15/08/2025
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید ظفر اقبال شاہ، جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی پر مشتمل وفد نے سینٹ پیٹرک اسکول کراچی میں یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی جہاں پر اقلیتی قائدین فادر شکیل اور فادر ماریو و دیگر نے PAT قائدین کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں سینٹ پیٹرک کے طلباء اور اساتذہ نے یوم آزادی کی تقریب میں مختلف خاکوں،ملی نغمات اور تقاریر سے چار چاند لگائے۔ رنگارنگ تقریب میں آتش بازی کے رنگ بھی بکھیرے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان قائدین نے کہا پاکستان کی تعمیر اور ترقی میں اقلیتوں کا اہم اور بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا آزادی ایک عظیم نعمت ہے جسکی قدر ان اقوام سے پوچھیں جو آزادی کی نعمت سے محروم اور محکوم ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باوجود ہم مایوس نہیں ۔ ڈاکٹر طاہر القادری کی صورت میں امید کی کرن ہمارے سامنے موجود ہے۔ان قائدین نے کہا ہم آزادی کی روح سے انحراف کر کے مسلسل بھٹک رہے ہیں۔ ہمارا چالاک اور مکار ہمسایہ بھی ہمارے لیے مصائب پیدا کر رہا ہے۔ قائداعظم نےفرمایا تھا”اے میرے ہم وطنو پاکستان بیش بہا وسائل کی سرزمین ہے لیکن اس کو ایک مسلم قوم کے شایان شان ملک بنانے کے لئے ہمیں اپنی تمام توانائیوں کی ضرورت ہوگی“ ۔ آج بیش بہا وسائل کے باوجود پاکستان زوال پذیر ہے۔حکمرانوں کی ناکام غلامانہ پالیسیوں نااہلیوں اور رائج کرپٹ نظام کی وجہ سے 78سال بعد بھی مایوسی عدم استحکام سے دوچار قوم سسک رہی ہے۔حکمرانوں نے قوم کو زندہ لاش بنا رکھا ہے قوم کو پاکستان کے مقاصد سے دور رکھ کر نظریہ پاکستان اور آئین پاکستان سے غداری کی گئی۔قوم قائد کے پاکستان کو تلاش کرے اور ان مقاصد کو ھاصل کرے جس کیلئے بیس لاکھ مسلمانوں نے قربانیاں دیں۔
#جمیل اختر بٹ
انفارمیشن سیکرٹری پی اے ٹی کراچی