24/12/2025
سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا جناب شاہداللہ صاحب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کا ایمرجنسی دورہ
سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا جناب شاہداللہ صاحب نے ڈپٹی کمشنر لکی مروت جناب حمیداللہ خان اور Chief HSRU کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کا اچانک ایمرجنسی دورہ کیا۔
دورے کے دوران اسٹور روم، آپریشن تھیٹر، صفائی کے ناقص انتظامات اور مریضوں کی مجموعی صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری اصلاحی اقدامات اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔
بعد ازاں وفد نے زیرِ تعمیر ٹراما سینٹر کا دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام تیز کرنے اور تمام فنی و تعمیراتی امور اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی، کیونکہ یہ مرکز پورے جنوبی خطے بالخصوص انڈس ہائی وے پر ایمرجنسی حالات میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر لکی مروت کے زیرِ اہتمام جرگہ ہال میں علاقے کے معزز مشران سے ملاقات کی گئی، ان کے مسائل سنے گئے اور صوبائی حکومت کے تعاون سے ان کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس موقع پر کمانڈر 55 بریگیڈ بریگیڈیئر حیدر علی بھی موجود تھے۔