لال بتی

  • Home
  • لال بتی

لال بتی Laal Batee (Red Beacon) is a web tv channel. The idea behind Laal Batee is to cover the broader pict

’فتح ون‘ میزائل کیا ہے؟فتح ون میزائل پاکستان کا جدید اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار ہے جس کی رینج 140 کلومیٹر ت...
10/05/2025

’فتح ون‘ میزائل کیا ہے؟

فتح ون میزائل پاکستان کا جدید اور مختصر فاصلے تک مار کرنے والا ہتھیار ہے جس کی رینج 140 کلومیٹر تک ہے۔ 24 اگست 2021 کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح ون راکٹ سسٹم کا تجربہ کیا گیا تھا۔

فتح ون پاکستان کا تیار کردہ زمین سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے جو فتح سیریز کا حصہ ہے۔ اس سیریز میں ایک اور میزائل فتح ٹو بھی شامل ہے۔ پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 400 کلومیٹر تک کے فاصلے پر مار کرنے والے اس میزائل میں اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

فتح ون ہدف کے لحاظ سے 300-500 کلو وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

کینبرا کی نیشنل یونیورسٹی میں سٹریٹیجک اور ڈیفینس سٹڈیز کے لیکچرر ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق فتح میزائل پاکستان کی لانگ رینج راکٹ آرٹلری سسٹم میں جدید اضافہ ہیں۔ ان کا استعمال انتہائی درستگی کے ساتھ مختلف اہم اہداف پر جوابی حملوں کے لیے کیا جاتا ہے جن میں ائیربیسز، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ایمونیشن ڈیپوز، لاجسٹک سپلائی لائنز، اور دشمن کے فاروڈ سپلائی ٹینکس یا توپ خانے وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر منصور کے مطابق فتح سیریز پاکستان کا بہت مؤثر میزائل سسٹم ہے جو ایئر فورس کے ساتھ مل کر دشمن کی (آفینسو کیپیبلٹی) کو نشانہ بنانے اور اُن کے ہائی ویلیو ڈیفینسو ٹارگٹس کو نیوٹرآئز کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس میزائل کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ آپ ان میزائلوں کو دشمن کے دفاعی نظام کی حدود سے باہر، سٹینڈ آف رینج سے فائر کر سکتے ہیں۔ ان میزائلوں میں ’شوٹ اینڈ سکوٹ‘ کی صلاحیت موجود ہے، یعنی فائر کرنے کے فوراً بعد یہ اپنی جگہ بدل سکتے ہیں اسی وجہ سے یہ دشمن کی جوابی گولہ باری سے محفوظ رہتے ہیں، کیونکہ ان کا مقام فوری طور پر تبدیل ہو جاتا ہے لہٰذا انھیں نشانہ بنانا یا روکنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔

’پاکستان نے فتح سیریز کے گراؤنڈ لانچڈ آرٹلری راکٹ سسٹمز کا استعمال کیا ہے جو کہ امریکی ہائی موبیلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم (HIMARS) سے مشابہ ہیں اور جنھیں یوکرین میں انتہائی درستگی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘

ڈاکٹر منصور کے مطابق یہ میزائل سسٹم مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس سیریز کے مزید میزائلوں کی تیاری میں پاکستان کو سپلائی کی کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ فتح سیریز میں ون، ٹو، تھری اور فور میزائل شامل ہیں جن میں فتح ون اور ٹو 400 کلومیٹر تک رینج رکھتے ہیں اور یہ دونون فوج کے آپریشنل استعمال میں ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستان فتح فور پر بھی کام کر رہا ہے جس کی رینج 700 کلومیٹر ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد میں مقیم دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی بتاتے ہیں کہ فتح سیریز کے میزائلوں کی خاصیت یہ ہے کہ: ’یہ انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بناتے ہیں اور یہ سپر سونک ہیں‘

ان کی سب سے اہم خاصیت ’مینوورایبل ان ٹرمینل سٹیج‘ ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی بیلسٹک میزائل سسٹم اس کو ہٹ نہیں کر سکتا۔

اس کی مثال وہ کرکٹ سے دیتے ہیں کہ جس طرح کہا جاتا ہے کہ وقار یونس کی لیٹ سوئنگ ہوتی تھی، اگر کوئی بالر صرف را پیس پر 160 کلو میٹر پر بال کر رہا ہے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں لیکن ایک بالر اگر 140 کی سپیڈ پر بھی بالنگ کر رہا ہے لیکن وہ لیٹ سوئنگ ہوتی ہے اور بالر ٹارگٹ پر پہنچنے سے پہلے اچانک اپنی ڈائریکشن تبدیل کر لیتا ہے تو جس طرح بیٹ اور بیٹسمن کے بیچ گیپ نکل آتا ہے اسی طرح ڈیفینس سسٹم کے بیچ گیپ نکل آتا ہے اور دشمن کے لانچ کیے گئے تمام میزائل کنفیوژ ہو جاتے ہیں اور آنے والے راکٹ کو ہٹ نہیں کر پاتے۔‘

سید محمد علی کے مطابق اسرائیل کی طرح انڈیا کے دفاعی نظام کی بھی تین تہیں ہیں: باہر والی تہہ ایس 400 ہے جس کی رینج تین سے چار سو کلومیٹر ہے، اس کے بعد انڈیا کے پاس اسرائیل کا دیا گیا براق 8 سرفیس ٹو ائیر میزائل سسٹم ہے اور تیسرا انڈیا کا اپنا بنایا گیا ’آکاش‘ سسٹم ہے جو اس دفاعی نظام کی تیسری تہہ ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ ’ٹرمینل سٹیج میں اس میزائل کی درستگی، رفتار اور مینوورایبلٹی انڈیا کے تمام دفاعی نظاموں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ پاکستان کے فل سپیکٹرم ڈیٹرنس یا دفاعی صلاحیت کے ذریعے دشمن کو روکنے کی حکمتِ عملی کا پہلا اور سب سے چھوٹا میزائل ہے۔‘

سید محمد علی کے مطابق اس میزائل سے کسی ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا فائدہ یہ ہے کہ یہ سینکڑوں ہزاروں بومبلیٹس یا چھوٹے بارودی گولوں کی بارش سے رن وے کو تباہ کر دیتا ہے اور ایسے گڑہے بنا دیتا ہے کہ وہاں جتنے جہاز کھڑے ہیں جب تک رن وے تباہ ہے وہ پرواز نہیں کر سکتے۔

*پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے اسے انٹی ائیرکرافٹ گن س...
08/05/2025

*پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے اسے انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا اسکا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں*
دنیا میں پہلی مرتبہ یہ ڈرون گرایا گیا

🚨 Details of Indian attacks across Pakistan
07/05/2025

🚨 Details of Indian attacks across Pakistan

27/12/2024

اپڈیٹڈ ٹکرز

کراچی شہر میں مختلف مقامات پر پارہ چنار میں ہونے والے واقعے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

*بند سڑکیں/ متبادل راستے ذیل ہیں*

(1) *مین ایم اے جنا ح روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے*

*متبادل راستہ*
ٹریفک کو 45 کانگرس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری ،بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرو مندر کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔

(2) *ابو الحسن اصفانی روڈ بجانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں*

*متبادل راستہ*
ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف ، رینجر کٹ سے سروس روڈ بجانب پنجاب اڈہ کی طرف ڈائیورشن دی ہے

(3) *فائیو سٹار چورنگی مکمل بند ہے*

*متبادل راستہ*
سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

(4) *یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ بجانب نیپا سڑک بند ہے*

*متبادل راستہ*
ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورشن دے دی گئی ہے۔

(5) *مین شاہراہ فیصل کالا چھپرا جانب ملیر*

*متبادل راستہ*
شہر سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف اور ملینیم سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے شہر کی طرف ڈائیورشن دی گئی ہے۔

(6) *میں نیشنل ہائی وے ملیر 15 برج چڑھائی آنے جانے والے دونوں روڈ بند*

*متبادل راستہ*
ٹریفک کو ملیر ہالٹ سے ماڈل کالونی کی طرف ڈائیورشن دی ہے۔اور منزل پمپ سے یونس چورنگی کی طرف اور داؤد چورنگی سے انڈسٹریل ایریا کی طرف ڈائورشن دی گئی ہے

مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں احتجاجی مظاہروں کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں اگر جانا انتہائی ضروری ہے تو زحمت و پریشانی سے بچنے و متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔

ترجمان: ٹریفک پولیس کراچی

Zaer's CompassNavigating your journey of faithGuiding pilgrims to the heart of faith. Unveil your journey's potential wi...
04/01/2024

Zaer's Compass
Navigating your journey of faith

Guiding pilgrims to the heart of faith. Unveil your journey's potential with expert advice, seamless logistics, and unwavering support. Navigating visa applications to preparing for spiritual encounters. With Zaer's Compass, your pilgrimage journey will be one of guided steps, serene reflection, and lasting memories.

Please Like & Follow our Instagram & page to keep updated about new Offers.

Follow Us:

Facebook: https://www.facebook.com/zaerscompass
Instagram: https://www.instagram.com/zaerscompass

Join our WhatsApp Group for latest updates:
https://chat.whatsapp.com/K7IQ893WqYCAyhUek0ijFz

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when لال بتی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share