19/09/2025
رادھا سوامی سنگتھن (آر ایس او جی) گروپ آف کمپنیز
رادھا سوامی سنگتھن (آر ایس او جی) گروپ آف کمپنیز کی جانب سے آج ایک اہم پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں تنظیم کے خلاف حالیہ دنوں میں کی جانے والی منفی پروپیگنڈہ مہم پر سخت ردِعمل ظاہر کیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی کوآرڈینیٹر اور جموں و کشمیر و لداخ کے پروجیکٹ ہیڈ مشاہد دلور نے کہا کہ بعض عناصر تنظیم کی شبیہ کو خراب کرنے اور عوام میں گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے تمام افراد اور گروہوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جو تنظیم کو بدنام کرنے میں ملوث پائے گئے۔
مشاہد دلور نے کہا کہ رادھا سوامی سنگتھن سماجی بہبود، ترقی اور خدمتِ خلق کے مشن پر پوری طرح کاربند ہے اور عوام الناس سے اپیل کی کہ بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر کان نہ دھریں۔
بائٹ ؛مشاہد دلاور :- جموں اینڈ کشمیر اینڈ لداخ پروجیکٹ ہیڈ