mascara.and.macaroons

  • Home
  • mascara.and.macaroons

mascara.and.macaroons Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from mascara.and.macaroons, Digital creator, .

"ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ ان لوگوں کا خیر مقدم نہیں کریں گے جو آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، اور آپ ان لوگوں کو برداشت نہیں کر...
17/04/2025

"ایک وقت ایسا آئے گا جب آپ ان لوگوں کا خیر مقدم نہیں کریں گے جو آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، اور آپ ان لوگوں کو برداشت نہیں کریں گے جو آپ کے ساتھ برا سلوک کرتے ہیں، آپ کسی کی دوبارہ تعریف نہیں کریں گے اور آپ جیسے ہی ٹوٹ جائیں گے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ ان لوگوں سے واپسی کا راستہ کب طے کرنا شروع کرنا ہے۔
اور آپ دوبارہ اس جال میں نہیں پھنسیں گے۔ آپ محدود رشتوں کو ہی سنبھالیں گے اور آپ ان لوگوں کا ہی انتخاب کریں گے اور دیکھیں گے کہ کون ساتھ نبھانے والا ہے؟ اور کون بیچ راستے میں آپ کو تنہا چھوڑ کر بھاگنے والا ہے؟
اب مزید غلط لوگوں کو سہنے کی گنجائش نہیں ہے ۔ آپ دوسروں کے برے رویوں اور سلوک سے اپنی شخصیت کو خود نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بس اب برداشت ختم ہوچکی ہے.! "

کسی کے ساتھ بحث کرنے سے پہلے  اپنے آپ سے پوچھیں ..کیا وہ شخص ذہنی طور پر اتنا بالغ بھی ہے کہ کسی مختلف نقطہ نظر کے تصور ...
14/04/2025

کسی کے ساتھ بحث کرنے سے پہلے
اپنے آپ سے پوچھیں ..
کیا وہ شخص ذہنی طور پر
اتنا بالغ بھی ہے کہ کسی مختلف
نقطہ نظر کے تصور کو سمجھ سکے۔
کیونکہ اگر نہیں، تو بالکل کوئی فائدہ نہیں
کہ آپ اس پر اپنی توانائی خرچ کریں ..
صحت مند بحث اور بے مقصد بحث میں فرق ہے ..
کسی ایسے شخص کے ساتھ بات چیت جو
کھلے ذہن کا مالک ہے، جو ترقی اور
سمجھ بوجھ کو اہمیت دیتا ہے،
روشن خیال ہو سکتا ہے-
چاہے آپ سے متفق نہ ہو۔ لیکن
اگر کسی ایسے شخص کے ساتھ استدلال کرنے کی
کوشش کر رہے ہیں جو اپنے عقائد سے
باہر دیکھنے سے انکار کرتا ہے؟
یہ دیوار سے بات کرنے کے مترادف ہے۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ
کتنی ہی منطق یا سچائی پیش کرتے ہیں،
وہ آپ کے الفاظ کو موڑ دیں گے،
انحراف کریں گے، یا رد کر دیں گے،
اس لیے نہیں کہ آپ غلط ہیں،
بلکہ اس لیے کہ وہ کوئی دوسرا رخ دیکھنے کو تیار نہیں ہیں۔
پختگی اس بات کے بارے میں نہیں ہے
کہ کون دلیل سے جیتتا ہے -
آپ کا سکون کسی ایسے شخص کو
ثابت کرنے سے زیادہ قیمتی ہے جس نے پہلے ہی
فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنا ارادہ نہیں بدلے گا ..
ضروری نہیں کہ ہر جنگ لڑی جائے ..
ہر شخص آپ کی وضاحت کا مستحق نہیں ہے ..
بعض اوقات، سب سے مضبوط چیز جو آپ کر سکتے ہیں
وہ ہے چلے جانا — اس لیے نہیں کہ آپ کے پاس
کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے،
بلکہ اس لیے کہ آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگ
سننے کے لیے تیار نہیں ہیں🙏

دسمبر کی یہ  سرد شامیں!کسی کی من پسند  ٹھہریں  کسی کی جان پہ بھاری چلو کہ اب دسمبر نے اجازت مانگ لی تم سے حقیقت  جان لی ...
31/12/2024

دسمبر کی یہ
سرد شامیں!
کسی کی من پسند ٹھہریں
کسی کی جان پہ بھاری

چلو کہ اب دسمبر نے
اجازت مانگ لی تم سے

حقیقت جان لی تم سے
بغاوت ٹھان لی تم سے

دسمبر جا رہا ہے پر
شکستہ حال افسردہ
بظاہر مسکرا تا پر
جگر چھلنی دل مردہ

دسمر جان چکا ہے سب
دسمبر مان چکا ہے سب

جہاں افراد بے حس ہوں
وہاں اوقات کیا اپنی؟
جہاں تنگدست بے بس ہوں
وہاں پہ رات کیا اپنی

جہاں پر سرد راتوں میں
غریب الوطن روتے ہوں
جہاں ویران رستوں میں
کئی افراد سوتے ہوں!

دسمبر چل رے ۔ ۔ ۔چل پگلے
یہاں لاکھوں فسانے ہیں
چوراہے خواب گاہیں ہیں
محلوں میں ویرانے ہیں

یہاں بے پرد ہیں مظلوم
ظلم پر لاکھ پردے ہیں
یہاں انسان ٹھٹھرتے ہیں
ہاں! کُتے عیش کرتے ہیں

دسمبر چل اگر تجھ میں
ذرا سی شرم باقی ہے
یہاں انسان کا دشمن
فقط انسان کافی ہے

دسمبر کی یہ
سرد شامیں
کسی کی من پسند ٹھہریں
کسی کی جان پہ بھاری!!!!

عقل ایک تحفہ نہیں ، بلکہ ایک سزا ھے کیونکہ آپ کو ہراس شخص سے نمٹنا ہوگا ، جس کے پاس یہ نہیں ھے۔
07/11/2024

عقل ایک تحفہ نہیں ، بلکہ ایک سزا ھے کیونکہ آپ کو ہر
اس شخص سے نمٹنا ہوگا ، جس کے پاس یہ نہیں ھے۔

دوسروں کے جملوں پر افسردہ ہو کر آپ نے زندگی کے کئی خوب صورت لمحے ضائع کر دیے۔ جینا سیکھیں زندگی بہت چھوٹی ہے لوگوں کی پر...
22/10/2024

دوسروں کے جملوں پر افسردہ ہو کر آپ نے زندگی کے کئی خوب صورت لمحے ضائع کر دیے۔
جینا سیکھیں زندگی بہت چھوٹی ہے لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دیں
آپ بہت اہم ہیں بلکہ بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا اپنی خوشی کو ایسے انجوائے کریں جیسے اس دنیا میں آپ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہے۔
اگر آپ کسی تکلیف یا پریشانی میں مبتلا ہیں تو تنہائی کی چادر اوڑھ کر سو جائیں یا پھر غموں کے آنسوؤں کا دریا بہا دیں لیکن جوں ہی کسی محفل میں شریک ہوں تو دیکھنے والے آپ کو دیکھتے رہ جائیں کہ آپ سے زیادہ مطمئن اور خوش کوئی نہیں یعنی غم خود تک رکھیں اور دوسروں تک وہ پہنچائیں جس کے بعد آپ کو ترس کی نگاہوں سے نہ دیکھا جائے۔۔۔

زندگی بہت خوب صورت ہے۔ مجھے ہر ایسے شخص پر افسوس ہوتا ہے جو زندگی کی خوبصورتی محسوس کرنے کی بجائے ایسے لوگوں کو جواب دینے لگے جو در اصل خود کے لیے بھی ٹاکسک ہوتے ہیں۔
زندگی زندہ دلی کا نام ہے۔ آپ جہاں خوش ہیں وہاں خوش رہیں جہاں سے حسد،جلن کی بو آتی ہے وہاں سے کوسوں دور نکل جائیں۔ اپنی فرینڈ لسٹ اور زندگی میں سکون چاہتے ہیں تو تنقیدی لوگوں کو باقی رہنے دیں لیکن منفی سوچ کے حامل اور بدتمیز لوگوں سے فاصلہ اختیار کر لیجیے۔ کیونکہ آپ کا اپنا سکون اول نمبر پر ہے

THE ENERGY OF A HOUSEA messy messy house is not a happy place to live, it has negative energy and people who live there ...
16/10/2024

THE ENERGY OF A HOUSE

A messy messy house is not a happy place to live, it has negative energy and people who live there will be affected. Disorder gets in the way and stagnates, making it very difficult to continue on our ways.

The stress of searching for stuff causes anxiety, depression and confusion, hence the importance of throwing away or donating what we no longer need to give the house a new look. Your home is a reflection of your life, and that implies everything: physical, spiritual, emotional, labor, social and family.

Always remember that there is a place for everything and everything should be in its place, this helps to be in harmony and results in a better flow of energy. You must clean house and get rid of or reform everything that does not make us feel good, to make room for the new.

We shouldn't accumulate things, but rather remove from home everything that doesn't contribute, that doesn't work or that you don't like anymore. By getting rid of things that don't contribute anything positive, the house loses negativity, makes space, and becomes much easier to clean, which is something important.

We should surround ourselves with things we enjoy, that bring good memories, that motivate us. Your home is you and your home is you. Our home is a reflection of ourselves, it tells us how we are at that moment, if we are stagnant, surrounded by so many things that contribute nothing and prevent us from seeing or having time for the most important, because you lose time looking stuff getting sorted or dusted

Let's simplify our life and keep what's really worthwhile. Lighting up your life makes you feel more free. Making decisions makes you feel more confident and responsible. Giving things makes you feel generous, and by organizing your space, you feel more organized and efficient.

It's a way to free up space not only physical, but also mental, leaving room for new things to come in. That doesn't mean throwing away things that remind us who we are, which is also important to have. Memories are the root of who we are, but what we accumulate that gives us nothing, must be removed from our home and our life.

Once you have purified everything you no longer need, you should follow the routine of order and cleaning to maintain a pleasant environment in our home, with habits like:
- Make your bed, the room will definitely look more tidy;
- Wash dishes whenever they arise, to prevent them from accumulating;
- Remove trash daily, to avoid bad smells;
- Put things in its place after use.
– Do daily routine cleaning.

A clean and organized environment conveys joy, peace and balance 🌷

میں نے سمجھا ہی نہیں تم کو مد مقابل اپنا تم ایسے ہی بنے پھرتے ہو مخالف میرے۔نا معلوم ۔۔۔۔
14/10/2024

میں نے سمجھا ہی نہیں تم کو مد مقابل اپنا
تم ایسے ہی بنے پھرتے ہو مخالف میرے۔
نا معلوم ۔۔۔۔

مولانا رومی نے "تعلق" کی خوبصورت تشریح بارش کے قطرے سے کی ھے کہ اگر یہ:1۔ صاف ہاتھوں پر گرے تو پینے کے قابل ھے,2۔ گٹر می...
30/09/2024

مولانا رومی نے "تعلق" کی خوبصورت تشریح بارش کے قطرے سے کی ھے کہ اگر یہ:
1۔ صاف ہاتھوں پر گرے تو پینے کے قابل ھے,
2۔ گٹر میں گرے تو پاوں دھونے کا قابل نہیں
3۔ گرم سطح پر گرے تو بخارات بن کر غائب,
4۔ lotus کے پتے پر گرے تو موتی کی طرح چمکے گا,
5۔ سیپی کے اندر گرے تو موتی بن جاتا ھے,
قطرہ وھی ھے فرق صرف یہ ھے کہ
اس کا "تعلق " کس سے رھا,.....

عورت اپنی طاقت کو اس وقت تک نہیں سمجھ پاتی جب تک اسے کوئی ایسا مرد نہ ملے جو اس کا خیال محبت سے رکھے، نہ کہ غلبے یا سختی...
27/09/2024

عورت اپنی طاقت کو اس وقت تک نہیں سمجھ پاتی جب تک اسے کوئی ایسا مرد نہ ملے جو اس کا خیال محبت سے رکھے، نہ کہ غلبے یا سختی سے۔ ورنہ وہ ہمیشہ خود کو ثابت کرنے اور اپنی بقا کے لیے لڑتی رہتی ہے۔

اگر ایک عورت کا واسطہ کسی سخت دل اور بدخلق مرد سے پڑے، تو وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی، اور اس کا وجود چھپ جاتا ہے۔ وہ اپنی زندگی اس فکر میں گزارتی ہے کہ وہ خود کو کیسے ثابت کرے۔

عورت ایک موسیقی کے آلے کی مانند ہے، اگر اسے صحیح طریقے سے سنبھالا جائے تو وہ دل کو چھو لینے والی دھن سنائے گی، لیکن اگر اسے غلط طریقے سے بجایا جائے تو وہ بے سُرا ہو جائے گی۔

اکثر خواتین یہ چاہتی ہیں کہ وہ مرد کو قیادت سونپ دیں، لیکن جب مرد کا رویہ ایسا ہو کہ وہ صرف اپنی برتری اور قوت کو ثابت کرتا رہے، تو وہ ایک ایسے تصادم میں الجھ جاتی ہیں جہاں انہیں اپنی حیثیت منوانی پڑتی ہے۔

ایک عورت جب کسی ذہین مرد کے ساتھ ہوتی ہے تو اس کی نسوانیت کھل کر سامنے آتی ہے، لیکن اگر مرد اس سے حق جتانے میں مسلسل لڑائی کرتا رہے تو عورت بھی مردانہ مزاج اختیار کر لیتی ہے۔

مرد کا فطری حق یہ ہے کہ وہ عورت کو دبانے یا اسے قابو میں کرنے کے بجائے اسے سمجھنے اور سہارا دینے والا ہو۔ مرد کو بار بار یہ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی کہ وہ طاقتور ہے، کیونکہ ایک حقیقی مرد اپنے اندر کی قوت کو جانتا ہے اور وہ عورت کو دبانے کے بجائے اس کی حفاظت کرتا ہے۔

مرد کا اصل فرض یہ ہے کہ وہ اپنی بیوی کو مکمل اعتماد اور پیار دے تاکہ وہ اپنی نسوانیت کا بھرپور اظہار کر سکے۔

ایک خیال رکھنا ضروری ہے کہ رحم دل اور خیال رکھنے والا مرد ہر عورت کے لئیے ایک نعمت ہوتا ہے، اور وہ اسے کبھی کھونا نہیں چاہتی۔

عورت شادی کرتی ہے تاکہ اسے سکون، محبت اور رحمت ملے۔ اگر اسے یہ چیزیں نہ ملیں تو وہ چاہے محل میں رہ رہی ہو، لیکن اس کی زندگی پھر بھی اداس اور تکلیف دہ ہوگی۔

بعض مرد جب ان کی بیویاں شکایت کرتی ہیں تو وہ کہتے ہیں: "کیا مسئلہ ہے؟ وہ کھا رہی ہے، پی رہی ہے، اور اچھی زندگی گزار رہی ہے، میں اور کیا کروں؟"

لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب تم اپنی بیوی کو کھانا اور پینا فراہم کرتے ہو، تو یہ اس کا حق ہے، کوئی احسان نہیں جسے بار بار یاد دلایا جائے! تمہاری بیوی تمہارے ساتھ "صرف کھانے کے لیے" نہیں رہتی۔

تمہاری بیوی تمہارے لئیے اپنا ملک، اپنی نوکری اور اپنا خاندان چھوڑ کر تمہارے ساتھ زندگی گزارنے آتی ہے، اور وہ راضی ہوتی ہے کہ وہ تمہارے اور تمہارے بچوں کے لئیے قربانیاں دے۔

تمہارا فرض ہے کہ تم اس کے لئیے اس کا خاندان بنو، اس کا سہارا، اس کا دوست، اور اس کا محبوب بنو۔
جب وہ اپنا خاندان چھوڑ کر تمہارے ساتھ آتی ہے، تو اسے یہ امید ہوتی ہے کہ تم اس کی زندگی میں وہ سب کچھ بنو گے۔

اگر مرد یہ سمجھ لے کہ اسے اپنی بیوی کی عزت کرنی چاہیے، اس کا خیال رکھنا چاہیے، اور اسے اہمیت دینی چاہیے، تو یقین جانو، ہر شوہر اپنی بیوی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزارے گا۔

عورت عام طور پر طلاق کا مطالبہ اس وقت کرتی ہے جب اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا حق اس مرد سے چھن گیا ہے جسے اس نے چنا تھا۔

عورت کو محبت، توجہ، حفاظت، اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے مشورہ لو، اس کے ساتھ بات کرو، اور اس کی عزت کو کبھی کم مت سمجھو۔
بدقسمتی سے، انسان کسی چیز کی قدر تب ہی کرتا ہے جب وہ اسے کھو دیتا ہے۔

جس نے ایک مخلص عورت کی محبت کھو دی، اس نے اپنی پوری زندگی کا سب سے قیمتی خزانہ کھو دیا۔

کاش ہر کوئی حضرت محمد ﷺ کے اخلاق سیکھے اور سمجھ سکے، اور ان کی تعلیمات پر عمل کرے: "عورتوں کے ساتھ بھلائی کا سلوک کرو۔"

شیخ الشعراوی سے پوچھا گیا کہ جب آپ کے بیٹے کی شادی ہوئی تو آپ نے اسے کیا نصیحت کی؟
انہوں نے کہا: "بیٹا، یہ عورت اپنا باپ، ماں، بھائی اور بہن چھوڑ کر تمہارے پاس آئی ہے، اس لئیے تم اس کے لئیے یہ سب بن جاؤ۔"

اس کے لئیے ایک مرد بنو

مردوں کی محبت مختلف ہوتی ہے:
کچھ مرد عورت کو ایک خوبصورت فن پارے کی طرح پسند کرتے ہیں،
کچھ مرد اسے صابر دیکھنا چاہتے ہیں جو ان کی سختیوں کو برداشت کرے،
کچھ مرد اسے ماں کی طرح چاہتے ہیں، جو انہیں اپنی محبت اور شفقت سے تسلی دے،
کچھ مرد اسے بچی کی طرح چاہتے ہیں، جسے وہ اپنے پیار اور محبت سے گھیریں،
کچھ مرد اسے مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، جو ہر مشکل کا سامنا کر سکے،
کچھ مرد اسے تعلیم یافتہ، ذہین اور وسیع سوچ کی حامل دیکھنا چاہتے ہیں،
اور کچھ مرد اسے سادہ اور کمزور دیکھنا چاہتے ہیں، جس کا انحصار صرف انہی پر ہو۔

مگر ان تمام مختلف محبتوں کے باوجود، عورت عورت ہی رہتی ہے
وہ آپ کی ضرورت مند ہے،
وہ آپ کے احترام، محبت، شفقت، محبت، سہارے، سمجھ بوجھ اور آپ کی مضبوطی کی طلبگار ہے۔

اس کے لئیے ایک باپ بنو... ایک بھائی بنو... ایک محبوب بنو... ایک دوست بنو۔
اس کے لیے ایک مرد بنو، نہ کہ صرف ایک نر۔

‏بیزار پھر رہے ہیں سب اپنی حیات سےلیکن سبھی کو چاہیٸے عمر دراز بھی
04/09/2024

‏بیزار پھر رہے ہیں سب اپنی حیات سے
لیکن سبھی کو چاہیٸے عمر دراز بھی

وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شُدلے! دل میں ترے قرب کی حسرت تمام شُدیہ بعد میں کُھلے گا کہ کس کس کا خُون ہواہر اِک بیاں خ...
22/08/2024

وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شُد
لے! دل میں ترے قرب کی حسرت تمام شُد

یہ بعد میں کُھلے گا کہ کس کس کا خُون ہوا
ہر اِک بیاں ختم، عدالت تمام شُد

اب ربط اک نیا مجھے آوارگی سے ہے
پابندیء خیال کی عادت تمام شُد

"ہمیں کوئی بھی خوبصورت لفظ کہا جائے تو ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں،  اور جب کوئی تکلیف دہ بات کہی جائے تو ہم ہزار سال ک...
20/08/2024

"ہمیں کوئی بھی خوبصورت لفظ کہا جائے تو ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں،
اور جب کوئی تکلیف دہ بات کہی جائے تو ہم ہزار سال کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں۔
غلط ہے وہ جو سمجھتا ہے کہ باتیں بس یونہی کہی اور سنی جاتی ہیں۔
باتیں گولی کی مانند ہیں، جو مار ڈالتی ہیں لیکن قانون انہیں سزا نہیں دیتا۔

حقیقت میں دلوں کو زندہ رکھنے والی چیزیں خوبصورت باتیں ہیں،
مہربان الفاظ، نرمی اور محبت، شکر گزاری کا اظہار اور اچانک کی گئی تعریفیں۔

انسان ایک نازک مخلوق ہے،
ایک مہربان بات اسے آسمان کی بلندیوں تک لے جا سکتی ہے،
اور ایک تکلیف دہ بات اسے زمین پر گرا کر دل کو زندگی میں ہی مار سکتی ہے۔"

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when mascara.and.macaroons posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share