پی ٹی آئی اسلام پورہ آفیشل

  • Home
  • پی ٹی آئی اسلام پورہ آفیشل

پی ٹی آئی اسلام پورہ آفیشل All about Pothwar

پیارے بھائی یاسر عرفات کیانی کو جھوٹے بے بنیاد مقدمے سے ڈسچارج ہونے پر ڈھیروں مبارکباد آپ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ظلم اور فس...
29/05/2024

پیارے بھائی یاسر عرفات کیانی کو جھوٹے بے بنیاد مقدمے سے ڈسچارج ہونے پر ڈھیروں مبارکباد آپ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا
ظلم اور فسطائیت کو زمیں بوس کیا اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو

تتلیاں اور ھیلی کاپٹرمیں نے بھی ھیلی کاپٹر بہت دیکھ رکھے ہیں۔ ہمارے بچپن میں یہ ڈم ڈم  کی باڑھ کے ساتھ لگے سفید اور پرپل...
20/03/2024

تتلیاں اور ھیلی کاپٹر

میں نے بھی ھیلی کاپٹر بہت دیکھ رکھے ہیں۔ ہمارے بچپن میں یہ ڈم ڈم کی باڑھ کے ساتھ لگے سفید اور پرپل سدابہار کے پھولوں پر بہت زیادہ آیا کرتے تھے۔ لڑکیاں ان سے ڈرا کرتیں جبکہ لڑکے ان کو ڈنڈے میں کپڑا باند کر پکڑنے کی کوشش کرتے۔ اگر کبھی کوئ ھیلی کاپٹر ھاتھ لگ جاتا تو اس کی دم میں لمبا دھاگہ باندھ کر اس کا سرا پکڑ کر ھیلی کاپٹر کو چھوڑ دیتے۔ بڑا لطف آتا جب یہ خود کو آزاد سمجھ کر تیزی سے اڑتا مگر دھاگہ ختم ہونے پر ایک جھٹکے سے واپس گرتا اور زور لگاتا۔
یہ ھیلی کاپٹرز آج بھی اڑتے نظر آتے ہیں مگر جانے کیا بات ہے کہ ان میں کوئ دھاگہ بندھا نہ ہونے کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ یہ کسی غیر مرئ دھاگے میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان کی اڑان بس وہاں تک محدود ہے جہاں تک دھاگہ اجازت دیتا ہے۔

آج بھی ہماری چھت پر لگے پھول پودوں پر یہ ھیلی کاپٹر آتے ہیں اور ان کو دیکھ کر مجھے ایسا ہی لگتا ہے جیسے یہ ہمارے بچپن والے ھیلی کاپٹر ہم سے مل کر بچپن کی یادیں تازہ کرنے آئے ہیں۔ مجھے ان ھیلی کاپٹرز سے بڑی انسیت ہے کیونکہ ہم نے بھی بچپن ان کے ساتھ گزارا ہے۔ انہی ھیلی کاپٹرز سے کھیلتے پکڑتے ہم یہاں تک پہنچے ہیں مگر یہ ھیلی کاپٹر اب بھی ہماری محبت میں ہمارے پاس آہی جاتے ہیں۔ تو آپ ہم کو کوئ معمولی انسان نہ سمجھئے گا۔
بلکہ ہمارے ھیلی کاپٹرز کے ساتھ تو رنگ برنگی تتلیاں بھی آیا کرتی تھیں جو سدا بہار کے پھولوں سے رس چوسا کرتی تھیں۔ ڈم ڈم کی باڑھ کے سائے میں گھات لگا کر بیٹھے کبھی کبھی ہم کسی تتلی کو اپنی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان اس طرح بھینچ کر پکڑتے گویا یہ تتلی نہیں بلکہ اس میں جیٹ کا انجن لگا ہے جو یہ ھاتھوں سے نکل جائے گی۔ پھر جب ہم اس تتلی کو چھوڑتے تو ڈگمگاتے ہوئے ٹیڑھی ٹیڑھی سے اڑان کے ساتھ اڑ جاتی اور ہماری انگلی پر اس کے رنگ رہ جاتے۔ اب تتلیاں نہیں آیا کرتیں اور ہم بے رنگ ہوگئے ہیں۔ سنا ہے کہ تتلیاں آزادی اور خوشحالی کی علامت ہوتی ہیں۔ جہاں سے یہ دو مفقود ہوجائیں وہاں سے تتلیاں بھی روٹھ جاتی ہیں۔

اس زمانے میں اصلی ھیلی کاپٹرز تو شاذونادر ہی نظر آتے تھے۔ اور اگر نظر آتے تو وہ فوجی ھیلی کاپٹر ہوتے تھے جن کے دھڑ دھڑ دھڑ جیسی زور دار آوز اور تیز گھومتا ہوا پنکھا زمین پر موجود لوگوں کے لئے بڑی دلچسپی کا باعث ہوتا۔ ہم گراؤنڈ ٹو ارتھ لوگ نیچے کھڑے کھڑے اوپر گراؤن ٹو اسکائ دیکھتے ہوئے زور زور سے سیلوٹ مارتے کہ اس میں وہ لوگ سوار ہیں جن کے لئے ریڈیو پر نورجہاں اے وطن کے سجیلے جوانو اور اے پتر ھٹاں تی نئ وکدے گاتی ہیں۔ لیکن جب زرا شعور آیا تو ہتہ چلا کہ یہ اتنی بلندی پر ہوتے ہیں کہ ان کو ہمارے سیلیوٹ نظر نہیں آتے بلکہ شاید ہم ان کو اتنی بلندی سے کیڑے مکوڑوں جیسے نظر آتے ہونگے۔
الحمدللہ ہم آج بھی یہی سمجھتے ہیں کہ یہ پتر ھٹاں تے نئیں وکدے مگر اب ان کی بنائ بہت ساری چیزیں ھٹیوں، دکانوں اور اسٹورز پر وکدی ہیں۔ جن کو خریدنے کے لئے بعض اوقات ہم خود بھی بک جاتے ہیں۔

لیکن خیر ہم کو بھلا اس سے کیا لینا دینا۔ دن رات وطن کی حفاظت کرنے والے ان جوانوں کے لئے ھیلی کاپٹرز ہی سجتے ہیں تاکہ یہ اوپر بلندی سے نیچے ہم گراؤنڈ ٹو ارتھ عوام کا جائزہ لے کر ہماری حفاظت اور بہبود کا بندوبست کرسکیں اور جائزہ لیں کہ کہاں کہاں بند باندھنے ہیں ۔۔۔۔۔ دریاؤں کا پانی روکنے اور سیلاب سے بچاؤ کے لئے۔ جن تتلیوں نے ان ھیلی کاپٹرز سے دوستی کرلی وہ آج بھی محفوظ ہیں اور گراؤنڈ ٹو ارتھ ہوتے ہوئے بھی بہت بلندی پر اڑتے ہوئے زمین پر حکمرانی کررہی ہیں۔اگر کوئ ان کو چھونے کی بھی جسارت کرلے تو اس کا رنگ سرخ میں رنگ جاتا ہے۔ ایسا سرخ جس کو پھر سفید سے ڈھک کر مٹی میں چھپا دیا جاتا ہے۔

01/02/2024

شرقی گوجرخان والو اگر پرویز اشرف جیتا تو ایڈوانس چنگی مبارک

اس وقت اس سسٹم سے ضد ہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ عوام ان کے خلاف ہے اس لیے جو جیسا بھی ہے اگر عمران خان کا حمایت یافتہ ہ...
16/01/2024

اس وقت اس سسٹم سے ضد ہے اور انہیں یہ بتانا ہے کہ عوام ان کے خلاف ہے اس لیے جو جیسا بھی ہے اگر عمران خان کا حمایت یافتہ ہے تو اسے لازمی ووٹ دیں ، اصل بات یہ ہے کہ ووٹ اس سسٹم کے خلاف جانا چاہیے یہی عوام کی کامیابی ہے باقی رہی یہ بات کہ جیت کر بِک جائیں گے تو اپنے لیڈر پربھروسہ رکھیں وہ ایک بار باہر آجائیں تو انشااللہ سب کی طبیعت درست کردیں گے ، اور کنفیوژن عمران خان کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہو بھی جائے تو پاکستان کی تباہی کے اصل انتخابی نشان یاد رکھنے ہیں جنہیں کسی صورت ووٹ نہیں کاسٹ کرنا ، اپنے بزرگوں کو اپنی خواتین کو اچھی طرح یہ بات سمجھا دیں ۔

شیر _ تِیر _ پتنگ _ لالٹین _ کتاب _ عقاب ❌

_____ملک اکرم

‏🚨سابق وزیر اعظم  عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی کمرہ عدالت میں موجود میڈیا سے سوالات و جوابات 🚨‏آپ سے کسی نے مزاکرات ک...
04/12/2023

‏🚨سابق وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی کمرہ عدالت میں موجود میڈیا سے سوالات و جوابات 🚨

‏آپ سے کسی نے مزاکرات کئے ۔ صحافی کا سوال

‏مجھ سے نہ کوئی ملا نہ مزاکرات کئے ۔ سابق چیرمین

‏حالات بتاتے ہیں آپ کو طویل عرصے تک جیل میں رہنا پڑے گا ۔ سوال

‏مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا جان دینے کو تیار ہوں ۔ سابق چیرمین

‏نو مئی لندن پلان کا حصہّ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا

‏اڑھتالیس گھنٹوں میں دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا

‏یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ اندر نہ جائیں

‏سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا

‏شاہ محمود قریشی صاحب بیرسٹر گوہر کو چیرمین بنایا گیا ۔ سوال

‏مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں خان کیساتھ کل بھی تھا اور آج بھی ہوں آئندہ بھی رہوں گا ۔ قریشی

‏چیرمین کی موجودگی میں بتانا چاہتا ہوں کہ جو خان سے اور قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں نظریاتی ہیں وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں

‏جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابقہ خاوند کے زریعے کرایا ہے جھوٹا الزام لگایا ہے انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان

‏قسم اٹھانے کیلیے تیار ہوں اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہؤا

‏قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے ۔ خان

‏لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا

‏میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی

‏مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا پر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں

‏حالات دیکھ کر خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں ۔ کپتان

‏مہاتما گاندھی کو آپ نے دیکھا تھا کہ اس کو کسی عہدے کی ضرورت نہیں تھی ۔ قریشی
‏اس وقت میں بھی اس اسٹیج پر پہنچ چکا ہوں مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ۔ قریشی

‏خان اور پی ٹی آئی کے لوگوں کے دلوں میں بس چکا ہوں ۔ قریشی

‏6.17 کی گروتھ کو صفر پر لے آئے ہیں ۔ سابق چیرمین

‏لوگ کیا پاگل ہیں انہیں نہیں پتہ کہ انہوں نے کیا کیا ہے ۔ سابق چیرمین

دنیا کی کُل آبادی کا 25% مسلمان ہیں اور دنیا کے کل ممالک کی تعداد کا تقریبا 25% ممالک یعنی 50 ملک انکے پاس ہیں ۔ ان ممال...
02/12/2023

دنیا کی کُل آبادی کا 25% مسلمان ہیں اور دنیا کے کل ممالک کی تعداد کا تقریبا 25% ممالک یعنی 50 ملک انکے پاس ہیں ۔ ان ممالک اور آبادی میں سے کوئی ایسی شخصیت بتائیں جسے اتنے لمبے عرصے تک ایسی گلوبل سلیبرٹی رہنے کا موقعہ ملا ہو کہ دنیا کے عظیم راہنماوں کی فیملیز ، شاہی خاندانوں کی فیمیلز اور مختلف فیلڈز کے سٹارز بھی اسے ایک قد آور اور اصول پرست شخصیت کے طور پر جانتے ہوں۔ خود چائے میں روٹی ڈبو کر کھالے ، نوکروں کے ساتھ بیٹھ کر کھالے ، ڈھابوں پر بیٹھ کر کھالے ، جو اور جیسا بھی ملے وہ پہن لے لیکن ملک کی سب سے بڑی فلنتھراپی چلاتا ہو۔ جہاں لوگ فیشن کے طور پر مذہب بیزار نظر آنے کی کوشش میں ہوں وہاں وہ ہر فورم پر دنیا کو لا الہ کا مطلب سمجھاتا پھرے ۔ ایاک نعبد وایاک نستعین ( پورے قرآن کے خلاصے ) کو اپنا موٹو بنا کر پھیلاتا پھرے ۔ پھٹے کپڑوں کے ساتھ کھیڑی اور ہاتھ میں تسبیح لئے بھی شہنشاہوں کی محفلوں میں پورے کانفیڈینس سے چلا جائے ۔ قوم کے پیسوں سے چھوٹی سی پانی کی بوتل میں بچا ہوا پانی بھی پھر سے پینے کے لئے ہاتھ میں اٹھائے اٹھائے پھرے ۔ اقوام متحدہ میں جائے تو اسلاموفوبیا کا مقدمہ جیت جائے ۔ امریکہ کے سابق صدر نے اپنی صفائی میں کچھ بتانا ہو تو اسکے تاثرات کو اپنی دلیل بنا کر پیش کرے ۔ روس کے صدر کو ملے تو وقت لمبا ہوجائے اور کویڈ کے پرٹوکولز ختم ہوجائیں ۔ قطر کے شہنشاہوں کو ملے تو بلے پر آٹو گراف لیتے پھریں ۔ لیڈی ڈیانا جیسوں کو گھر میں بس اتنی ہی مہمان نوازی سے ٹھہرائے جیسے کسی بھی عام مہمان کو ٹھہرایا جاتا ہے ۔ ملک کا وزیر اعظم بنایا جائے تو ایکسپورٹس ، انڈسٹری ، ترسیلات ، روزگار سمیت سب کچھ اس وقت ترقی کرنے لگے کہ جب دنیا کی معیشتیں ڈوب رہی ہوں ۔ لیکن ہمارے ہاں اسے لاکھ سوا لاکھ پر کسی دیہی علاقے سے بھرتی کئے ہوئے کاسٹ سینٹر کے بوجھ والے بے وقعت تنخواہ دار کے ہاتھوں ویل چیر سے اٹھا کر گردن کے پیچھے کالر سے پکڑ کر اس طرح توھین آمیز طریقے سے گھسیٹ کر لے جایا جائے کہ جیسے کسی چور کو پکڑا جاتا ہے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پی ٹی آئی اسلام پورہ آفیشل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share