
05/02/2025
جماعت کو انتہائی دُکھ کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ہمارے پیارے 49ویں وراثتی امام، مولانا شاہ کریم الحسینی، 4 فروری 2025ء کو لسبن، پرتگال میں اپنے خاندان کی موجودگی میں خُداوند کریم کی رحمت کی طرف سدھار گئے۔
مولانا شاہ کریم کے جانشین کے طور پر 50ویں شیعہ امامی اسماعیلی امام کا تعین تاریخی شیعہ امامی اسماعیلی روایت اور "نص" کے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا ہے۔ مولانا شاہ کریم کی جانب سے کی گئی یہ تعیناتی اُن کی وصیت میں درج ہے، جسے امام کے خاندان اور بین الاقوامی جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں پڑھا جائے گا۔ اس کے بعد جماعت کو اعلان کردہ حاضر امام کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، جن میں حضرت علی (علیہ السلام) سے جاری نورِ امامت مسلسل اور غیرمنقطع طور پر موجود ہے۔
ہم مولانا شاہ کریم کی زندگی اور اُن کی میراث کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شُکرگزاری کا اظہار کرتے ہیں، اور ہم امامِ وقت کے نور کی دائمی محبت اور حفاظت میں مضبوطی سے قائم ہیں۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ