Abbott Times

Abbott Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbott Times, Media/News Company, .

24/10/2025

ایبٹ آباد لیڈی گارڈن حادثہ
ایبٹ آباد پولیس وردی کے نشے میں دھت ملازم نےتیز رفتار موٹر کار نمبر570 AKE سے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار. نوجوان کو زخمی کر دیا

24/10/2025

ایبٹ آباد صدر نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی کا وزن بڑھانے کے مطالبہ کو شہریوں نے مسترد کردیا
ایبٹ آباد ڈپٹی کمشنر سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد کروانے میں کردار ادا کریں

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے سابق صدر نیو سبزی منڈی جاجی مقبول الرحمن کی رٹ پٹیشن خارج کر کے نعیم اللہ خان اور غلام ...
23/10/2025

پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے سابق صدر نیو سبزی منڈی جاجی مقبول الرحمن کی رٹ پٹیشن خارج کر کے نعیم اللہ خان اور غلام کبریا کے حق میں فیصلہ سنا دیا

23/10/2025

ایبٹ آباد ایوب میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں اینجو گرافی مشین خراب /بند ہونے کے حوالے سے چلنے والی خبر من گھڑت ہے آج بھی اینجو گرافی ہوئی ہے ,ترجمان اے ایم سی

ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں دائر رِٹ پٹیشن بعنوان "میاں محمد شفی بنام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد وغیرہ" میں  کِ...
22/10/2025

ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں دائر رِٹ پٹیشن بعنوان "میاں محمد شفی بنام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد وغیرہ" میں کِرن ایوب تنولی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے بطور وکیل پیش ہو کر ایبٹ آباد شہر میں ہونے والی تمام تجاوزات (Encroachments) کو چیلنج کیا، بالخصوص مین سبزی منڈی، گول سبزی منڈی اور دیگر مرکزی علاقوں میں ہونے والی غیر قانونی قبضہ جات اور تعمیرات کو۔
اس رِٹ پٹیشن کے ساتھ مزید کنیکٹڈ انکروچمنٹ رِٹ پٹیشنز بھی زیرِ سماعت تھیں، جن میں تنویر احمد مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔
تمام پٹیشنز کا مقصد شہر بھر میں پھیلی تجاوزات کے خاتمے اور عوامی گزرگاہوں کو کھلا رکھنے کے لیے عدالتِ عالیہ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔
عدالتِ عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹریفک پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر محکموں کے نمائندے شامل تھے۔
ان عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیل میونسپل آفیسر عرفان خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے آج مورخہ 22 اکتوبر 2025 (بروز بدھ) کو ایمپائر روڈ پر عارضی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔
یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب گزشتہ ہفتے تمام تجاوزات کنندگان کو زبانی وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم اس پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث آج دوبارہ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران ایمپائر روڈ کے دونوں اطراف لگے تھڑے، عارضی جالیاں، سامان اور ترپال ہٹا کر روڈ کو مکمل طور پر صاف اور کلئیر کر دیا گیا۔ ضبط شدہ سامان ٹی ایم اے دفتر منتقل کر دیا گیا۔
ٹی ایم اے ایبٹ آباد کی جانب سے کہا گیا کہ:
"حکومتی یا عوامی اراضی پر تجاوز کرنا قانوناً جرم ہے۔ تمام تاجر برادری، بالخصوص تھڑا بانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی دکانوں کی حدود تک محدود رہیں۔ بصورتِ دیگر بلاامتیاز کارروائیاں، سامان ضبطی اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔"

اسمبلی امور پر اسپیکراسمبلی خیبر پختونخوا  بابر سلیم سواتی سے رکنِ صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی ملاقات،جس کے دوران اسمبلی...
22/10/2025

اسمبلی امور پر اسپیکراسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی سے رکنِ صوبائی اسمبلی آمنہ سردار کی ملاقات،جس کے دوران اسمبلی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ایم پی اے آمنہ سردار نے اسمبلی کے معاملات میں بہتری کے لیے چند اہم تجاویز پیش کیں، جنہیں اسپیکر بابر سلیم سواتی نے نہایت دلچسپی سے سنا اور ان تجاویز کو زیرِ غور لانے کا یقین دلایا۔ایم پی اے آمنہ سردار گزشتہ 2013 کی اسمبلی میں بھی اسمبلی رولز آف بزنس میں متحرک کردار کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں اور اب دوبارہ اسمبلی میں موجودگی کے دوران وہ مسائل کو سامنے لانے میں اپنی صلاحیتیوں کا اظہار کر رہی ہیں۔خیبر پختون خوا اسمبلی میں ایم پی اے آمنہ سردار نمائندگی کا حق ادا کرنے میں پیش پیش رہتی ہیں جو ان کی قابلیت ،عملی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خیبر پختون خوا بالخصوص ایبٹ آباد کے شہریوں نے ایم پی اے آمنہ سردار کی متحرک سرگرمیوں کو بھی سراہا ہے جو اسمبلی کے ارکان کی زمہ داریوں کا حق ادا کر ر ہی ہیں۔

—                     لیڈی گارڈن ڈمپر کیس ، جس میں اسکول کی کمسن بچیاں جاں بحق ہوئیں، ایڈیشنل سیشن جج-IV ایبٹ آباد نے مل...
22/10/2025

— لیڈی گارڈن ڈمپر کیس
، جس میں اسکول کی کمسن بچیاں جاں بحق ہوئیں، ایڈیشنل سیشن جج-IV ایبٹ آباد نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی۔ یہ فیصلہ کرن ایوب تنولی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان اور امجد علی ایڈووکیٹ کی مؤثر دلائل کے بعد سامنے آیا، جو مرحومہ بچیوں کے ورثاء کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئیں۔
اسی معاملہ سے منسلک رٹ پٹیشن بعنوان "احناب بنام چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا" کی سماعت کے دوران، پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کو جواب دہندگان کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ اس سے قبل ٹریفک پولیس، کنٹونمنٹ بورڈ اور اسکول انتظامیہ پہلے ہی فریق بن چکے تھے۔
دورانِ سماعت، مرحومہ بچیوں کے حقیقی والد اور تایا عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی کہ انہیں درخواست گزاروں کی فہرست میں شامل کیا جائے، جسے عدالتِ عالیہ نے منظور کر لیا۔
مرحومہ بچیوں کے حقیقی تایا محمد زرار نے عدالت سے درخواست کی کہ تمام ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تنظیمی امور پر ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک محبت...
22/10/2025

پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں تنظیمی امور پر ہفتہ وار اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر ملک محبت اعوان اور تحصیل صدر ایبٹ آباد خرم خان جدون نے کی اجلاس میں تنظیم سازی کے سلسلے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں پارٹی کو ضلع ایبٹ آباد میں فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اہم مشاورت کی گئی اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار بابر نواز کی انتخابی مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری اطلاعات ملک سہیل اعوان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہونے والے اجلاس میں کثیر تعداد میں پارٹی عہدیددان اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ میرے لیے مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان قابل احترام ہیں پارٹی کو گراس روٹ لیول تک مضبوط اور فعال کرنا میری اولین ترجیح ہے ضلعی صدر ملک محبت اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن کی پابندی مجھ سمیت تمام عہدیداران پر لازم ہے ہمارا مقصد مسلم لیگ ن کو ضلع ایبٹ آباد میں ایک مضبوط سیاسی قوت بنانا ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو عوام اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وعدوں کی بجائے عملی اقدامات کیے ہیں اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ڈسپلنری کمیٹی ضلع ایبٹ آباد کے چیئرمین صوبائی نائب صدر شوکت ہارون خان جدون ضلعی نائب صدر محمد سلیم ماما نائب صدر ضلع سردار ماسٹر الیاس ضلع نائب صدر عنایت شاہ نائب صدر ضلع ناصر خان جدون سوشل میڈیا ٹیم ایبٹ آباد کے صدر ابرار تنولی نائب صدر ضلع وحید خان تحصیل ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری عمران مغل یاسر عباسی تحصیل جوائنٹ سیکرٹری بابو رشید راشد خان تحصیل نائب صدر قاضی جہانزیب و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما ملک سرور کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

22/10/2025

پر اسرار تنظیم سے رابطے اور کروڑوں روپے کی آمد متوقع۔شہر میں دیگر اہم شخصیات کا پیسوں کے عوض شمولیت کا امکان................... ۔پر اسرار تنظیم سےروابط پر ساجد کی زندگی کو خطرہ لاحق.

22/10/2025

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbott Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share