07/10/2024
جب ہم زندگی کے سفر میں مایوسی کا شکار ہوتے ہیں تو ہر چیز بے معنی لگنے لگتی ہے۔ ایسے لمحوں میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم خود کو یاد دلائیں کہ مشکلات عارضی ہیں اور ان سے نکلنے کی قوت ہمارے اندر ہی موجود ہے۔ جب کبھی مایوس ہوں، اپنے آپ کو یہ پیغام دیں کہ "میں ہوں ناں!" یہ جملہ آپ کو اپنی طاقت اور صلاحیتوں کی یاد دہانی کرواتا ہے۔ یہ خود پر اعتماد کا اظہار ہے، جو ہر مشکل کو آسان بنا سکتا ہے۔ زندگی کے نشیب و فراز میں یہ یقین دل میں بٹھانا ضروری ہے کہ آپ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ یہی کامیابی کا راستہ ہے۔
امید کا سفر، طارق مشہدی کے ساتھ۔
7 اکتوبر 2024