13/09/2023
اگر جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں🙏
سیاسی رہنماؤں کے گھروں سے اربوں روپے اور ڈالر اور سونے کے قیمتی زیورات نکل رہے ہیں
یقینا بہت خوشی بھی ہوئی ہے اور ایک امید کی کرن بھی جاگی ہے کہ اب حالات بدلیں گے
مگر ہماری ایک چھوٹی سی عرضی ہے
کہ جن ذخیرہ اندوزوں کے گوداموں سے گندم اور چینی کے ٹنوں کے ٹن نکل رہے ہیں میڈیا کے ذریعے عوام کو بتایا جائے اور ان ذخیرہ اندوزوں کے چیخیں بھی عوام کو سنوائی جائیں تاکہ اس بھولی بھالی عوام کواحتساب کا یقین کامل ہو 💔
کیا یہ سب موصول شدہ مال پاکستانی خزانے میں جمع کیا جا چکا ہے ؟؟
یا صرف عوام کو بے وقوف بنانے کی ایک بار پھر ناکام کوشش کی جا رہی ہے؟؟
میرے پاکستانیوں کہیں ایسا تو نہیں کہ ایک بار پھر احتساب کا ڈھونگ رچا کر اس ظلم سے پیسی عوام کا ذہن مہنگائی کی لعنت اور مہنگے پیٹرول اور بجلی سے ہٹانے اور احتجاج سے روکنے کا طریقہ ڈھونڈا گیا ہے🤔🤔🤔🤔
صاف ظاہر ہے ارباب اقتدار جانتے ہیں کہ جو قوم پچھلے 75 سالوں سے ان سیاسی لٹیروں اور اداروں کے ہاتھوں بے وقوف بنتی آ رہی ہے آج ان کو بے وقوف بنانے میں کیا مشکل ہے😜
اگر دیکھا جائے تو ان کا یہ جادو ٹونا کام کر گیا ہے اور یہ بھولی بھالی عوام دل میں خوش ہو گئی ہے کہ اب احتساب شروع ہو چکا ہے😂
ارے اللہ کے بندو اگر اتنے ڈالر اور اربوں روپے کی کرپشن اور پھر اتنی ذخیرہ اندوزی پاکستانی خزانے میں جمع ہو جائے تو پاکستان کا قرضہ بھی اتر جائے اور ہم اس مہنگائی جیسی لعنت سے بھی باہر آ جائیں🤔
رہی بات بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ان کی کنکشن کاٹنے کی تو میرے بھائیو کنکشن کاٹنے میں جتنا ٹائم لگتا ہے اس سے کم ٹائم دوبارہ کنکشن لگانے میں لگتا ہے 😜😜
یہ سب پرانی باتیں ہیں یہ صرف عوام کو جھوٹا دلاسا دینے کے مترادف ہیں😆
چلو مان لیتے ہیں کہ احتساب شروع ہو چکا ہے کہ آپ عربوں روپےکی کرپشن بازیاب کرا چکے ہیں
آٹے اور چینی اورکھاد کے ٹنوں کے ٹن ذخیرہ اندوزوں سے موصول کر چکے ہیں❣️
لیکن یہ سب چیزیں وصول ہونے کے بعد عوام کو اس سے کیا فائدہ حاصل ہوا ہے؟
یا کب ؟اور کس شکل میں فائدہ حاصل ہوگا ؟
🙏🙏یہ بتا دیا جائے🙏🙏
ورنہ پھر ہم جیسے حقائق بیان کرنے والے لوگوں پر آپ نالاں نظر ائیں گے 🙏🙏
🙏🙏🙏 خان بھائی 🙏🙏🙏