03/11/2025
*بورےوالا. خاتون سمیت تین ڈاکوؤں پر مبنی گینگ نے گھر میں گھس کر خاتون کو لوٹ لیا.*
*ڈاکو گرم استری سے خاتون کے وجود کو جلاتے رہے خاتون کی چیخیں ،ملزمان نے معصوم بچے کو اٹھا کر پلنگ پر پٹخا تو زخمی خاتون نے سب کچھ ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا.
*نواحی گاؤں 431 ای بی میں دن دہاڑے پیش آئے اس واقعہ میں متاثرہ خاتون (ن) اپنے گھر پر ہی موجود تھی کہ ایک نامعلوم خاتون واش روم جانے کا بہانہ کر کے گھر میں آئی اور اس کے فوری بعد اس کے دو نامعلوم ساتھی بھی زبردستی گھر میں گھس آئے.
*گھر میں گھسنے والی خاتون اور دیگر ملزمان نے (ن) کو دبوچ کر استری گرم کی اور کمر پر لگاتے ہوئے کمر جھلسا دی اور معصوم بچے کو اٹھا اٹھا کر پلنگ پر پٹختے رہے بچے اور خاتون کی چیخیں گونجنے لگی اسی دوران ملزمان 55 ہزار روپے نقدی اور 8 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے.
تھانہ شیخ فاضل پولیس مصروف کارروائی ہے