Ahmad Nwaz Kokhar

  • Home
  • Ahmad Nwaz Kokhar

Ahmad Nwaz Kokhar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahmad Nwaz Kokhar, News & Media Website, .

26/10/2025

ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق'
گوجرخان( آحمد نواز کھوکھر ) دولتالہ کے نواحی قصبہ کونٹ میں ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا،ٹریکٹر اچانک بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ جاتلی موقع پر پہنچ گئی۔

09/10/2025

Today is my Birthday!
10th of October.

05/10/2025

" بنو قابل " نوجوانوں کے کیرئیر کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن کا شاندار پراجیکٹ ہے،پوٹھوہار قلعہ مین منعقدہ تقریب میں مجھے گفتگو کا موقع دیا گیا ،
اس پروگرام کے بارے میں میرے خیالات !
خدا ہر نوجوان کا مستقبل تابناک بنائے،

03/10/2025

گوجرخان کے سپوت کا اعزاز، آسٹریلیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے،اکبر شاہ کے صاحبزادے،علی احسن کی باڈی بلڈنگ کے قومی مقابلوں میں دو شاندار پوزیشنز،
گوجرخان( احمد نواز کھوکھر) گوجرخان کی ممتاز شخصیت اور تاجر راہنما سید اکبر شاہ کے صاحبزادے سید علی احسن بخاری نے آسٹریلیا میلبورن میں منعقدہ باڈی بلڈنگ کے قومی مقابلوں میں دو کیٹگریز میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کر کے دنیا کے باڈی بلڈرز کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔سید علی احسن نے
گزشتہ سال اسٹریلیا میلبورن میں فزیکل کلچرایسوسی ایشن کے کلاسک نویس باڈی بلڈنگ کے صوبائی مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت کر انٹرنیشنل باڈی بلڈرز کو اپنی طرف متوجہ کر لیا تھا،اور اس سال بھی فزیکل کلچر ایسوسی ایشن کے آسٹریلین نیشنل باڈی بلڈنگ کے قومی مقابلوں میں ٹال کلاسک باڈی بلڈنگ کیٹگری میں آسٹریلیا کے بڑے بڑے نامور باڈی بلڈرز کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن حاصل کر کے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور ٹال اوپن باڈی بلڈنگ کیٹگری میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے کانسی کا تمغہ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس مقابلے میں آسٹریلیا کے تمام صوبوں کے نامور ٹائٹل ہولڈر باڈی بلڈرز نے حصہ لیا،انہوں نے کہا کہ میری ان کامیابیوں میں والدین و لوگوں کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ میرے والد گرامی سید اکبر شاہ کا بڑا حصہ ہے جنہوں نے قدم قدم پر میری راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی،جسکی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے بے پناہ کامیابیوں اور عزتوں سے نوازا،اور 5 اکتوبر کو میں باڈی بلڈنگ کے ایک ورلڈ مقابلے میں حصہ لے رہا ہوں،جہاں تک پہنچنا کسی بھی کھلاڑی کا ایک خواب ہوتا ہے،

یہ عام خبر نہیں،یقین جانیے اخبار پڑھنا اور طالبعلم بچوں کو اس اخبار پڑھنے کی طرف راغب کرنے کے بے شمار فوائد نہیں،ان دانش...
26/09/2025

یہ عام خبر نہیں،یقین جانیے اخبار پڑھنا اور طالبعلم بچوں کو اس اخبار پڑھنے کی طرف راغب کرنے کے بے شمار فوائد نہیں،
ان دانشوروں کی گفتگو غور سے پڑھیے،اور خود فیصلہ کیجئیے۔

24/09/2025

تاج ریسٹورنٹ میں منعقدہ محفل میلاد النبی کی مکمل رپورٹ مہر یار احمد دیوان نیوز پر

جینٹری کالج کےسلور جوبلی،شاندار تقریب ،
01/09/2025

جینٹری کالج کےسلور جوبلی،شاندار تقریب ،

13/08/2025

اہل وطن کو یوم آذادی مبارک !
خدا وطن عزیز کو تا قیامت سلامت رکھے!

چکوال پریس کلب میں پی یو جے کے راہنماؤں چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد ،احمد نواز کھوکھر سید ثاقب امام رضوی راجہ طاہر محمود او...
12/08/2025

چکوال پریس کلب میں پی یو جے کے راہنماؤں چیئرمین ڈاکٹر عتیق فرہاد ،احمد نواز کھوکھر سید ثاقب امام رضوی راجہ طاہر محمود اور راجہ نوید کا ذبردست استقبال ،بابائے صحافت خواجہ بابر سلیم کو شیلڈ اور میڈل دیا گیا۔

10/08/2025

8 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد،
راولپنڈی( احمد نواز کھوکھر)
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ڈھوک کشمیر ہاں سے8 ہزار کلو پانی لگا، بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کردیا گیا۔گوشت سرگودھا، جھنگ اور گوجرہ سے راولپنڈی عام گاڑیوں میں چھپا کر لایا گیا تھا۔ گوشت کی مالیت تقریبا 96 لاکھ روپے تھی،ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع کریں۔

14/06/2025

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، تل ابیب میں دھماکے'
اسلام آباد(احمد نواز کھوکھر) ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کر دیا،اسرائیل پر اصفہان سے 150 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں، تل ابیب میں ہنگامی صورتحال، شہریوں کو بنکروں میں جانے کی ہدایت،ہر طرف دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں،اسرائیلی فوجی ترجمان کی جاری پریس کانفرنس منسوخ، ایران نے اسرائیلی کے 2 طیارے مار گرانے اور خاتون پائلٹ کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے،اسرائیل نے حملے کی تصدیق کر دی، بیت المقدس اور یروشلم پر بھی حملے،تل ابیب کے فوجی ہیڈ کوارٹر سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں اور دھواں اٹھ رہا ہے،سائرن کی آوازیں۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahmad Nwaz Kokhar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share