Press Club

Press Club Honesty Is Big Policy

پریس ریلیزمورخہ: 03 جون 2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکر...
03/06/2026

پریس ریلیز

مورخہ: 03 جون 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے فرائض منصبی کی ادائیگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔

اس موقع پر ڈی پی او کامران عامر خان کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کے محنتی، فرض شناس اور ایماندار افسران و اہلکار محکمہ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا مقصد دیگر اہلکاروں میں بھی جذبۂ خدمت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

ڈی پی او نے امید ظاہر کی کہ تمام افسران و اہلکار آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں

02/06/2026

🌅 صبح کی دعااَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ۔یا اللہ!...
31/05/2026

🌅 صبح کی دعا

اَللّٰهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ۔

یا اللہ! آج کے دن کو ہمارے لیے خیر و برکت والا بنا دے۔
ہمارے دلوں کو سکون، گھروں کو خوشیاں اور رزق میں برکت عطا فرما۔
ہمیں ہر قسم کی پریشانی، بیماری اور مصیبت سے محفوظ رکھ۔
ہمارے والدین، اہلِ خانہ اور تمام مسلمانوں پر اپنی رحمت نازل فرما۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🌸☀️ 🤍✨

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ​انتقال پرملال​انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہمنڈی بہاؤالدین...
23/05/2026

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
​انتقال پرملال
​انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
منڈی بہاؤالدین کے معروف اینکر پرسن خاور خالد قریشی، بختاور خالد قریشی، اور بلال خالد قریشی کے والدِ محترم
​خالد محمود قریشی
​قضاء الہی سے انتقال کرگئے ہیں۔
​اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام فیملی ممبران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین

پہلے سلام، پھر کلام! 🤝✨​عوام دوست پولیسنگ کی جانب ایک اور اہم قدم!​آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق، پولیس افسران کی اخلاقی...
14/05/2026

پہلے سلام، پھر کلام! 🤝✨
​عوام دوست پولیسنگ کی جانب ایک اور اہم قدم!
​آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق، پولیس افسران کی اخلاقی تربیت اور "خدمتِ خلق" کے جذبے کو مزید جلا بخشنے کے لیے ایک خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا محور عوامی خدمت اور پیشہ ورانہ رویوں میں مثبت تبدیلی ہے۔
​ورکشاپ کے بنیادی اہداف:
🔹 پولیس اور عوام کا ربط: باہمی فاصلوں کا خاتمہ اور اعتماد کی بحالی۔
🔹 اخلاقی معیار: ڈیوٹی کے دوران اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ۔
🔹 اولین ترجیح: فرض شناسی کے ساتھ ساتھ عوامی تحفظ کو یقینی بنانا۔
​ہمارا نصب العین: محفوظ پنجاب، خوشحال عوام! 🇵🇰

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اینٹی نارکوٹکس فورس منڈی بہاءالدین کے دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی، ریکارڈ، آپریشنل امور ...
14/05/2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر اینٹی نارکوٹکس فورس منڈی بہاءالدین کے دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی، ریکارڈ، آپریشنل امور اور منشیات کے خلاف جاری کاروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائیوں کے ذریعے منشیات فروش عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات فروش عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی صحت کیلئے انقلابی اقدام،  وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپت...
14/05/2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی صحت کیلئے انقلابی اقدام، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ اور طبی معائنہ کیلئے چیف منسٹر سپیشل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا،

ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ بھی کیا اور اپنی نگرانی میں مریضوں کی سکریننگ کروائی۔

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالق داد نسوانہ، میڈیکل سٹاف و نرسز سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کرن ارشد نے بتایا کہ ضلع بھر میں 10 فری میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔ یہ میڈیکل کیمپ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاءالدین، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ملکوال، رورل ہیلتھ سنٹرز کٹھیالہ شیخاں، جوکالیاں اور بوسال میں لگائے گئے ہیں۔ اسی طرح مریم نواز ہیلتھ کلینکس لکھنانوالہ، گھنیاں اور سندا میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں مریضوں کی مفت سکریننگ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل کیمپس میں کلینیکل ہسٹری، ملیریا، آنکھ، جلد، دانتوں کا معائنہ، خاندانی منصوبہ بندی، پھیپڑوں کی صحت، ٹی بی سکریننگ، ہیپاٹائٹس بی سی، شوگر، زچہ چیک اپ، بچوں کی ویکسی نیشن، غزائیت، کونسلنگ، طبی رہنمائی اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کیمپس 14 مئ سے 16 مئ تک جاری رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع منڈی بہاءالدین کو خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں د...
14/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلع منڈی بہاءالدین کو خوبصورت اور جدید شہر بنانے کے لیے ترقیاتی سرگرمیاں دن بدن تیزی سے جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر میں زیر تعمیر ڈی پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور منصوبے کے مختلف پہلووں کا معائنہ کرتے ہوئے کام کے معیار، رفتار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صحت مند، صاف ستھرا اور تفریحی ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈی پارک کو جدید طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے تاکہ یہ شہریوں، بچوں اور فیملیز کے لیے بہترین تفریحی مقام بن سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارکس اور عوامی مقامات کی خوبصورتی کسی بھی شہر کی پہچان ہوتے ہیں، اسی لیے حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت شہر کے مختلف مقامات کو جدید سہولیات اور خوبصورت ماحول سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے صدر بازار میں جاری ترقیاتی کاموں، دکانوں کی خوبصورتی، پینٹ ورک اور دیگر تزئین و آرائش کے اقدامات...
14/05/2026

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے صدر بازار میں جاری ترقیاتی کاموں، دکانوں کی خوبصورتی، پینٹ ورک اور دیگر تزئین و آرائش کے اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت، بازار کی اپ گریڈیشن، صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے مختلف مراحل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ایک جدید، خوبصورت اور بہترین کاروباری ماحول فراہم کیا جا سکے اور صدر بازار کو ضلع کا ایک مثالی اور ماڈل تجارتی مرکز بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ صدر بازار کو ماڈل بازار کی طرز پر جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے، جہاں خوبصورت انفراسٹرکچر، یکساں دکانوں کی تزئین و آرائش، معیاری پینٹ ورک اور صفائی کے بہترین انتظامات شہریوں کے لیے ایک خوشگوار ماحول پیدا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بازاروں کی خوبصورتی نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کرتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف، منظم اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور شہر کے اہم تجارتی مراکز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "بیوٹیفکیشن آف سٹیز" کے تحت شہر بھر میں ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر تیزی س...
14/05/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "بیوٹیفکیشن آف سٹیز" کے تحت شہر بھر میں ترقیاتی اور خوبصورتی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے میلاد چوک کا دورہ کر کے جاری ترقیاتی کاموں، اپ گریڈیشن اور خوبصورتی کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کو متعلقہ افسران نے جاری منصوبوں کی پیش رفت، معیار اور ٹائم لائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق منڈی بہاءالدین کو ایک خوبصورت، جدید اور مثالی ضلع بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

میلاد چوک جیسے اہم تجارتی و عوامی مقامات کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف شہر کا حسن مزید نکھرے گا بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا، منظم اور جدید سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل ہو سکے۔

Address

Phalia Road

50400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Press Club:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share