Positive Pakistan

  • Home
  • Positive Pakistan

Positive Pakistan World sees Pakistan through a media filter that screens anything good about it. This is to smash those stereotypes. We do not support any political party.

People around the world deserve the right to know all the positives that Pakistani people bring forward. Anyone who does something positive finds room here. POLICY:
No abusive, sarcastic or negative comments will be alloweed here. Those will be deleted and users blocked.

02/09/2026
23/08/2026

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اسلام آباد اور لاہور میں کیبن کریو کی آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے لیے مرد و خواتین امیدوار 31 اگست 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

امیدوار کی عمر درخواست کے وقت 20 سے 28 سال کے درمیان ہونی چاہیے، جبکہ کسی تسلیم شدہ ادارے سے بیچلر ڈگری یا اس سے زیادہ تعلیمی قابلیت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔

ایئرلائن، ایوی ایشن، ہوٹلنگ یا دیگر سروس انڈسٹری میں سابقہ تجربہ رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جاسکتی ہے، تاہم اشتہار کے مطابق تجربہ لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ درست فلائنگ اتھارائزیشن رکھنے والے امیدواروں کو بھرتی کے عمل میں ترجیح حاصل ہوگی۔

امیدواروں کے لیے انگریزی زبان میں تحریری اور بول چال کی مہارت بھی ضروری ہے، جبکہ اضافی زبانوں سے واقفیت کو اضافی خوبی تصور کیا جائے گا۔

خواتین کے لیے کم از کم قد 160 سینٹی میٹر جبکہ مرد امیدواروں کے لیے 168 سینٹی میٹر مقرر کیا گیا ہے۔

امیدواروں کو ایئرلائن کے طبی معیار پر بھی پورا اترنا ہوگا، جس میں رنگوں کی شناخت کا طبی معائنہ بھی شامل ہے، امیدوار کا کردار اور سابقہ ریکارڈ بھی قابلِ قبول ہونا ضروری ہے۔

امیدواروں کو درخواست کے لیے آن لائن فارم مکمل کرکے تازہ ترین سی وی اور حالیہ تصویر اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ تمام ذاتی، تعلیمی اور رابطے کی معلومات جمع کرانے سے قبل احتیاط سے چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دلچسپی رکھنے والے امیدوار پی آئی اے کے آفیشل کیریئرز پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Positive Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share