
30/09/2025
یوٹیوب آٹومیشن میں سب سے عام مسئلہ یہی ہوتا ہے کہ ویڈیوز پر ویوز نہیں آتے۔ اکثر لوگ چند ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے بعد ہی مایوس ہو جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید یہ ان کے لیے نہیں ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ شروع میں ویوز نہ آنا بالکل نارمل ہے۔
یوٹیوب الگورتھم آپ کے چینل کو پرکھتا ہے، یہ دیکھتا ہے کہ آپ کنسسٹنٹ ہیں یا چند دن بعد ہی چھوڑ دیں گے۔
اسی لیے شروع کے مہینوں میں صرف دو باتوں پر فوکس کریں:
1. ویڈیوز بناتے رہیں اور اپنی کوالٹی بہتر کریں
2. رزلٹس کی فکر چھوڑ دیں
چند ویڈیوز کے بعد ہی آپ کو اصل ڈیٹا ملتا ہے کہ کس قسم کا کانٹینٹ آپ کے لیے کام کر رہا ہے۔
یاد رکھیں اگر آپ ہر بار ویوز نہ آنے پر ہمت ہار جائیں گے تو آپ کبھی کامیابی تک نہیں پہنچ پائیں گے۔ یہ ایک لانگ ٹرم گیم ہے، اور صبر کرنے والے ہی جیتتے ہیں۔