڈر کو اچانک منسوخ کر کے ان افراد کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دینا ایک واضح غیر آئینی اقدام ہے۔ یہ عمل سپریم کورٹ کے فیصلے PLD 2021 SC 362 کی بھی خلاف ورزی ہے جس میں عدالت نے کہا تھا کہ انتظامی حراست (جیسا کہ 3 ایم پی او) کو کرمنل چارجز سے تبدیل کرنا صرف اس وقت ممکن ہے جب آزاد اور شفاف انکوائری مکمل ہو چکی ہو اور الزامات کی بنیاد پر واضح شواہد موجود ہوں۔

انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 ایک مخصوص قانونی دائرہ کار رکھتا ہے، جس کے تحت وہی کارروائیاں آتی ہیں جن میں عوام میں خوف و ہراس پھیلانا، املاک یا جان و مال کو نقصان پہنچانا، یا ریاست کے خلاف مسلح کارروائیاں شامل ہوں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر افراد کا جرم محض پرامن احتجاج اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ ہے - جو کہ آئین کے آرٹیکل 19 (اظہارِ رائے کی آزادی) اور آرٹیکل 16 (پرامن اجتماع کا حق) کے تحت ایک آئینی حق ہے، نہ کہ دہشت گردی۔

جائزہ بورڈ کے اجلاس سے چند گھنٹے پہلے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات لگا دینا قانونی بدنیتی (mala fide intention) کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ PLD 2002 Lahore 555 کے مطابق غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ عدالتیں بارہا یہ واضح کر چکی ہیں کہ سیاسی مخالفت یا ریاستی تنقید کو دہشت گردی کا رنگ دینا جمہوری اصولوں کی توہین ہے۔

ہم اس اداریے کے ذریعے واضح کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری آئینی، قانونی اور اخلاقی اصولوں کے برعکس ہے۔ یہ اقدام نہ صرف آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ ایک خطرناک نظیر بھی قائم کرتا ہے جہاں شہری آزادیوں کو غیر قانونی ہتھکنڈوں سے سلب کیا جا رہا ہے۔

ریاستی اداروں کو یاد رکھنا ہو گا کہ آئین تمام شہریوں کو برابری، آزادی، اور عدل کا حق دیتا ہے۔ اگر ان حقوق کی پامالی جاری رہی، تو یہ نہ صرف داخلی انتشار کو ہوا دے گی بلکہ ریاستی ساکھ کو بھی عالمی سطح پر نقصان پہنچے گا۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر پر امن سیاسی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اور ان کے خلاف تمام جھوٹے مقدمات واپس لیے جائیں۔ انصاف، قانون اور آئین ہی پاکستان کی بقا کا واحد راستہ ہے۔

Concerns Mount After Enforced Disappearance of Gulzar Dost Baloch : Gulzar Dost Baloch, the convenor of the Turbat Civil...
07/07/2025

Concerns Mount After Enforced Disappearance of Gulzar Dost Baloch

: Gulzar Dost Baloch, the convenor of the Turbat Civil Society and a prominent social activist, was reportedly forcibly disappeared from his home in the area at midnight. According to sources, the incident occurred at approximately 12:30 AM when three Vigo vehicles carrying masked men, allegedly dressed in police uniforms, forcibly took Gulzar Dost from his residence.

Eyewitnesses and family members claim that the abductors did not present any warrants or legal documentation and took Gulzar Dost to an unknown location. The family has termed this act an enforced disappearance and expressed serious concerns for his life and safety.

So far, local police and government authorities have neither confirmed his arrest nor provided any clarification regarding their involvement in the disappearance. The incident has sparked widespread concern and outrage among the public, human rights activists, and on social media platforms.

Civil society representatives have emphasized that Gulzar Dost Baloch is a peaceful activist who has consistently advocated for peace, education, and human rights in the region. His abduction is not only a blatant violation of human rights but also deepens the sense of insecurity and fear in the area.

The affected family and civil society members have demanded the immediate and safe recovery of Gulzar Dost Baloch and have called for accountability from those responsible. They have also urged senior authorities and human rights organizations to take immediate notice of the incident and put an end to the unlawful practice of enforced disappearances.

Turbat City Unites in Strike Against Abdoi Border Closure : A complete shutter-down strike was observed across Turbat ci...
01/07/2025

Turbat City Unites in Strike Against Abdoi Border Closure

: A complete shutter-down strike was observed across Turbat city on Tuesday in protest against the continued closure of the Abdoi border, which connects with Kech district. The strike was called by All Parties Kech, the sit-in organizers, the Traders’ Association, and the Haq Do Tehreek, following a joint press conference earlier this week.

As a result of the strike, all major and minor business establishments, as well as banks throughout the city, remained closed. The protestors are demanding the immediate reopening of the Abdoi border, which they say is essential for the economic survival of the local population, many of whom rely on cross-border trade and movement.

Tensions escalated late Monday night when a large police contingent raided the protest camp and detained several participants, later transferring them to the local police station.

In response to the arrests, protest organizers have announced another demonstration scheduled for 2:00 PM today on Advocate Road, Turbat. They condemned the police action and reiterated their demand for the restoration of border access.

The situation remains tense in the area, with further protests expected if demands are not met.

 #دُکی کا جعلی مقابلہ اور جبری گمشدگیوں کا بڑھتا ہوا بحرانبلوچستان کے ضلع دُکی میں حالیہ دنوں ہونے والے مبینہ جعلی مقابل...
01/07/2025

#دُکی کا جعلی مقابلہ اور جبری گمشدگیوں کا بڑھتا ہوا بحران

بلوچستان کے ضلع دُکی میں حالیہ دنوں ہونے والے مبینہ جعلی مقابلے میں تین بلوچ نوجوانوں کی ہلاکت نے ایک بار پھر ریاستی اداروں کے غیر آئینی طرزِ عمل اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو نمایاں کر دیا ہے۔ ان تینوں نوجوانوں کی شناخت ہو چکی ہے، اور یہ افسوسناک حقیقت سامنے آئی ہے کہ یہ افراد پہلے سے جبری لاپتہ تھے، جنہیں مختلف اوقات میں کوہلو اور بارکھان کے علاقوں سے اُٹھایا گیا تھا۔ ان میں سے کوئی بھی شخص مسلح کارروائیوں میں ملوث نہیں تھا، بلکہ وہ عام شہری تھے جو اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف تھے۔

پہلے مقتول، حیدر علی مری ولد وزیر حمد مری، بارکھان کے علاقے ٹینگیانی گزینی کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کسان تھے۔ انہیں 24 مئی 2025 کو عصر کے وقت ایف سی چیک پوسٹ کے قریب سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ موٹرسائیکل پر اپنی زمین سے واپس گھر جا رہے تھے۔ ان کے ہمراہ ان کا کم عمر بھتیجا بھی تھا، جنہوں نے گرفتاری کے وقت مزاحمت کی، اور اس دوران اہلکاروں کی گاڑی کو نقصان بھی پہنچا۔ اہل خانہ کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کی گئیں، اور یقین دہانی بھی کرائی گئی، لیکن چند ہفتے بعد ان کی لاش ایک جعلی مقابلے میں مارے گئے دہشتگرد کے طور پر سامنے آئی۔

دوسرے مقتول، صوبت مری ولد قمیس مری، کو بارکھان بازار میں مویشی منڈی کے قریب دن دیہاڑے خفیہ اداروں نے حراست میں لیا۔ اس واقعے کے درجنوں نہیں بلکہ سیکڑوں چشم دید گواہ موجود ہیں، لیکن تمام تر عوامی شہادتوں کے باوجود صوبت مری بھی اس جعلی مقابلے میں مارے جانے والوں میں شامل ہیں۔

تیسرے شہید، وزیر خان مری ولد ریحان مری، جو چمالنگ کے علاقے کالی کوچ کے رہائشی اور شاعر تھے، تفتیش کے لیے اداروں کی بلائے پر خود کینٹ پہنچے تھے، لیکن وہیں انہیں جبری لاپتہ کیا گیا اور بعد ازاں ان کی لاش جعلی انکاؤنٹر کا حصہ بنا دی گئی۔ بعد میں ریاستی فورسز نے حسبِ سابق دعویٰ کیا کہ یہ تینوں افراد ایک مسلح جھڑپ میں مارے گئے، لیکن تمام تر شواہد اور ان کی جبری گمشدگی کے وقت سے یہ دعویٰ جھوٹا ثابت ہوتا ہے۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ بلوچستان میں جب بلوچ مسلح تنظیموں کی کارروائیاں بڑھتی ہیں، تو ریاستی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ افراد کو عقوبت خانوں سے نکال کر جعلی مقابلوں میں قتل کر دیا جاتا ہے، اور ان کی لاشیں بعد میں دہشتگرد قرار دے کر میڈیا اور اعلیٰ حکام کو پیش کی جاتی ہیں۔ یہ عمل نہ صرف قانون اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ ریاست کے وقار اور انصاف پر بھی ایک بدنما داغ ہے۔

ریاستی اداروں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ قانون کی حکمرانی صرف دشمنوں کے خلاف نہیں بلکہ خود ریاست کے اداروں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ بغیر عدالتی کارروائی کے کسی بھی شہری کو مارنا ماورائے عدالت قتل کے زمرے میں آتا ہے۔ وفاقی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ان واقعات کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائے، ملوث اہلکاروں کو کٹہرے میں لائے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے۔

بلوچستان پہلے ہی بداعتمادی، بے چینی اور محرومی کا شکار ہے۔ ایسے واقعات عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ اگر ان غیر قانونی اقدامات کا سدباب نہ کیا گیا تو ریاست اور شہریوں کے درمیان فاصلے مزید بڑھیں گے، جو کسی بھی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

 #کیچ: لیڈی ہیلتھ ورکر روبینہ بلوچ جبری گمشدگی کا شکار #تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے تعلق رکھنے والی ایک...
01/07/2025

#کیچ: لیڈی ہیلتھ ورکر روبینہ بلوچ جبری گمشدگی کا شکار

#تربت: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون اور سرکاری لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV)، روبینہ بلوچ دختر محب اللہ، کو پاکستانی فورسز نے پیر کے روز مبینہ طور پر جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق روبینہ بلوچ کی عمر 30 برس ہے اور وہ گورکوپ میں بطور لیڈی ہیلتھ ورکر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیر کی شام تقریباً چار بجے فرنٹیئر کور اور ملٹری انٹیلیجنس کے اہلکاروں نے روبینہ بلوچ کو تربت کے علاقے اوورسیز کالونی سے حراست میں لیا اور بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ اس کارروائی کے دوران اہلکار روبینہ کے گھر سے نقدی اور زیورات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ روبینہ بلوچ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات موصول نہیں ہوئیں، جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔

روبینہ بلوچ کی جبری گمشدگی پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا پر کارکنوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ ایک طویل عرصے سے سنگین انسانی حقوق کے بحران کی صورت اختیار کر چکا ہے، اور روبینہ بلوچ کا لاپتہ ہونا اس مسئلے کو مزید سنگین بناتا ہے، خصوصاً جب متاثرہ فرد ایک خاتون اور سرکاری ملازمہ ہو۔

تاحال سرکاری اداروں یا سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس واقعے پر کوئی وضاحت یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دے دی، صحافیوں کے تحفظ کی نئی قانون سازیاسلام آباد: وفاقی حکومت ...
30/06/2025

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دے دی، صحافیوں کے تحفظ کی نئی قانون سازی

اسلام آباد: وفاقی حکومت اور مختلف وفاقی اداروں نے ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لیے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری دے دی ہے جس پر صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

نئے قانون کے مطابق صحافیوں کو کسی بھی قسم کی دھمکی، بدسلوکی، جسمانی تشدد یا ذرائع کے حوالے سے دباؤ ڈالنے پر سخت سزا دی جائے گی۔ اس قانون میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے متعدد اہم اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں کسی صحافی کو خبر کی اشاعت سے روکنا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، صحافیوں کے خلاف تشدد، دھمکی یا ہراسانی کی صورت میں براہ راست ایف آئی آر درج کی جائے گی، جبکہ کسی صحافی سے خبر کے ذرائع کے بارے میں پوچھنا یا ان کے سامنے اظہار کرانے کی کوشش بھی غیر قانونی قرار پائے گی۔

نئے قانون کے تحت صحافیوں کے خلاف زبانی یا تحریری بدتمیزی اور توہین بھی قابل سزا جرم قرار دی گئی ہے۔

پاکستان کی مختلف صحافتی یونینز اور تنظیموں نے جرنلسٹ پروٹیکشن بل کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے آزادی صحافت کے لیے ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ صحافتی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ قانون صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم پیشرفت ہے، جس سے صحافتی آزادی کو مزید تقویت ملے گی۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، لاہور یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی تنظیموں نے اس بل کو صحافیوں کی طویل جد وجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک میں صحافتی ماحول کو محفوظ اور آزاد بنانے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا ہے۔

یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قانون سے نہ صرف صحافیوں کی حفاظت ہوگی بلکہ انہیں اپنے پیشہ ورانہ کام کو آزادی اور غیر جانبداری کے ساتھ سرانجام دینے کی سہولت بھی ملے گی۔

یہ قانون صحافیوں کو غیر قانونی ہراسانی اور دباؤ سے بچانے میں مددگار ثابت ہوگا، اور صحافتی اداروں کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرے گا۔ صحافتی یونینز کے مطابق یہ بل ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگا جس سے صحافت کی آزادی کو تقویت ملے گی اور صحافیوں کو اپنے فرائض کو بلا خوف و خطر ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

Where is Dr. Deen Jan Baloch? Voices Rise Against Enforced Disappearances:A seminar titled "16 Years Without Dr. Deen Mo...
30/06/2025

Where is Dr. Deen Jan Baloch? Voices Rise Against Enforced Disappearances:

A seminar titled "16 Years Without Dr. Deen Mohammad Baloch" was held at the Karachi Press Club on Sunday to mark the 16th anniversary of the enforced disappearance of Baloch political activist Dr. Deen Mohammad Baloch.

The event drew a large audience and was moderated by his daughter, Mehlab Baloch. The gathering brought together prominent figures from journalism, civil society, and human rights organizations.

Key speakers included Karachi Press Club President Fazil Jamili, senior journalists Wusatullah Khan and Mazhar Abbas, Human Rights Commission of Pakistan (HRCP) representative Asad Butt, renowned activist and artist Sheema Kermani, Baloch Yekjehti Committee (BYC) leaders including Dr. Baloch’s daughter Sammi Deen Baloch, BYC Karachi’s Lala Wahab Baloch, and progressive political activist Comrade Khurram Ali.

The seminar was attended by families of missing persons, journalists, lawyers, human rights defenders, and civil society members, who voiced grave concern over the rising cases of enforced disappearances across the country. Speakers described the situation as a dire humanitarian crisis and called for immediate action.

Participants emphasized that the seminar symbolized a continued resistance against state repression and a reaffirmation of the demand for justice. They urged the authorities to recover Dr. Deen Mohammad Baloch and all other missing persons, and to bring those responsible for enforced disappearances to justice.

Many speakers highlighted the lifelong struggle of Sammi and Mehlab Baloch, who have been demanding their father's recovery since childhood, growing up outside press clubs across Pakistan. Despite 16 years of appeals, the state has failed to provide answers regarding Dr. Deen Jan Baloch's whereabouts.

Speakers condemned enforced disappearances as a permanent stain on the state's reputation. They said that such actions have not—and will not—succeed in silencing the struggle for rights in Balochistan. They noted that reports of disappearances and mutilated bodies surface daily from the province, but resistance continues despite the lack of media coverage and growing suppression.

Sammi Deen Baloch , speaking on behalf of the Baloch Yakjehti Committee , also condemned the heavy police presence, roadblocks, and harassment of attendees. Despite these tactics, she said, a significant number of people attended and raised their voices against enforced disappearances.

In her closing remarks, Sammi expressed heartfelt gratitude to all the speakers and attendees for standing in solidarity with their struggle and for being present on this important occasion.

بلوچستان میں آواز اٹھانا جرم؟ اختر مینگل کو نوٹس پر سوالات اٹھ گئے: #کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر صبیح...
28/06/2025

بلوچستان میں آواز اٹھانا جرم؟ اختر مینگل کو نوٹس پر سوالات اٹھ گئے:

#کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنماء ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے سردار اختر مینگل کو بھیجے گئے سرکاری نوٹس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوموں کی حمایت کو جرم قرار دینا قابل افسوس اور ناقابل قبول ہے۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ اختر مینگل پر یہ الزام عائد کرنا کہ وہ صرف ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی حمایت کی بنیاد پر کسی ممنوعہ ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ آئینی و قانونی اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو کب اور کس قانون کے تحت ممنوعہ فرد قرار دیا گیا؟ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ اگر ایسا کوئی نوٹیفیکیشن یا قانونی حکم موجود ہے تو اسے عوام کے سامنے لایا جائے۔

ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے واضح کیا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کوئی قانون نہیں توڑا، بلکہ وہ صرف بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں، جو خود ایک غیر آئینی اور غیر قانونی عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگیاں انسانی حقوق اور انصاف کے بنیادی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں، اور اگر کوئی قانون توڑ رہا ہے تو وہ ریاستی ادارے ہیں جو شہریوں کو اغوا کر کے ان کے خاندانوں کو اذیت دیتے ہیں۔

انہوں نے سردار اختر مینگل کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی آواز بننا اور مظلوموں کی حمایت کرنا جرم نہیں بلکہ جمہوری فریضہ ہے۔ "ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ بلوچستان کی بیٹی ہیں، اور ان کی جدوجہد انسانیت، انصاف، اور قانون کی حکمرانی کے لیے ہے، نہ کہ کسی غیر قانونی ایجنڈے کے لیے،" ڈاکٹر صبیحہ بلوچ نے مزید کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو دبانے کی کوششیں نہ صرف جمہوریت بلکہ ملکی سالمیت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے غیر آئینی اقدامات سے باز آئے اور مظلوموں کی آواز کو دبانے کے بجائے، ان کے مسائل کا حل تلاش کرے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Times of Baluchistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share