پیدا ہونے والا بچہ 'روتا' نہیں ہے چِلّاتا ہے- یعنی بچہ کسی تکلیف کی وجہ سے نہیں روتا- بچے کا 'رونا' ایک جبلی رویہ ہے- جب بچے کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو جبلی طور پر بچہ زور سے چلانے لگتا ہے- ایسا کرنے سے بچے کے پھیپھڑوں سے amniotic fluid (وہ پانی جس میں بچہ رحم مادر میں تیر رہا ہوتا ہے) خارج ہو جاتا ہے اور پھیپھڑوں میں ہوا جانے لگتی ہے- پیدائش سے پہلے پھپھڑوں میں پانی بھرا ہوتا ہے اس وجہ سے پھیپھڑے آکسیجن ایکسچینج کا کام نہیں کر رہے ہوتے- بچے کو آکسیجن ماں کے خون سے براہِ راست ملتی رہتی ہے
11/10/2023
غزہ کی پٹی صرف چالیس کلومیٹر لمبی اور دس کلومیٹر چوڑی ہے ۔ ایک طرف اسکے سرائیل ، دوسری جانب بحیرہ روم جبکہ دس کلومیٹر کی ایک پٹی غزہ کو مصر سے ملاتی ہے۔ غزہ میں بیس لاکھ فلسطینی ایک قیدی جیسی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔
لیکن کیا حماس کا یہ حملہ کسی بھی حوالے سے فلسطینیوں کی زندگی کو سہل اور پرسکون بنانے کا سبب بنے گا؟ حماس اور فلسطینی کتنے دن اسرائیل جیسے ترقی یافتہ اور سفاک دشمن سے لڑنے کی سکت رکھتے ہیں؟ ماضی میں اس نوعیت کے حملوں سے فلسطینی کیا کوئی فائدہ حاصل کر پائے؟ دنیا کے طاقتور ترین ممالک اور میڈیا پر واضح طور پر اسرائیلی لابی کا اثرورسوخ ہے ۔ بے چارے فلسطینیوں کا ہر بار ایسے حملوں کے بعد جو حشر ہوتا رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اس بار حالات بہت برے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اصل میں مسلمانوں کو اپنی طاقت اور حیثیت کا کبھی صحیح اندازہ نہیں ہوتا نہ انہیں ایسے حملوں کے بعد کے نتائج سے سروکار ہوتا ہے ۔اسی بنا پر برسوں سے کبھی کشمیر تو کبھی فلسطین میں نہتتے معصوم لوگ لقمہ اجل بنتے رہے ہیں۔
ہم ایسے حملوں پر یہاں بیٹھ کر تالیاں پیٹ رہے ہیں یا سر بسجود ہیں اور مرنے والے وہاں مارے جارہے ہیں۔ (ایک اسرائیلی عورت کو برہنہ کر کے جس طرح بے غیرتی کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ )
صنوبر نزیر۔بے نظیر،،
10/10/2023
Pakistan zindabad
10/10/2023
حملوں کے دوران لوگ گھروں کو چھوڑ کر جاتے ہوئے،،...
جدید انسانی دور کی مہربانیاں ۔۔۔
انسانی ترقی کا بہت بہت شکریہ
10/10/2023
جنگ کے دنوں میں :
جب جنگ آے گی چیزیں بدل جائیں گی
ہم روشنی میں بیٹھنا ترک کر دیں گے
بلیک آوٹ ہمارے گرد ماں کی طرح سایہ کرے گا
ہم دنیا سے کٹ جائیں گے
ہمارے مورچے گھر اور قبر کا کام کرتے ہیں
ضرورت پڑنے پہ ہم ان میں سو سکتے ہیں
ضرورت پڑنے پہ ہم ان میں دفن ہو سکتے ہیں
ہمیں مٹی کی ضرورت نہیں ہو گی
ہمارے سر پر ہماری چھت کا ملبہ گرا ہے
ہم خالی پیٹ مدد کے منتظر ہیں
دشمن کا سپاہی اپنی بندوق کا پیٹ ہم پہ خالی کرے گا
جب جنگ آے گی لوگ کتابوں کی بات نہیں کریں گے
لوگ چاۓ کی چسکی نہیں لیں گے
لوگ مسکرانا چھوڑ دیں گے
لوگ کوئی وعدہ نہیں کریں گے
موسیقی کی جگہ ہم جہازوں کی گڑگڑاہٹ سنیں گے
پھولوں کی دکانوں کے پاس ہم اپنے مردہ بچے رکھیں
گے
اور جنگ ختم ہونے کا انتظار کریں گے
طاہر راجپوت
10/10/2023
سہارا دے کے چھوڑا ہے کسی نے ،
گھر بلا کے گھر کا کتا چھوڑا ہے کسی نے ۔
تشریح: شاعرحلوہ ڈیزل اس شعر میں کہتے ہیں کہ ہم سپریم کورٹ کی دیواریں ٹاپ کر اندر پہنچے تو پتہ چلا نگران وزیراعظم کوئ اور ہے
10/10/2023
کسی کی بھی موت کو اسکے معاملات سے جوڑا جا سکتا کیونکہ ہر مادہ ختم ہونے کے لئیے بنا ھے کیونکہ یہی قانونِ قدرت ھے ۔
10/10/2023
یہود ونصاریٰ نے اپنائے ہیں کیسے کیسے ڈھنگ
بندہ مؤمن پریشان ہے کہ نکاح کرے یا جنگ؟؟
10/10/2023
آپ خود سیکس کے لیے مرے جاتے ہیں لیکن آپ عورت کو سیکس کی بنیاد پر جج کرتے ہیں
خود تو پورن دیکھنے کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر پورن سٹارز کو آپ انسان سمجھنے سے گریزاں ہیں
خود تو ایکسٹرا میریٹل افیئر چلاتے ہیں لیکن عورت آپ کو ہر حال میں وفادار ہی چاہیے
نیم عریاں فوٹوز والی پروفائل کو فالو کرتے ہیں مگر انھیں قابل احترام سمجھنے سے انکاری ہیں
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ دوسروں سے بہتر ہیں تو آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ آپ اعلی پائے کے منافق ہیں ۔۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Away From Us posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.