it a news page to update the peoples by sharing teritiriak and national news..peoples can read news.
26/10/2024
26 اکتوبر۔1948
عزم و ہمت اور جذبہ حب الوطنی کا عظیم دن۔
جب فتح پور تھکیالہ کے ایک عظیم سپوت
نائیک سیف علی جنجوعہ نے جرات اور بہادری کی ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک اس علاقے۔ خطہ کشمیر اور مملکت پاکستان کے بہادروں اور وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لئے ایک سمت اور راہ متعین کر دی۔
قیام پاکستان اور آزاد کشمیر کو ابھی ایک سال ہی مکمل ہوا تھا کہ ہمادے ازلی دشمن نے ہم۔ پرجنگ مسلط کر دی۔
اس جارحیت اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے جنون اور مادر وطن کے دفاع کے عظیم مشن کے عظیم وارث نائیک سیف علی نے ایک پلاٹون کی کمانڈ کرتے ہوئے پیر کلیوا کے محاظ پر کمال مہارت۔ جرات وبہادری اور عزم و استقلال کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اور نہ صرف اس علاقے کی عزت و وقار میں اضافہ کیا بلکہ آزاد کشمیر بھر میں عظیم شہداء میں اعلی ترین منصب شہادت ہلال کشمیر حاصل کیا جو بعد ازاں نشان حیدر کے مساوی قرار دیا گیا۔
ازاد کشمیر کا واحد نشان حیدر۔ اوروہ بھی ایک چھوٹے سے قصبے فتح پور تھکیالہ کے حصے میں آنا ۔ کتنےبڑے اعزاز کی بات یے۔۔
اللہ پاک نائک سیف علی شہید کے درجات میں بلندیاں عطا فرمائے امین۔۔
اہلیان فتح پور تھکیالہ نائیک سیف شہید کی برسی کے موقع پر بھرپور انداز میں انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔۔
22/03/2024
24/02/2024
فتح پور تھکیالہ۔۔
رپورٹ( محمد شوکت اعوان )
سینئیر میڈیکل سپیشلسٹ ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد سلیم کی قیادت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح پور تھکیالہ میں ایک روزہ شوگر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں۔جن میں
۔کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عثمان۔۔
آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد عثمان نعیم اور آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر بدر منیر شامل تھے۔کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جہاں انکے فری شوگر ٹیسٹ کئے گئے جبکہ شوگر سے متاثرہ آنکھ۔پاوں اور دل کے مریضوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹرز نے تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کو فری ادویات مہیا کیں اور احتیاطی تدابیر بھی بتائیں۔
سینئر میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد سلیم نے چیک اپ کے لئے آئے مریضوں کو اگائی لیکچر دیا جس میں شوگر کے مریضوں کے علاج خوراک اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔
ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شوگر کے مرض میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔جو انتہائی تشویشناک رجحان ہے۔ اس وقت پاکستان میں 33 ملین شوگر کے مریض ہیں اور اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا میں اس وقت دس میں سے شوگر کا ایک مریض ہے جبکہ پاکستان میں ہر چوتھا شخص شوگر کا مریض ہے اس لحاظ سے اس کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ہم نے اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر آگاہی مہم کیساتھ فری شوگر میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا یے تاکہ اس خطرناک بڑھتے ہوئے مرض کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آگے رمضان ا رہا ہے۔اس ماہ میں شوگر کے مریض میٹھی چیزوں اور مشروبات سے مکمل پرہیز کریں۔۔اور اگر انکا شوگر لیول 300 سے اوپر ہے تو یہ شدید نوعیت کا مرض ہے۔جس میں روزے کی رخصت ہے کیونکہ اس حالت میں روزہ رکھنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔میڈیکل کیمپ میں شرکاء سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ۔۔چوھدری محبوب نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد سلیم اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے میڈیکل کیمپ کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر کا انتخاب کر کے عوامی خدمت کا بہترین کارنامہ سرانجام دیا۔۔
دریں اثنا۔وزیر بحالیات حاجی جاوید اقبال بڈھانوی نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر محمد سلیم خان اور کیمپ میں موجود سپیشلسٹ ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔انکے کام کی تعریف کی اور کیمپ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے شوگر کے بڑھتے ہوئے مرض سے آگاہی اور علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگا کر بہترین عوامی خدمت کی۔
کیمپ میں آنے والے تمام مریضوں نے ڈاکٹرز اور کیمپ منتظمین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بہترین سہولت مہیا کی۔۔۔
21/02/2024
کرکٹ نیوز۔۔
کوٹلی۔۔لنجوٹ۔
کوٹلی کے ینگ کرکٹر اذان کبیر جو انڈر 16 میں ناردرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔اندر 19 کی سکل ڈویلمپنٹ پروگرام کے تحت مریدکے میں جاری ٹریننگ کیمپ کے لئے سلیکٹ کر لئے گئے ہیں۔
اذان کبیر لنجوٹ کی متحرک شخصیت ٹھیکیدار سردار اعجاز کشمیری کے بھانجے ہیں۔جنہیں کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاو اور شوق ہے۔
دوست احباب اور فیملی کی طرف سے اذان کبیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔۔۔❤️❤️❤️
20/02/2024
جنگلی حیات سے قریبی تعلقات بڑھ رہے ہیں۔
20/02/2024
ڈبسی فتح پور تھکیالہ۔۔
اعزاز مسرت۔
ڈبسی کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت۔۔سردار شہپال خان کے لخت جگر۔۔
اور میجر تحسین شہپال کے چھوٹے بھائی۔۔
سردار نفیس شہپال۔۔۔
نے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر انگلینڈ سے
ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کر لی۔یہ اعزاز نہ صرف خاندان کے لئے۔۔بلکہ اہل علاقہ کے لئے باعث مسرت و وجہ افتخار ہے۔جس پر اہل علاقہ کی طرف سے
سردار نفیس شہپال اور تمام فیملی کو مبارکباد۔۔
اپنی بھرپور محنت سے برطانیہ سے قانون کی اعلی ڈگری حاصل کرنے کے بعد۔سردار نفیس شہپال نے اپنے ایک بیان میں اپنی اس کامیابی کو والدین کی محنت اور دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔اور اپنے بڑے بھائی میجر تحسین شاہپال کو اس کامیابی پر تہہ دل سے کریڈٹ دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔ جن کے دست شفقت اور بھر پور سپورٹ کی وجہ سے وہ اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے اپنی پوری فیملی کا دل سے شکریہ ادا کیا اور برطانیہ میں مقیم اپنے تمام دوست احباب کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اعلی تعلیم کے اس بڑے مقصد میں انکی مدد اور راہنمائی کی۔۔ انکا کہنا تھا کہ اس سفر میں ساتھ دینے والوں اور اپنے علاقے کے عوام کے بے حد مشکور ہیں جن کی دعاوں سے انہیں یہ کامیابی ملی ہے۔
27/01/2024
کوٹلی۔۔
کارڈیالوجی سنیٹر میں دونوں احباب کی عیادت کا موقع ملا۔۔۔
اللہ پاک دونوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔
محترم چوھدری خورشید صاحب اور
محترم پرویز انجم صاحب دونوں ہمارے شہر کی رونق ہیں۔دونوں عارضہ قلب کی وجہ سے اس وقت کوٹلی کارڈیالوجی سینٹر میں زیر علاج ہیں۔۔۔
تمام احباب سے انکی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when News &Views posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.