24/05/2025
نواگئ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن
خیبرپختونخوا حکومت کے "عوامی ایجنڈا" کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواگئ فیصل اسماعیل نے، تحصیلدار ناواگئ اور TMA ناواگئ کے عملے کے ہمراہ ناواگئ بازار میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کر کے فٹ پاتھ پر سامان رکھنے والے دکانداروں کی غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں، جس سے پیدل چلنے والوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوا۔ فٹ پاتھ کو خالی کروا کر ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی گئی۔خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ آئندہ کے لیے محتاط رہنے کی سختی سے وارننگ دی گئی، بصورتِ دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نواگئ نے بازار کمیٹی کے ساتھ بھی ملاقات کی بازار کمیٹی نے تجاوزات کے خاتمے میں تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی۔