Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61

  • Home
  • Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61

Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61 قیادت جو سنتی ہے، نمائندگی کرتی ہے، اور ڈیلیور کرتی ہے۔

پی کے-61 کے سابقہ صوبائی امیدوار عبید خان کا بیانلوندخوڑ ہسپتال کی نجکاری کے حوالے سے میں گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ ...
18/09/2025

پی کے-61 کے سابقہ صوبائی امیدوار عبید خان کا بیان

لوندخوڑ ہسپتال کی نجکاری کے حوالے سے میں گہری تشویش کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ادارہ عوامی پیسوں سے قائم کیا گیا ہے اور عوامی خدمت ہی اس کا مقصد ہے، کسی فرد یا جماعت کی جاگیر نہیں۔

اگر نجکاری سے واقعی لوندخوڑ کے عوام کو ریلیف اور بہتر سہولیات ملتی ہیں تو ہم اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔ لیکن اگر اس فیصلے سے عوامی مفاد کو نقصان پہنچا تو ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور غریب عوام کے ساتھ شانہ بشانہ بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ہم سب سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر لوندخوڑ کے عوام کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ عوامی اداروں کو سیاست چمکانے کا ذریعہ بنانے کے بجائے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فیصلے کیے جائیں۔ ان شاء اللہ ہم ہر حال میں عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

سابقہ صوبائی کنڈیڈیٹ پارلیمنٹرین عبید حان کا اظہارِ تعزیتسابقہ کنڈیڈیٹ عبید حان سجاد ممبر اور چیرمین شاکر ماما نے یونین ...
24/08/2025

سابقہ صوبائی کنڈیڈیٹ پارلیمنٹرین عبید حان کا اظہارِ تعزیت

سابقہ کنڈیڈیٹ عبید حان سجاد ممبر اور چیرمین شاکر ماما نے یونین کونسل لوندخوڑ، مینا بازار میں سابق ناظم محمد یوسف خان کے بھائی اور ظہیر الدین بابر، عاطف خان کے چچا محمد خان استاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

Ubaid Khan
PTI-P

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی) محمود خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید علی نے بونیر،  کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا...
19/08/2025

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی) محمود خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید علی نے بونیر، کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور مختلف ضرورت مند افراد کو امدادی سامان فراہم کیا۔ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی) متاثرہ عوام کی مکمل بحالی تک ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ مزید برآں، چیئرمین پی ٹی آئی پی محمود خان اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید علی نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ امدادی و بحالی کے عمل کو مزید تیز کریں تاکہ متاثرہ علاقوں کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا
سکے۔

Ubaid Khan
PTI-P
Lund Khwaryaan
پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین
Pukhtoon times پختون ټائمز

:صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی عبید علی کا پیغامبم بونیر، سوات باجوڑ، بٹگرام دیر اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلاب ...
15/08/2025

:صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی عبید علی کا پیغام

بم بونیر، سوات باجوڑ، بٹگرام دیر اور آزاد کشمیر میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی جانوں کے المناک نقصان اور وسیع پیمانے پر املاک کی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ متاثره خاندانوں کے ساتھ ہماری گہری ہمدردیاں ہیں، اور ہم زخمیوں کے فوری صحت یاب ہونے کی دعا گو ہیں۔ ہم حکومت سے فوری طور پر جامع امدادی اور بحالی کی کوششوں میں تیزی لانے کی
اپیل کرتے ہیں۔"

Ubaid Khan
Pukhtoon times پختون ټائمز
پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین
PTI-P
Lund Khwaryaan

14/08/2025
14/08/2025

*Waving Our Flag High With Pride And Joy*




Ubaid Khan

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی عبید علی کا پیغام: یوم آزادی پاکستان کے عظیم الشان قیام کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے ...
13/08/2025

صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی عبید علی کا پیغام:

یوم آزادی پاکستان کے عظیم الشان قیام کی یاد دلاتا ہے، جو ہمارے آباء و اجداد کی بے مثال قربانیوں، جہد مسلسل اور عظیم تر وطن کے لیے ناقابل فراموش عہدِ وفا کا نتیجہ تھا۔ یہ دن جہاں جشن و مسرت کا پیغام لے کر آتا ہے، وہیں یہ ہم سے از سر نو عہد کرنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے کہ ہم اپنے اپنے دائرہ کار میں بھرپور محنت دیانتداری اور اعلیٰ ترین قومی خدمت کا مظاہرہ کریں۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی استحکام اور عالمی برادری میں اس کے وقار کو بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آئیے، ہم سب مل کر پاکستان کی عظمت رفتہ کی بحالی اور اس کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے پرعزم ہوں، تاکہ ہمارا پرچم ہمیشہ فخر سے بلند رہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، ان شاء الله "
Ubaid Khan
پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین
Lund Khwaryaan
Pukhtoon times پختون ټائمز
PTI-P
BBC News

*Waving Our Flag High With Pride And Joy*   Ubaid Khan
13/08/2025

*Waving Our Flag High With Pride And Joy*


Ubaid Khan

Hathiyaan Super League 2025Ubaid Khan Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61
06/08/2025

Hathiyaan Super League 2025

Ubaid Khan
Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61

*Senate Election 2025*Ubaid Khan PTI-P Pukhtoon times  پختون ټائمز Lund Khwaryaan
23/07/2025

*Senate Election 2025*

Ubaid Khan
PTI-P
Pukhtoon times پختون ټائمز
Lund Khwaryaan

جب سینیٹ کی نشستیں بچانی تھیں تو پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کر لیا، لیکن آج جب بات ایک سابق وزیراعظم کی گرفتاری ...
23/07/2025

جب سینیٹ کی نشستیں بچانی تھیں تو پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ساتھ اتحاد کر لیا، لیکن آج جب بات ایک سابق وزیراعظم کی گرفتاری اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ہوتی ہے تو سب کی زبانیں بند کیوں ہو جاتی ہیں؟ – عبید علی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹرینز کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبید علی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں جب اپنی نشستیں بچانا مقصود تھا تو پی ٹی آئی نے اپوزیشن کے ساتھ راتوں رات سیاسی اتحاد کر لیا۔ لیکن آج جب ایک عوامی نمائندہ اور سابق وزیرِاعظم کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، تو ان تمام جماعتوں اور رہنماؤں کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

عبید علی کا کہنا تھا کہ یہ خاموشی صرف سیاسی مصلحت نہیں بلکہ اصولوں سے انحراف کی علامت ہے۔ سیاست کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ اصول، نظریہ اور عوامی خدمت ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس طرزِ سیاست کی مذمت کرتے ہیں جو مفادات کے لیے اتحاد کرتی ہے اور اصولوں پر خاموشی اختیار کر لیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی قیادتوں کو چاہیے کہ وہ اصولی مؤقف اپنائیں، چاہے وہ کسی بھی جماعت یا شخصیت کے خلاف ہو۔ قانون، آئین اور انسانی حقوق کی بالا دستی ہر
سیاسی وابستگی سے بالاتر ہونی چاہیے۔

Ubaid Khan
Lund Khwaryaan
PTI-P
Pukhtoon times پختون ټائمز

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ubaid Khan Lundkhuwar Pk-61:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share