Aman News Buner

Aman News Buner Buner ki awaz Aman k sath
khabar + Madad + Umeed

سرخ 2 لاکھ 30 ہزار کالا 2 لاکھ 20 ہزار پتہ بٹی میرہ رابطہ ۔03409803300رابطہ ۔whatsapp :03439316711
17/05/2026

سرخ 2 لاکھ 30 ہزار
کالا 2 لاکھ 20 ہزار
پتہ بٹی میرہ
رابطہ ۔03409803300
رابطہ ۔whatsapp :03439316711

پریس ریلیزمورخہ 11 مئی 2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں تھانہ پیر بابا پولیس کی کامیاب کارروائی...
11/05/2026

پریس ریلیز
مورخہ 11 مئی 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ کی سربراہی میں تھانہ پیر بابا پولیس کی کامیاب کارروائی، قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار

تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 10 مئی 2026 کو تھانہ پیر بابا کی حدود گاؤں کلابٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں معمولی تکرار پر دو فریقین کے مابین جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران چھریوں کے پے در پے وار سے 01 شخص کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔ تھانہ پیر بابا پولیس نے بروقت اور موثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر اندر مقدمہ میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ وسیلہ موٹر سائیکل برآمد کرلیا ہے جبکہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشن وینگ حوالہ کئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر محمد عتیق شاہ نے مقامی پولیس کی بروقت اور تیز رفتار کارروائی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کے خلاف میرٹ پر تفتیش مکمل کی جائے تاکہ مقتول کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان بونیر پولیس

11/05/2026
آج سابق رکنِ صوبائی اسمبلی اور جمعیت علمائے اسلام کے نائب صوبائی امیر مولانا مفتی فضل غفور نے اپنے دورۂ گدیزی کے موقع پر...
11/05/2026

آج سابق رکنِ صوبائی اسمبلی اور جمعیت علمائے اسلام کے نائب صوبائی امیر مولانا مفتی فضل غفور نے اپنے دورۂ گدیزی کے موقع پر معروف لکھاری محمد امین اسد کی رہائش گاہ پر تشریف لا کر انہیں نئے گھر میں منتقل ہونے اور ان کے صاحبزادے انیس خان کی شادی پر دلی مبارک باد پیش کی اور گھر و اہلِ خانہ کے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی۔

اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے بھی فون پر رابطہ کر کے محمد امین اسد کو نئے گھر میں منتقل ہونے اور انیس خان کی شادی کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا دی۔

دورے کے دوران مقامی ناظم طاہر خان، فلڈ کمیٹی کے چیئرمین عرفان علی، مولانا حبیب اللہ اور احمد سید باچا سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد امین اسد نے مفتی فضل غفور صاحب کو بطورِ تحفہ بخاری شریف کا ایک خوبصورت نسخہ پیش کیا اور مفتی صاحب کا ان کے قیمتی لمحوں میں سے وقت نکالنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

سوات : ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر گاڑی کھائی میں گر گئی" خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے, جس ...
10/05/2026

سوات : ملم جبہ میں بارات سے واپسی پر گاڑی کھائی میں گر گئی" خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے, جس بچی کی شادی تھی" اُس لڑکی کی والدہ، پھوپھی اور خاندان کے دیگر افراد حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ "زخمیوں کو کڈنی ہسپتال منگلور اور سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے" یہ افسوسناک واقعہ ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا ,, مقامی ذرائع

مبارکبادپیربابا کے قابل فخر فرزند ڈاکٹر جتیش سنگھ ولد گورچرن لال نے خیبر کالج اف ڈینٹیسری پشاور سے بی ڈی ایس کی ڈگری امت...
09/05/2026

مبارکباد

پیربابا کے قابل فخر فرزند ڈاکٹر جتیش سنگھ ولد گورچرن لال نے خیبر کالج اف ڈینٹیسری پشاور سے بی ڈی ایس کی ڈگری امتیازی حیثیت سے حاصل کی.

🚨 بریکنگ افسوسناک خبر | ڈی جی خان اسکول حادثہ 🚨ڈیرہ غازی خان میں ایک اسکول کی چھت گرنے کا دل دہلا دینے والا سانحہ… 💔چار ...
07/05/2026

🚨 بریکنگ افسوسناک خبر | ڈی جی خان اسکول حادثہ 🚨
ڈیرہ غازی خان میں ایک اسکول کی چھت گرنے کا دل دہلا دینے والا سانحہ… 💔
چار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
یہ صرف ایک “خبر” نہیں… یہ ہر ماں باپ کے دل کا زخم ہے، ہر استاد کی آنکھ کا آنسو ہے، اور پورے معاشرے کے لیے ایک سوال ہے! 😢
❗ آخر کب تک ہمارے اسکول غیر محفوظ رہیں گے؟
❗ کب تک کمزور عمارتیں معصوم جانوں کا بوجھ اٹھاتی رہیں گی؟
❗ کب تک ہم صرف حادثے کے بعد جاگیں گے؟
👉 ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت میں تعمیراتی کام جاری تھا اور حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کیا گیا۔
🕯️ شہداء کے لیے دعا

اللہ تعالیٰ ان معصوم بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے 🤲
اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا کرے۔

⚠️ حکومت اور اداروں سے مطالبہ
✔ تمام اسکولوں کی فوری سٹرکچرل انسپیکشن
✔ خستہ حال عمارتوں کو بند کیا جائے
✔ تعمیراتی کام دوران کلاسز مکمل بند ہوں
✔ سخت احتساب اور قانون پر عملدرآمد
💔 یہ وقت صرف افسوس کا نہیں… یہ وقت عمل کا ہے!
📢 اگر ہم نے آج آواز نہ اٹھائی تو کل پھر کوئی اور ماں اپنے بچے کو کھو دے گی…

⚠️ خطرناک واقعہ ⚠️  سولر پینل صاف کرتے ہوئے نوجوان کو زور دار کرنٹ لگ گیا!تفصیلات کے مطابق ایک شخص گھر کی چھت پر سولر پی...
07/05/2026

⚠️ خطرناک واقعہ ⚠️
سولر پینل صاف کرتے ہوئے نوجوان کو زور دار کرنٹ لگ گیا!

تفصیلات کے مطابق ایک شخص گھر کی چھت پر سولر پینلز صاف کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاپرواہی اور حفاظتی تدابیر نہ اپنانے کے باعث پیش آیا۔

❗ یاد رکھیں: سولر سسٹم بند ہونے کے باوجود بھی کرنٹ موجود ہو سکتا ہے!

🛑 اپنی حفاظت کے لیے یہ احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں:

✔️ صفائی سے پہلے مین سوئچ مکمل بند کریں
✔️ انورٹر اور ڈی سی سپلائی بھی آف کریں
✔️ گیلے ہاتھوں یا پانی کے ساتھ کام ہرگز نہ کریں
✔️ ربڑ کے دستانے اور جوتے استعمال کریں
✔️ اگر تجربہ نہ ہو تو ماہر ٹیکنیشن کی مدد لیں

🚨 چھوٹی سی غلطی، بڑا نقصان بن سکتی ہے!

📢 ایسی اہم معلومات کے لیے پیج کو فالو کریں اور دوسروں تک یہ پیغام ضرور پہن

ملنگ ظاہر شاہ کا تحصیل گدیزی AC صاحب سے ملاقات
06/05/2026

ملنگ ظاہر شاہ کا تحصیل گدیزی AC صاحب سے ملاقات

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
06/05/2026

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیاتنام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)معروف نام: شیخ ادریس...
06/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس صاحب (شیخ ادریس صاحب) کی سوانحِ حیات
نام: مولانا محمد ادریس (شیخ الحدیث)
معروف نام: شیخ ادریس صاحب
تاریخِ پیدائش: 1961ء
جائے پیدائش: ترنگزئی، ضلع چارسدہ، خیبر پختونخوا، پاکستان
خاندانی پس منظر
• والد: مولوی حکیم عبدالحق (مناظرِ اسلام کے نام سے مشہور)
• دادا: شیخ الحدیث مفتی شہزادہ (دارالعلوم دیوبند کے فاضل)
• پردادا: شیخ مولانا محمد اسماعیل (علامہ شمس الحق افغ ان ی کے استاد)
• آپ عالمی شہرت یافتہ عالمِ دین حضرت مولانا محمد حسن جان مدنی کے داماد تھے۔
• اولاد: دو بیٹے — مولانا انیس احمد (دینی مدرس) اور ڈاکٹر محمد سلمان (MBBS)۔
تعلیم
ابتدائی دینی تعلیم گھر پر والد اور دادا سے حاصل کی۔
میٹرک کے بعد دار العلوم نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ سے تعلیم مکمل کی۔
اعلیٰ تعلیم دار العلوم ح ق ان ی ہ اکوڑہ خٹک سے حاصل کی، جہاں ان کے اہم اساتذہ میں شیخ الحدیث مولانا عبدالحق اکوڑوی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد فرید، مولانا عبدالحلیم زروبوی اور مولانا فضل الٰہی شاہ منصوری شامل تھے۔
عصری تعلیم: پشاور یونیورسٹی سے عربی اور اسلامیات میں ایم اے (اعلیٰ نمبروں کے ساتھ)۔
تدریسی خدمات
• 1983ء سے جامعہ نعمانیہ اتمانزئی میں تدریس کا آغاز۔
• بعد میں دار العلوم اسلامیہ تنگی میں شیخ الحدیث کے طور پر 9 سال تک دورۂ حدیث پڑھایا۔
• اپنے گاؤں میں 6 سال تک صحیح بخاری، جامع ترمذی اور مؤطا پڑھایا۔
• 2013ء سے دار العلوم نعمانیہ میں شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے عہدے پر فائز تھے۔
• دار العلوم ح قا نی ہ میں بھی ترمذی اور بخاری کے دروس دیتے رہے۔�آپ کے حلقۂ درس میں ہزاروں طلبہ مستفید ہوتے تھے (ایک سال میں تقریباً 2400 طلبہ بخاری و ترمذی پڑھتے تھے)۔ آپ کو درسِ حدیث کا خاص ملکہ حاصل تھا۔
سیاسی خدمات
• جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر چارسدہ رہے۔
• صوبائی سرپرستِ اعلیٰ اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن۔
• خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق ممبر (2002-2007)۔
وفات: 5 مئی 2026ء کو اتمانزئی، چارسدہ میں نامعلوم ح مل ہ آوروں کی فائ رنگ سے ش ہ ید ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی ش ہا د ت قبول فرمائے، درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور ان کے علوم و خدمات کو امت کے لیے باعثِ برکت بنائے۔ آمین

Address

Buner Khyber Pakhtunkhwa Pakistan
Khyber Pakhtunkhwa
19290

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aman News Buner posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share