Mohmand Digital

  • Home
  • Mohmand Digital

Mohmand Digital This page contains digital stories, storytelling, documentaries, interviews and video reports.

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
15/10/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

ضلع مہمند، میاں منڈی بازار میں افغان جارحیت کے خلاف احتجاج، پاک فوج کے حق میں ریلی اور قومی یک جہتی کا اعلان۔ تفصیلات کے...
12/10/2025

ضلع مہمند، میاں منڈی بازار میں افغان جارحیت کے خلاف احتجاج، پاک فوج کے حق میں ریلی اور قومی یک جہتی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں قبائلی عمائدین، تاجر برادری اور عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی، افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت اور افغانستان کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ ریلی میں قبائلی عمائدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شکیل احمد اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ریحان شاہ کدی خیل ، ملک صاحب داد حلیمزی ، مہمند ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میر افضل مہمند نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، مگر اب افغان حکومت بھارت کے اشاروں پر پاکستان کے خلاف اقدامات کر رہی ہے، جو ناقابلِ برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، مگر ہم اپنی سرزمین کے دفاع کا حق رکھتے ہیں۔ بھارت ہمارا مشترکہ دشمن ہیں، افغانستان کو ان سازشوں سے دور رہنا ہوگا۔ کسی جنگ مسلط کرنے کی صورت میں قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔مقررین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات افغان فورسز نے اس وقت قبائلی علاقوں میں 16 حملے کیے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہے۔ ہم پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قبائل کو اپنی سرحدوں کے دفاع کی اجازت دی جائے۔ ہم جنگ نہیں چاہتے، مگر بھارت دونوں ممالک کے درمیان دشمنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اور ایسی کسی جارحیت کے خلاف قبائیلی عوام متحد اور دشمن کے خلاف صف آراء ہونگے ۔

03/10/2025

اعلان جنازہ
ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی
ذلیدار خان کی بیوی،شمس ,الدین،برھان الدین،طارق اور ذاکر کی والدہ وفات پاگئ ہے مرحومہ کا جنازہ کل بروز ہفتہ 4 اکتوبر صبح 10 بجے کمال کور
دورباخیل مین باجوڑ روڈ پر ادا کی جائے گی ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

مہمند، الحامد منرلز کمپنی کاپسماندہ علاقہ گاؤں ہلکی گندہاب میں پرائمری سکول تخی کور کی مرمت کے بعد باقاعدہ افتتاح ڈپٹی ک...
30/09/2025

مہمند، الحامد منرلز کمپنی کا
پسماندہ علاقہ گاؤں ہلکی گندہاب میں پرائمری سکول تخی کور کی مرمت کے بعد باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر مہمند یاسر حسین، نے اہل علاقے کے مشران کے ہمراہ کیا ۔ یہ قابلِ فخر منصوبہ الحامد منرلز کی مالی معاونت اور فلاحی جذبے سے مکمل ہوا،
اس سکول کی عمارت انتہائی بوسیدہ اور اور ناقابل استعمال ہو چکا تھا، ،
الحامد منرلز کے سربراہان حاجی حامدخان مہمند اورمیراویس مہمند نے اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالا،
جس پر علاقے کے عوام نے انکا شکریہ اداکیا ہے اور توقع ظاہر کیا ہے کہ الحامد مینرلز کے سربراہان ضلع مہمند کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں اپنا کردار جاری رکینگے۔
یاد رہے کہ الحامد منرلز کمپنی کے سربراہان نے اس سے پہلے بھی درجنوں سکولوں کی عمارت بنانے اور مرمت کا کام سر انجام دیا ہے۔

مہمند،تحصیل امبار نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ، سپریم کورٹ نے سور تنگی مائننگ کمپنی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے خان مائننگ کمپنی ک...
30/09/2025

مہمند،تحصیل امبار نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ، سپریم کورٹ نے سور تنگی مائننگ کمپنی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے خان مائننگ کمپنی کے دعوے مسترد کردئیے۔ سپریم کورٹ کا سور تنگی مائننگ کمپنی کی قانونی فتح در اصل امبار کے غریب لوگوں کی جیت ہے۔ روزگار شروع ہوگا، مقامی گھرانوں کو کمیشن اور حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکس ملنے لگے گا۔ ترجمان سورتنگی مائننگ کمپنی ۔
قبائیلی ضلع مہمند تحصیل امبار آدم کور کے ملکیت نیپرائٹ پہاڑ تنازعہ کے بارے میں سورتنگی مائننگ کمپنی کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی میراویس مہمند کی زیر قیادت کام کرنے والی سور تنگی مائننگ کمپنی نے 30 ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں خان مائننگ کمپنی کے خلاف جاری قانونی جنگ میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں خان مائننگ کمپنی کے تمام دعوے مسترد کرتے ہوئے سور تنگی مائننگ کمپنی کے مؤقف کو درست قرار دیا۔ یہ فیصلہ ایک مرتبہ پھر قانون کی بالادستی اور انصاف کی فتح ثابت ہوا ہے۔اس موقع پر حاجی میراویس مہمند نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم پہلے بھی سور تنگی مائننگ کمپنی کے ساتھ کھڑی تھی اور اب بھی کھڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے بھی قوم کے اس اعتماد کی تائید اور توثیق کر دی ہے۔کمپنی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے قانونی نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہوئے، قومی ترقی، شفاف سرمایہ کاری اور مقامی افراد کو روزگار کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھا جائیگا۔

28/09/2025

موجودہ وقت کافخر مہمند کون ؟
نور اسلام صافی کی نظر میں

مہمند، سیکیورٹی فورسز ، ضلعی انتظامیہ اور مہمند پولیس کا زیارت ماربل، ترنگزئی بابا اور خانقاہ مائننگ ایریا میں کلیئرنس آ...
27/09/2025

مہمند، سیکیورٹی فورسز ، ضلعی انتظامیہ اور مہمند پولیس کا زیارت ماربل، ترنگزئی بابا اور خانقاہ مائننگ ایریا میں کلیئرنس آپریشن۔ کان مالکان کو ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کے زیر نگرانی کام شروع کرنے کی ہدایت۔ مہمند ضلعی انتظامیہ کے پریس ریلیز کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے زیارت، ترنگزئی بابا اور خانقاہ مائننگ ایریا میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن ڈپٹی کمشنر مہمند، بریگیڈ کمانڈر 114 بریگیڈ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ونگ کمانڈر 202 ونگ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس و پلاننگ) کی سربراہی میں مشترکہ طور پر انجام دیا گیا۔
آپریشن کے دوران ماربل کانوں کا معائنہ کیا گیا اور کان مالکان کو ہدایت دی گئی کہ وہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بحال کریں۔ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے دو مقامات پر پولیس اور ایف سی کے مشترکہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس میں کان مالکان نے مکمل تعاون اور سڑکوں کی تعمیر میں مدد کا وعدہ کیا۔ کان مالکان نے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے بروقت اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

27/09/2025

مہمند، سیاسی رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی نوراسلام صافی کے ساتھ پوڈ کاسٹ

ضلع مہمند ، الخدمت فاؤنڈیشن کا بنوقابل پروگرام شروع کرنے کا اعلان، قبائلی ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کیلئے ڈیجیٹل کورسز ...
26/09/2025

ضلع مہمند ، الخدمت فاؤنڈیشن کا بنوقابل پروگرام شروع کرنے کا اعلان، قبائلی ضلع مہمند کے طلباء وطالبات کیلئے ڈیجیٹل کورسز شروع کرنے کا فیصلہ ، علاقے کے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان اور سکولوں وکالجز کے طلباء وطالبات پروگرام سے استفادہ حاصل کریں ۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر اسرار علی، جماعت اسلامی امیر محمد سعید خان ، جنرل سیکرٹری اسداللہ خان ، ملک خاندان ،مصمرشاہ، عبد القدیر خان اور دیگر نے جمعرات کے روز مہمند پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق پیش کیاجارہا ہے جس کا بنیادی مقصد بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تاکہ تعلیم سے فراغت کے بعد نوجوان دور حاضر کے ڈیجیٹل کورسز اور اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے باخبر ہو اور اس سے استفادہ حاصل کرسکیں ۔کیونکہ آنے والا دور اے آئی کا ہے اور پوری دنیا میں اس نئے ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دیگر صوبوں کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی بنو قابل 2.0 کے ڈیجیٹل کورسز سیکھانے کا آغاز کیا جارہا ہے جوکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ہنر سیکھنے کا ایک سنہری موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر حصوں کی طرح اب قبائلی ضلع مہمند میں بھی طلباء کی خواہش پر اس پروگرام کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے کورسز ، داخلہ سب کچھ مفت ہوگا لہٰذا علاقے کے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوان اور سکولوں وکالجز کے طلباء وطالبات بڑھ چڑھ کر پروگرام میں آن لائن مفت داخلہ کروائیں۔ تاکہ ہر کورس کے لئے مطلوبہ تعداد 50 پوری ہو۔ بنو قابل پروگرام میں سو فیصد آئی ٹی کورسز شامل ہیں جو کہ تعلیم یافتہ جوانوں کےلئے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ممالک میں بھی بہتر روزگار فراہم ہونے کی ضمانت ہوگی۔ لہذا علاقے کے طلباء وطالبات پروگرام میں اپنے داخلے کروا کر اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔

25/09/2025

مہمند، تحصیل خویزئ کے مشہور کاروباری شخصیت حاجی عیسی خان مرحوم خاندان کے زیر استعمال سامان اور طور طریقے

20/09/2025

مہمند، میاں منڈی بازار میں تنظیم تحفظ اوراق قرآن پاک کا قیام

جماعت اسلامی ضلع مہمند الخدمت فاونڈیشن ضلع مہمند نے معذور افراد میں فری ویل چیٸر تقسیم کی۔اس موقع پر ایک پر وقار پروگرام...
18/09/2025

جماعت اسلامی ضلع مہمند
الخدمت فاونڈیشن ضلع مہمند نے معذور افراد میں فری ویل چیٸر تقسیم کی۔
اس موقع پر ایک پر وقار پروگرام ملک چنگریز خان کے حجرے میں منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی اسٹنٹ کمشنر لوٸرمہمند
سرپرست الخدمت فاونڈیشن ضلع مہمند ملک سعید خان صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع مہمند ڈاکٹر اسرار علی,جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع مہمند اسد اللہ, امیر جماعت اسلامی یکہ غونڈ مقام مفتی خاٸستہ گل اورکارکنان جماعت اسلامی یکہ غونڈ مقام شریک تھے

Address

Mohmand Tribal District

24650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand Digital:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share