
04/07/2025
اسی خطے میں قیامت کی سب سے اہم نشانی پوری ہوئی کہ "ننگے پائوں چرواہے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کرنے میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے (بخاری، مسلم)۔ دبئی شہر کی آسمان کو چھوتی عمارات اس کی تصدیق کرتی ہیں۔ صدیوں ایرانی اور رومن مشرکین کے زیر اثر رہنے والا یہ خطہ عربوں کی اس تباہی پر دستک کر رہا ہے، جس کی خبر میرے آقاﷺ نے دی تھی۔ آپﷺ نے ایک ایسے فتنے کے بارے میں بتایا تھا، جس سے عرب کا کوئی ایک گھر بھی نہیں بچے گا(مشکوٰۃ)۔
Author: Orya Maqbool Jan, Date Published: 8/15/2020, Source: Info Devil