Qalamkar Publications

  • Home
  • Qalamkar Publications

Qalamkar Publications Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Qalamkar Publications, Publisher, .

درد آئے گا دبے پاؤںاور کچھ دیر میں ، جب پھر مرے تنہا دل کوفکر آ لے گی کہ تنہائی کا کیا چارہ کرےدرد آئے گا دبے پاؤں لیے س...
22/03/2025

درد آئے گا دبے پاؤں

اور کچھ دیر میں ، جب پھر مرے تنہا دل کو
فکر آ لے گی کہ تنہائی کا کیا چارہ کرے
درد آئے گا دبے پاؤں لیے سرخ چراغ
وہ جو اک درد دھڑکتا ہے کہیں دل سے پرے

شعلہء درد جو پہلو میں لپک اٹھے گا
دل کی دیوار پہ ہر نقش دمک اٹھے گا

حلقہء زلف کہیں، گوشہء رخسار کہیں
ہجر کا دشت کہیں، گلشنِ دیدار کہیں
لطف کی بات کہیں، پیار کا اقرار کہیں

دل سے پھر ہوگی مری بات کہ اے دل اے دل
یہ جو محبوب بنا ہے تری تنہائی کا
یہ تو مہماں ہے گھڑی بھر کا، چلا جائے گا
اس سے کب تیری مصیبت کا مداوا ہوگا
مشتعل ہو کے ابھی اٹھیں گے وحشی سائے
یہ چلا جائے گا، رہ جائیں گے باقی سائے
رات بھر جن سے ترا خون خرابا ہوگا
جنگ ٹھہری ہے کوئی کھیل نہیں ہے اے دل
دشمنِ جاں ہیں سبھی، سارے کے سارے قاتل
یہ کڑی رات بھی ، یہ سائے بھی ، تنہائی بھی
درد اور جنگ میں کچھ میل نہیں ہے اے دل
لاؤ سلگاؤ کوئی جوشِ غضب کا انگار
طیش کی آتشِ جرار کہاں ہے لاؤ
وہ دہکتا ہوا گلزار کہاں ہے لاؤ
جس میں گرمی بھی ہے ، حرکت بھی توانائی بھی

ہو نہ ہو اپنے قبیلے کا بھی کوئی لشکر
منتظر ہوگا اندھیرے کی فصیلوں کے اُدھر
ان کو شعلوں‌کے رجز اپنا پتا تو دیں‌گے
خیر، ہم تک وہ نہ پہنچیں بھی، صدا تو دیں گے
دور کتنی ہے ابھی صبح، بتا تو دیں گے

#“فیض احمد فیض”

اللہ پہلا لفظ ہے ازان کا، اور ازان گائی نہیں جاتی (نعزبالللا) ازان خوش الخانی سے دی جاتی ہے، خوش الخانی میں اور گانے میں...
26/11/2024

اللہ پہلا لفظ ہے ازان کا، اور ازان گائی نہیں جاتی (نعزبالللا) ازان خوش الخانی سے دی جاتی ہے، خوش الخانی میں اور گانے میں بہت واضع فرق ہے، آشا بھونسلے جانی مانی گلوکارہ ہے اس گلوکارہ نے ایک گانا گانے کے لیے ازان کی طرز سے متاثر ہوکر "خطوبہ" کی طرز لی، میرے اندر غم و غصے کی شدید لہر دوڑ گئی میں اس کے خلاف مذمت کرتی ہوں، آئیے میرے ساتھ مل کر آپ بھی اس عمل کی مذمت کیجئے، کسی بھی مذہب کو اور کسی بھی قوم کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ازان کی پکار سے متاثر ہو کر اپنے گانے کی دھن بنانےکا عمل اختیار کرے، یہ ویڈیو کلپ ملاحظہ کریں اور بھرپور مذمت کریں، اس وڈیو کے لنک پر فوری رپوٹ کریں :--- ⬇️
https://youtube.com/shorts/2tdlPQ9GsUQ?si=DuVsifZ35CzJeLZU

https://www.facebook.com/share/17wc2gFMmA/?mibextid=xfxF2i

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qalamkar Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qalamkar Publications:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share