
13/08/2025
#بہاولپور جشن آزادی کے موقع پر ابرار الحق کے کنسرٹ کے انعقاد کو اسلامی و ملی اقدار کے منافی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کرتے ہیں۔ وطن عزیز لاکھوں شہداء کی قربانی سے حاصل ہوا، مگر ضلعی انتظامیہ نے قرآن خوانی اور شہداء کے لیے دعا کی بجائے ناچ گانے کی محفل سجا کر شہداء کے خون کی توہین کی ہے۔ عوامی ٹیکسوں کا پیسہ اس عیاشی پر ضائع کیا گیا۔ آئندہ قومی تقریبات کو اسلامی روایات اور شہداء کی قربانیوں کے مطابق منانے کا پابند بنایا جائے۔
نصر اللہ خان ناصر امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولپور