Attock city news

Call Contact the business

Attock city news attock

12/09/2026
12/09/2026

🚨 عوامی آگاہی — گرین الیکٹرک بس، اٹک
گرین الیکٹرک بس میں سفر کے دوران ایک چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، جس کی باقاعدہ اطلاع متعلقہ پولیس کو دے دی گئی ہے۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران اپنے موبائل فون، پرس اور دیگر قیمتی سامان کا خاص خیال رکھیں، خصوصاً رش کے دوران۔
متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ بسوں میں سکیورٹی اور CCTV نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
یہ پیغام عوامی آگاہی اور احتیاط کے لیے ہے۔

تعلیم پر حملہ دراصل مستقبل پر حملہ ہے ، ہر بچے کو محفوظ ماحول میں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر ملک آذان ...
09/09/2026

تعلیم پر حملہ دراصل مستقبل پر حملہ ہے ، ہر بچے کو محفوظ ماحول میں تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، بیرسٹر ملک آذان اعوان

اٹک (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب صدر راولپنڈی ڈویژن اور ان شاء اللہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 بیرسٹر ملک آذان اعوان نے 9 ستمبر عالمی یومِ تحفظِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی ، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیادی ضمانت ہے، اس لیے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلبہ کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، بیرسٹر ملک آذان اعوان نے کہا کہ تعلیم پر حملہ دراصل ایک پوری نسل کے مستقبل پر حملہ ہے۔ دنیا بھر میں ہر بچے کو بلا خوف و خطر اسکول جانے، تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مساوی حق ملنا چاہیے۔ بچوں کو بدامنی، خوف اور عدم تحفظ کے ماحول میں تعلیم دینے کے بجائے انہیں ایسا محفوظ اور پُرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہوگا جہاں وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ، انہوں نے کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ معاشرے جدید عمارتوں سے نہیں بلکہ تعلیم یافتہ، باشعور اور باصلاحیت نوجوان نسل سے تشکیل پاتے ہیں۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ اسکولوں کی سکیورٹی، بنیادی سہولیات، معیاری تعلیم اور اساتذہ کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کوئی بچہ محض عدم تحفظ یا وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے ، بیرسٹر ملک آذان اعوان نے اپنے سیاسی منشور کے حوالے سے کہا کہ تعلیم کو سیاسی نعروں کے بجائے عملی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ بچوں کو محفوظ اسکول، بہتر تعلیمی سہولیات اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت کا موقع ملا تو تعلیم، نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ اسکول ہی روشن مستقبل کی بنیاد ہیں اور ہمیں آج کے بچوں کو محفوظ، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت شہری بنانے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

09/09/2026

*🚨 تلاشِ گمشدہ 🚨*
ایک *بزرگ کا بٹوا* 7 ستمبر بروز سوموار رات 8 بجے کے بعد *گیدڑ چوک سے شیں باغ* کے درمیان سفر کے دوران کہیں گر گیا۔
بٹوے میں *اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، دیگر ضروری کاغذات اور کچھ نقد رقم* موجود تھی۔
جس کسی کو یہ بٹوا ملے، براہِ کرم انسانی ہمدردی کے تحت اس نمبر پر رابطہ کریں:
*📞 0313-5029556*
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بٹوا اپنے مالک تک پہنچ سکے۔
*جزاک اللہ خیر 🤲*

انتقال کی اطلاعاِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَملک اسامہ (ملیشیا) کے کلاس فیلو دوست شیخ فضل خرادی کے بیٹے شیخ...
09/09/2026

انتقال کی اطلاع
اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ملک اسامہ (ملیشیا) کے کلاس فیلو دوست
شیخ فضل خرادی کے بیٹے شیخ حارث رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ رات 9 بجے ریلوے گراؤنڈ، اٹک شہر میں ادا کی گئی۔
مرحوم کی رہائش شیخو والی گلی میں ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

08/09/2026

اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ۔۔ سول ہسپتال اٹک میں پانی کا مسئلہ حل، صبح فراہمی بحال
اٹک: سول ہسپتال اٹک میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل ہوگیا۔ مریضوں اور لواحقین کے مطابق رات 12 بجے تک ہسپتال میں پانی دستیاب نہیں تھا، تاہم صبح بیدار ہونے پر پانی کی فراہمی بحال ہوچکی تھی۔
مریضوں نے پانی کی فراہمی بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہسپتال میں پانی کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائے گی۔

07/09/2026

اسفند یار بخاری ہسپتال میں پانی کا بحران، مریض پیاسے، واش رومز بھی پانی سے محروم
اٹک : اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانی کی فراہمی بند ہونے سے سینکڑوں مریض اور لواحقین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے مریضوں اور لواحقین کو ہسپتال سے باہر جانا پڑ رہا ہے، جبکہ واش رومز میں بھی پانی ناپید ہے۔
ہسپتال میں بنیادی سہولت پانی کی عدم دستیابی نے انتظامی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔ مریضوں اور لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال کی جائے۔
#𝘼𝙩𝙩𝙤𝙘𝙠
Deputy Commissioner Attock Govt of Punjab Government of Pakistan The Governor of Punjab Maryam Nawaz Sharif

02/09/2026

حسن ابدال ۔۔ حالیہ بارشوں سے کٹاریاں پل کو پانی لے اڑا

02/09/2026

پنڈی گھیب : پولیس کی کارروائی، قتل اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹگری "A" گرفتار، تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے ایس ایچ او تھانہ پنڈیگھیب انسپکٹر تیمور خان کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سال 2025 کے قتل اور رواں سال کے راہزنی کے مقدمے میں مطلوب مجرم اشتہاری کیٹگری "A" مسمی محمد حمزہ عطاء ولد عطاء محمد خان سکنہ ڈھرنال تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری دیگر تھانوں کے متعدد مقدمات میں بھی اشتہاری تھا، گرفتار مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش جاری ہے۔
*ترجمان اٹک پولیس*

02/09/2026

اٹک سول ہسپتال میں لیبارٹری موجود، مریض پھر بھی پرائیویٹ ٹیسٹوں پر مجبور
اٹک (حافظ نصرت علی خان) سول ہسپتال اٹک میں لیبارٹری کی سہولت موجود ہونے کے باوجود مبینہ طور پر مریضوں کو مختلف ٹیسٹوں کے لیے نجی لیبارٹریوں کا رخ کرنے کا کہا جانے لگا۔ مریضوں اور لواحقین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتال میں سہولت دستیاب ہونے کے باوجود باہر سے ٹیسٹ کروانا سمجھ سے بالاتر ہے۔
شہریوں کے مطابق بعض نجی لیبارٹریاں ڈاکٹر کی سلپ پر 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دیتی ہیں، تاہم ہسپتال سے مبینہ طور پر ٹیسٹ کی سہولیات کا نہ ہونے کا کہ کر باہر کا لکھ کر دیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
#𝘼𝙩𝙩𝙤𝙘𝙠 #اٹک
Deputy Commissioner Attock Chief Secretary Punjab Govt of Punjab The Governor of Punjab Maryam Nawaz Sharif Government of Pakistan Nusrat Ali Khan

Address

Attock

Telephone

+923005621129

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Attock city news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Attock city news:

Shortcuts

Share