06/08/2025
HTML Full Course Episode 12
آج کی قسط میں ہم ایچ ٹی ایم ایل فارمز پر بات کرنے والے ہیں۔
فارم ویب سائٹ کا وہ حصہ ہے جہاں یوزر سے ڈیٹا لیا جاتا ہے۔ جیسے کہ لاگ اِن فارم، رجسٹریشن فارم، سرچ بار، کانٹیکٹ فارم وغیرہ۔
فارمز کے ذریعے یوزر کی ان پُٹ کو سرور پر بھیجا جاتا ہے تاکہ اسے پروسیس کیا جا سکے۔
HTML میں فارم بنانے کا بنیادی ڈھانچہ
فارم بنانے کے لیے ٹیگ استعمال ہوتا ہے۔ اس کے اندر مختلف ان پُٹ فیلڈز رکھے جاتے ہیں۔
فارم ٹیگ دو ایٹریبیوٹ لیتا ہے ایک ایکشن اور دوسرا میتھڈ
یعنی اس طرح
ایکشن ایٹریبیوٹ اس لیے استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ایچ ٹی ایم ایل کو یہ بتایا جاسکے کہ فارم کا ڈیٹا کہاں بھیجنا ہے اگر کوئی ویلیو نہ دی جائے تو ڈیٹا کرنٹ پیج کے یو آر ایل پر سینڈ ہو جاتا ہے۔
جب یوزر فارم بھر کر Submit
بٹن دباتا ہے تو فارم کے اندر موجود تمام ڈیٹا action میں دیے گئے ایڈریس پر بھیج دیا جاتا ہے۔
اب بات کرتے ہیں ایکشن ایٹریبیوٹ کی ویلیوز کی اقسام پر
1 Relative Path
اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب فارم ڈیٹا اسی سرور پر کسی مخصوص فائل کو بھیجنا ہو۔
مثال کے طور پر
اوپر دی گئی مثال میں فارم کا ڈیٹا اسی فولڈر میں موجود save-data.php کو جائے گا۔
2 Absolute URL
اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب جب فارم کا ڈیٹا کسی دوسرے ڈومین یا مکمل ایڈریس پر بھیجنا ہو۔
مثال کے طور پر
یہ فارم کا ڈیٹا کسی دوسری ویب سائٹ یا
API پر بھیج دے گا۔
اگر ایکشن ایٹریبیوٹ کو خالی چھوڑ دیا جائے اس طرح