18/07/2024
ناظرین علاقائی خبروں میں اب رخ کرتے ہیں ضلع قصور کی جانب جہاں اے بی سی نیوز کے نمائندہ لیاقت علی سیٹھی کی رپورٹ کے مطابق پبلک ہیلتھ انجینئرنگ قصور کے ایکسیئن چیف ایگزیکٹو نعیم شہباز فرید، ایس ڈی او و دیگر ذمہ داران نے 2024 میں جاری گرانٹ جو کہ 250 کروڑ تھی اور انہوں نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی ٹھیکیداروں کے زریعہ کریپشن کی نظر کر دئیے، تعمیرات خصوصاً سڑکوں اور کھدایوں کے نام پر مبینہ طور پر کرپشن کی گئی، خاص طور پر ناقص میٹریل استعمال کر کے بھی کرپشن کا انکشاف ہوا، اس کے علاوہ بڑے پیمانہ پر ورک آرڈر کی کم لمبائی، چوڑائی اور گہرائی کی غلط پیمائش سے بھی کروڑوں کا نقصان کیا گیا، تاہم سب سٹینڈرڈ میٹریل کا استعمال کر کے بھی مبینہ طور پر کروڑوں روپے کرپشن کی نظر کر دیئے گئے، ضلع قصور کے شہریوں کا ذمہ داران کے خلاف کارروائی کر کے سرکاری وسائل کریپشن کی نظر کرنے پر اعلیٰ احتسابی اداروں سے کاروائی کا مطالبہ کیا گیا