Khyber Ghag Official

Khyber Ghag Official We Inform People To Entertain,Educate & to Sansitize the Public for their Right We Work for Hummunity

Hi iam Hikmat Afridi,Iam a Professional Journalist,Our job is to Inform People,Entertain and to Sansitize the Public for their Right We are also work for Humunity

کور کمانڈر صاحب مبارک باد کیلئے آئے تھے آفیشلی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کا میڈیا سے گفتگو
28/10/2025

کور کمانڈر صاحب مبارک باد کیلئے آئے تھے آفیشلی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کا میڈیا سے گفتگو

27/10/2025

ٹیسکو چیف جمرود شاہ گئی اور اس سے ملحقہ علاقے کیلئے بجلی کے الگ فیڈر کا بندوبست کریں.
وی سی 18 کے چیئرمین حاجی نواب آفریدی

موسم سرما تقریباً شروع ہوچکا ہے اور ہمارے بجلی کا نظام انتہائی خراب ہے. ٹیسکو حکام اور ایکسین جمرود گریڈ سٹیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرانی لائنوں کو تبدیل کرکے تمام فیڈرز پر منصفانہ طریقے سے بجلی کے تقسیم کو یقنی بنایا جائے. اسکے ساتھ ساتھ علی مسجد کے دو فیڈرز (نیو پمپ ہاوس اور سور کمر تری ) کے علاوہ ہمارے لیے الگ فیڈر کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوڈ کم پڑے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے بچا رہیں.
آگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو ہم جملہ اقوام اس مسئلے کی حل کیلئے قریب ایک لائحہ عمل بنانے جا رہیں ہیں جمسیں پاک افغان شاہراہ کی بندش سرفہرست ہیں.
جمرود شاہ گئی وی سی 18
کے چیئرمین حاجی نواب آفریدی کا چیف ٹیسکو سمیت جمرود گریڈ سٹیشن کے ایکسین سے بجلی بارے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ

بریکنگ نیوز باجوڑ: اطلاعات کے مطابق عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک حبیب جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واق...
27/10/2025

بریکنگ نیوز
باجوڑ: اطلاعات کے مطابق عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملک حبیب جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پشاور: یونیورسٹی آف پشاور نے داخلوں میں کمی کے باعث نو بی ایس پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بند ہونے والے شعبوں میں ...
27/10/2025

پشاور: یونیورسٹی آف پشاور نے داخلوں میں کمی کے باعث نو بی ایس پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بند ہونے والے شعبوں میں ڈیولپمنٹ اسٹڈیز، جغرافیہ، ارضیات، تاریخ، سوشل انتھروپولوجی، شماریات، لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین، ہیومن ڈیولپمنٹ اینڈ فیملی اسٹڈیز اور ہوم اکنامکس شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق، بیشتر پروگرامز میں صرف دو سے تین طلبہ نے داخلے کے لیے درخواست دی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی بلند فیسیں اور کالجز میں کم خرچ متبادل کورسز داخلوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق، کچھ شعبے روزگار کی منڈی سے غیر متعلق ہو چکے ہیں اور نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق اپڈیٹ نہ کرنے سے طلبہ کی دلچسپی بھی کم ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلچرل سینٹر مفکورہ کے تعاون سے نشترہال پشاور میں لائیو تھیٹر پشتو ڈرامہ اور مح...
27/10/2025

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلچرل سینٹر مفکورہ کے تعاون سے نشترہال پشاور میں لائیو تھیٹر پشتو ڈرامہ اور محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف اور صدر مفکورہ سنٹر سلمان میاں نے فیتہ کاٹ کے تھیٹر ڈرامہ اور تصاویری نمائش کا افتتاح کیا۔

ان کے ہمراہ کریٹیو رائٹر مفکورہ حیات روغانی، ڈائریکٹر کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

تھیٹر ڈرامہ کا مقصد انسان کی دنیا میں تخلیق، آپس میں بھائی چارہ، امن و محبت کا پیغام اور انسانیت کا احساس تھا۔

اس دوران مختلف فنکاروں نے لائیو پرفارمنس پیش کی جس پر شائقین سے خوب داد وصول کی۔

تھیٹر ڈرامہ کے آخر میں محفل موسیقی کا بھی انعقاد کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔

آرٹ فیسٹیول کے موقع پر مختلف ہنرمندوں کی جانب سے بنائی گئی تصاویر نمائش کیلئے پیش کی گئیں جبکہ ساتھ ہی ہنرمند مرد و خواتین نے مختلف دستکاری مصنوعات کے سٹالز بھی سجا رکھے تھے۔

جمرود: مرحوم گل رحمان کلی میں "امن فٹبال ٹورنامنٹ" کا شاندار افتتاح جمرود کے علاقے مرحوم گل رحمان کلی میں "امن فٹبال ٹور...
26/10/2025

جمرود: مرحوم گل رحمان کلی میں "امن فٹبال ٹورنامنٹ" کا شاندار افتتاح

جمرود کے علاقے مرحوم گل رحمان کلی میں "امن فٹبال ٹورنامنٹ" کا افتتاح ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل اویس یعقوب تھے، جبکہ ملک صلاح الدین کوکی خیل اور شیر شاہ منیا خیل نے بھی خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر کیپٹن اوسامہ اور ملک پرویز عرف آنے بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اویس یعقوب نے فٹبال کو کیک لگا کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کیا، جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر جوش و خروش کا اظہار کیا۔

ٹورنامنٹ میں کل 30 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ ایونٹ کے آرگنائزر حفیظ الرحمان عرف سنی اور قذافی ہیں۔شیر شاہ منیا خیل نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو موٹرسائیکل بطور انعام دی جائے گی۔

مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل اویس یعقوب کا کہنا تھا: "کھیل نوجوانوں کو نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک سکھاتے ہیں۔ ایسے ٹورنامنٹس علاقے میں امن و بھائی چارے کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کا فخر بن سکیں۔"

ملک صلاح الدین کوکی خیل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں۔ منشیات اور منفی رجحانات سے بچاؤ کے لیے ہمیں ایسے صحت مند مقابلے بڑھانے ہوں گے۔ کھیل ہی وہ ذریعہ ہیں جو نوجوانوں کو ایک مثبت اور تعمیری راستہ دکھاتے ہیں۔"

شیر شاہ منیا خیل نے کہا: "ہم سب کو مل کر اپنی سرزمین پر امن کے پیغام کو عام کرنا ہوگا۔ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو معاشرہ خود بخود خوشحال ہوگا۔ اسی مقصد کے تحت ہم نے اس ٹورنامنٹ کے ونر کے لیے انعامی موٹرسائیکل سپانسر کی ہے تاکہ نوجوانوں میں حوصلہ بڑھے۔"

اختتام پر مہمانوں نے کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں کے جوش و جذبے کو خوب سراہا۔

26/10/2025

ضلع خیبر طورخم کسٹم کلیئر نگ کے سینئر ایجنٹ اور سماجی مشر قاری نظیم گل شینواری مزدور یونین کے سابق صدر حاجی فرمان شینواری کے ہمراہ طورخم بارڈر بندش کے حوالے سے درپیش مشکلات پر اظہار خیال کر رہے ہیں

ہنگو: 2 دھماکوں میں ایس پی آپریشن سمیت تین اہلکار شہید
24/10/2025

ہنگو: 2 دھماکوں میں ایس پی آپریشن سمیت تین اہلکار شہید

24/10/2025

خېبر: نامعلوم افراد نے زیڑی چیک پوسٹ کو دھماکے سے تباہ کر دیا

22/10/2025

اللّٰہ دی رحم اوکی
ٹماٹر 🍅 تہ کہ پتہ اولگیدہ چی سومرہ قیمتی شوی یمہ نو راجوندی بہ شی 🤣🤣

پاکستان اور افغان طالبان کاجنگ بندی میں توسیع پراتفاقذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ ب...
17/10/2025

پاکستان اور افغان طالبان کاجنگ بندی میں توسیع پراتفاق

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان 48 گھنٹے کی جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جنگ بندی کا وقت آج شام 6 بجے تک کا تھا، جس کو دونوں ممالک نے باہمی رضا مندی سے توسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Address

Khyber Pass Alimasjid
Gilgit
15000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khyber Ghag Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share