Voice Kalat

Voice Kalat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Kalat, Media/News Company, .

22/06/2025

ساکران میں سولر پلیٹس کی تقسیم پر تنازع، شاہ دوست ساسولی گوٹھ کے مکینوں کا احتجاج پر ردعمل

22/05/2025

*ہم کہاں جائیں؟ ہمیں انصاف کیوں نہیں ملتا؟*
یہ ایک عام پاکستانی شہری کی فریاد ہے۔ ایک ایسا پاکستانی جس نے قانون کے دائرے میں رہ کر، آئین کی پاسداری کرتے ہوئے، باقاعدہ پیمرا لائسنس کے ساتھ ایک نجی نیوز چینل "وائس نیوز" کا آغاز کیا۔ مقصد صرف اتنا تھا کہ سچ دکھایا جائے، عوام کی آواز کو طاقت دی جائے، اور مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے۔

یہ چینل شروع کرنے والوں میں زیادہ تر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شامل تھے۔ وہ نوجوان جو ملک سے باہر جانے کے بجائے پاکستان میں رہ کر کچھ کرنا چاہتے تھے، جو ملکی میڈیا کو صاف، بامقصد اور سچ پر مبنی بنانا چاہتے تھے۔ ان کے خواب بڑے تھے، نیت صاف تھی، اور جذبہ خالص تھا۔

لیکن افسوس! ایک سال بعد، بغیر کسی نوٹس، بغیر کسی قانونی جواز کے، اس چینل پر چھاپہ مارا گیا۔ پیمرا کی اجازت کے باوجود، دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی، قیمتی سامان اٹھا کر لے جایا گیا، ملازمین کو ہراساں کیا گیا۔ اور اب چودہ ماہ گزرنے کے باوجود نہ سامان واپس ملا، نہ انصاف!

پولیس اسٹیشن کے چکر لگاتے لگاتے جوتے گھس گئے،
عدالتوں سے تاریخ پہ تاریخ ملی،
پیمرا سے کوئی جواب نہیں،
اور ہر دروازہ بند ہے۔

ہم سوال کرتے ہیں:
کیا ایک قانون پسند شہری کے ساتھ ایسا سلوک روا ہے؟
کیا میڈیا کو اس طرح خاموش کرانا آئینی ہے؟
اگر ایک عام شہری کو تحفظ حاصل نہیں، تو پھر قانونی راستہ کس کام کا؟

اور سب سے بڑھ کر: نوجوان نسل کو اگر یہی حشر دیکھنا ہے، تو وہ پاکستان میں رہ کر کیا کریں؟
کیا ہم صرف اس لیے سچ کی بات کریں کہ ہمیں سزا دی جائے؟

ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف صاحب، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ، آئی جی پنجاب پولیس، چیئرمین پیمرا اور دیگر متعلقہ اداروں سے دست بستہ درخواست کرتے ہیں کہ:

وائس نیوز کو انصاف دلایا جائے۔
اس غیر قانونی کارروائی کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔
چینل کا ضبط شدہ سامان فوری واپس کیا جائے۔
ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
متاثرہ نوجوان ٹیم کو تحفظ اور حوصلہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا کام جاری رکھ سکیں۔

یہ تحریر کسی سیاست، کسی مفاد یا کسی ذاتی دشمنی پر مبنی نہیں۔ یہ ایک آزاد میڈیا، انصاف اور نوجوان نسل کے خوابوں کی آواز ہے۔ اگر آج ان کی فریاد نہ سنی گئی، تو کل ہر باصلاحیت نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگا۔

ہمیں انصاف دو، یا راستہ بتاؤ کہ ہم کہاں جائیں؟

30/11/2024

قلات منگچر گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ژالہ باری -


21/11/2024

قلات شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے -

12/11/2024

حب چوکی بھوانی شاہ پمپ کے قریب ڈاکٹر عبد الستار کے بھائی -


09/11/2024

قلات کے رہائشی خاتون استاد محمد ایوب لہڑی مرحوم کی بیوہ و نو سال قبل مبینہ طور پر اغواء -


07/11/2024

وندر محکمہ فشریز بلوچستان نے بلوچستان کے ساحل کو ٹرالرز اور وائرنیٹ مافیا کے سپرد کردیا-



04/11/2024

قلات کے نوجوان سلمان مرغی فروش نے تاریخ رقم کر دی قلات کے مرغی ڈیلرز کے منہ پہ تماچہ -


04/11/2024

قلات کے نوجوان سلمان مرغی فروش نے تاریخ رقم کر دی قلات کے مرغی ڈیلرز کے منہ پہ تماچہ -

01/11/2024

مستونگ سول ہسپتال و گرلز سکول چوک پر دھماکہ -


01/11/2024

آل ڈسٹرکٹ شہدا پولیس لسبیلہ فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب جام محمد فٹبال گراونڈ میں رنگارنگ تقریب -


21/10/2024

آل قلات شہید میر اصغر خان مینگل فٹبال ٹورنامنٹ-


Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Kalat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share