Pakistan Tribune

  • Home
  • Pakistan Tribune

Pakistan Tribune Pakistan Tribune, a true picture of society.

10/09/2024

کبھی کبھی خیال آتا ہے کہ آدم خور لوگ کیسےہوتے ہوں گے؟ ان کی سوچ کیسی ہو گی؟ لیکین ایک بات مشاہدے میں آئی کہ وہ بھی اپنے لوگوں کو نہیں کھاتے تھے۔ مگر ہمارے ملک میں ان سیاسی آدم خوروں نے تو اپنے ہی ملک کے لوگوں پہ قہر نازل کیا ہوا ہے۔ �
ہمارا ملک پاکستان، پارٹی اور سیاست سے بالا تر ہے۔ کوئی بھی ملک، اس میں بسنے والے لوگوں کی وجہ سے آباد ہوتا ہے۔ جس کی مثال ایک آبائی گھر کی سی ہوتی ہے جس میں سب مل جل کر رہتے ہوں اور پھر اس میں سے کچھ لوگوں پہ ظلم و جبر ہونا شروع ہو جائے تو باقی گھر والے چپ نہیں بیٹھتے۔ اور اگر لوگ گھر چھوڑ کر چلے جائیں تو وہی گھر تنہائی میں آپ کو کاٹ کھانے کو دوڑتا ہے۔�
کچھ عمل صحیح یا غلط ہوتے ہیں، چاہے کوئی بھی سیاسی جماعت اس میں ملوث ہو۔ لیکین افسوس کی بات یہ ہے کہ کچھ لوگ نفرت اور بغض میں اس قدراٹے ہوتے ہیں کہ ان کی سوچ ان آدم خوروں سے بھی آگے نکل جاتی ہے اور وہ لوگ اپنے ہی ملک کے لوگوں پہ ناحق ہونے والے ظلم میں یا تو خود شامل ہوتے ہیں یا پھر اس پہ خوشی منا رہے ہوتے ہیں۔ �
میں سوچتا تھا کہ ۱۹۷۱ میں جب مشرقی پاکستان ہم سے علیہدہ ہو کر بنگلہ دیش بنا تو ہمارے لوگ تو بہت غمزدہ ہوں گے لیکین پھر پتا چلا کہ اس وقت بھی ایسے کچھ لوگ تھے جو اس بات پہ بھی بغلیں بجا رہے تھے۔ اندازہ کریں کہ اپنے ہی جسم کے حصے کے کٹنے پہ کوئی کیسے اور کیوں خوش ہو سکتا ہے؟ لیکین یہ اس بات کا ثبوت پہ کہ بغض اور کینہ آپ کی عقل پہ پردے ڈال دیتا ہے اور انسان اچھائی اور برائی میں تمیز کرنے کی صلاحئیت کھو دیتا ہے اور اسے اس بات کا ادراک بھی نہیں ہوتا۔ �
یہی صورتحال آجکل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لوگ اپنی مرضی کی سیاسی جماعت کو اقتدار میں دیکھنے کیلئے اپنے ایمان، انسانئیت، اخلاقیات، آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے کو اپنی کامیابی سمجھ رہے، چادر و چار دیواری کے تقدس کے پامال ہونے پہ خوش ہو رہے ہیں،
مخالفین کی ماوں بہنوں بیٹیوں کے گریبانوں پہ ہاتھ ڈالنے کو اپنی بہادری سمجھتے ہیں،
ننھے بچوں کے اٹھائے جانے کو اپنی کامیابی گردانتے ہیں،
لوگوں کے کاروبار تباہ کر کے اور ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کرکے ٹھٹھے مارتے ہیں،
لوگوں کے بیڈرومز میں کیمرے لگا کر میاں بیوی کے پاک رشتے کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں،
لوگوں کے ووٹ چرا کر ان کے مینڈیٹ پہ ڈاکا ڈالنا اپنا حق سمجھتے ہیں،
عدالت کے شیشے توڈ کرکسی کو گرفتار کرنا کس آئین و قانون میں لکھا ہے؟
�پارلیمنٹ کی لائیٹیں بند کر کے اندر مسجد سے کسی کوگرفتار کرنا کونسی جمہورئیت ہے اور کونسا اسلام ہے؟�
لیکین ان کو اس بات کا ادراک نہیں کہ اس توڈ پھوڈ کے نتائج کوسدھارنے میں کتنا عرصہ درکار ہو گا۔لوگوں کا اعتبار اپنے ہی ملک کے اداروں سے اٹھ گیا تو پھر وہ کیسے بحال ہو گا؟ اور کچھ نقصانات تو ایسے ہوتے ہیں جو کبھی پورے نہیں کئیے جا سکتےجیسے کہ بنگلا دیش۔ �
ہمارا ملک اس لا قانونئیت اور کچھ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے انتشار کی طرف جا رہا ہے۔ خدا کیلئے ہوش کے ناخن لو اور عوام نے اپنا مینڈیٹ جسے دیا ہے اسے چھیننے کی بجائے اسے اس کے حقیقی حقدار کو واپس کرو تا کہ ملک میں امن و امان قائم ہو اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو ایسا نہ ہو کہ یہ ملک ایک بار پھر مزید ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے۔
بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو ​
زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو ​
�تحریر �
محمد کاشف احسان
۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share