30/09/2026
🐠 🐠زبردست کرسپی، مسالے دار اور جوسی فش فرائی کی ریسپی، بالکل ریسٹورنٹ اسٹائل۔🐠🐠
🐟 کرسپی فش فرائی🐠
🐠🌶️اجزاء:🌶️🐠
فش فلے — 1 کلو
لیموں کا رس — 3 کھانے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ — 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر — 1½ چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ — 1 چائے کا چمچ
ہلدی — ½ چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر — 1 چائے کا چمچ
اجوائن — ½ چائے کا چمچ
گرم مصالحہ — ½ چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ — 1 چائے کا چمچ
نمک — حسبِ ذائقہ
بیسن — 4 کھانے کے چمچ
کارن فلور — 2 کھانے کے چمچ
چاول کا آٹا — 2 کھانے کے چمچ
انڈا — 1 عدد
پانی — ضرورت کے مطابق
تیل — فرائی کے لیے
🍋🐠 بنانے کا طریقہ:🐠🍋
فش کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح لگے۔
ایک پیالے میں لیموں، ادرک لہسن، تمام مصالحے، بیسن، کارن فلور، چاول کا آٹا اور انڈا ڈالیں۔
تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر گاڑھا سا بیٹر بنا لیں۔
فش کو اس بیٹر میں اچھی طرح کوٹ کریں اور 30 منٹ میرینیٹ ہونے دیں۔
کڑاہی میں تیل درمیانی آنچ پر گرم کریں۔
فش کے ٹکڑے ڈال کر درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔
آخر میں چاٹ مصالحہ اور لیموں دھنیاچھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔
🐠🔥 ٹپ:🔥🐠
🐠😋👌 بہت زیادہ تیز آنچ پر فش نہ تلیں، ورنہ باہر سے جلدی براؤن اور اندر سے کچی رہ سکتی ہے۔ درمیانی آنچ پر فرائی کرنے سے فش اندر سے جوسی اور باہر سے انتہائی کرسپی بنتی ہے۔😋👌🐠
👆👆