TAJIR MEDIA GROUP

  • Home
  • TAJIR MEDIA GROUP

TAJIR MEDIA GROUP Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TAJIR MEDIA GROUP, Newspaper, .

گناہ چھوڑنے سے پہلے کہیں زندگی آپ کا ساتھ نہ چھوڑ دے۔ذرا سوچئے!🥀♥️🥀
27/07/2025

گناہ چھوڑنے سے پہلے کہیں زندگی آپ کا ساتھ نہ چھوڑ دے۔
ذرا سوچئے!
🥀♥️🥀

ایڈوکیٹ  محمد اقبال کاسی سابق صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کو سپریم کورٹ لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں منجانب ال بلو...
22/07/2025

ایڈوکیٹ محمد اقبال کاسی سابق صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کو سپریم کورٹ لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں منجانب ال بلوچستان موبایل ایسوسیشن ا

20/07/2025

خطرناک جھگڑا
دو قبائل کے درمیان جنگ ، ایک گھنٹے سے جاری ہے ،
قبائل اور حکومت کردار ادا کریں

قلعہ عبداللہ ، توت اڈے میں کاکوزئی اور بدوان قبائل کے درمیان جھگڑا درجنوں افراد زخمی و ہلاک
قبائل اور حکومت جنگ بندی میں کردار ادا کریں ، شہریوں کی اپیل
ذرائع کے مطابق توت اڈا پر خانی بدوان اور عرمبئ کاکوزئ کا درمیان لڑائی۔ متعدد افراد جانبحق ۔ خانی بدوان زخمی۔

بلوچستان کے سردار اور عوامان کو پتہ ہے نہ انہوں نے خود یہاں رہنا ہے اور نہ انکے بچوں نے 😭
20/07/2025

بلوچستان کے سردار اور عوام
ان کو پتہ ہے نہ انہوں نے خود یہاں رہنا ہے اور نہ انکے بچوں نے 😭

کوئٹہ: جبل نور گاڑی کے قریب دھماکہ، گاڑی میں سوار میجر انورکاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
19/07/2025

کوئٹہ: جبل نور گاڑی کے قریب دھماکہ، گاڑی میں سوار میجر انورکاکڑ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

18/07/2025

انسداد دہشت عدالت/ ماہ رنگ بلوچ اور دیگر پیش

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ میں پیش

کوئٹہ: پولیس نے بی وائی سی کے رہنماؤں کا 10 روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر اے ٹی سی 1 کے عدالت میں پیش کیا

کوئٹہ: ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی 6 رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کے جج محمد علی مبین کے عدالت میں پیش

کوئٹہ: انسداد دہشتگری کے جج نے پولیس کی استدعا پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کو مزید 15 ایام کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

کوئٹہ: عدالت میں پیش کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے

16/07/2025
بلوچستان : امن و امان کے حوالے سے سرفراز بگٹی کی وزارتِ اعلیٰ کا دورانیہ بھاری ثابت، مقتدر حلقوں نے تبدیلی پر غور شروع ک...
16/07/2025

بلوچستان : امن و امان کے حوالے سے سرفراز بگٹی کی وزارتِ اعلیٰ کا دورانیہ بھاری ثابت، مقتدر حلقوں نے تبدیلی پر غور شروع کردیا

کوئٹہ: بلوچستان میں وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کا ایک سال چار ماہ کا دور اقتدار صوبے کے لیے بھاری ثابت ہورہا ہے۔ امن و امان کی صورتحال مسلسل ابتری کا شکار ہے اور حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی کارکردگی پر مقتدر حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، کیونکہ موجودہ حکومت محض بیانات اور لفاظی تک محدود نظر آ رہی ہے، جب کہ زمینی حقائق عوام کے لیے غیرمحفوظ ماحول کی عکاسی کر رہے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتدر قوتوں نے وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے سنجیدہ مشاورت کا آغاز کردیا ہے، اور آئندہ چند ہفتے بلوچستان کی سیاست میں اہم تبدیلیوں کے حامل ہو سکتے ہیں۔

*ملک خانہ جنگی کے دہانے پر ، چمن سے لیکر کراچی تک مسلح لوگ شاہراہوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو لوٹتے ہیں محمود خان اچکز کی۔*...
16/07/2025

*ملک خانہ جنگی کے دہانے پر ، چمن سے لیکر کراچی تک مسلح لوگ شاہراہوں پر کھڑے ہو کر لوگوں کو لوٹتے ہیں محمود خان اچکز کی۔*

*کوئٹہ(ہمارا بلوچستان نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی خطرناک حالت میں ہے۔*

*جوڈیشری کو ختم کردیا گیا ہے ،پریس پر مکمل پابندی ہے ، ووٹوں کی منتخب پارلیمنٹ کو ڈیبٹینگ سوسائٹی سے بھی نیچے کی درجے پر لے گئے ہیں ، تمام انسان 2وقت کی روٹ کے لیے مضطرب ہے، ایک بین الاقوامی ادارے کے مطابق 47فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں ۔ تاجرہڑتالوں کی تیاری میں ہے ، پنجاب کا کسان چونکہ زیادہ گندم اُگاتا ہے وہ تکلیف میں رُل گیا ہے۔*

*باقی ایسا شُنید میں آیا ہے کہ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم صرف اپنے بچوں کے لیے گندم اگائینگے ، ہم نے پاکستان کا ٹھیکہ نہیں لیا ۔ ان حالات میں سیاسی پارٹیوں اور تحریکوں کی خاموشی بڑی خطرناک ہے ۔ لوگ قیادتوں سے آگے نکل گئے ہیں ، لاکھوں کی تعداد میں باجوڑ سے لیکر خیبر پشتونخوا تک بغیر کسی قیادت کے نکل آئے ہیں اور ان کے سلوگنز آپ سُن رہے ہیں وہ کیا کہتے ہیں ۔*

*ان حالات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم مزید شاید انتظار نہ کرسکے ۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ہماری نہ کسی سے دشمنی ہے نہ شہباز شریف سے نہ کسی اور سے لیکن ایک بات پوری دنیا کو معلوم ہے کہ یہ حکومت زر اور زور کی بنیاد پر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوگوں کی وفاداریاں خرید کر بنائی گئی ہے اور اس پر لگے ہوئے ہیں ایک معزز وزیر صاحب نے کہا کہ اگر چہ ہائبرڈ نظام کا تصور آئین میں نہیں ہے لیکن ہم چلا رہے ہیں ۔*

*ان حالات میں پاکستان کے اُن تمام لوگوں سے چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے کسی بھی پیشے سے ہو جنہیں پاکستان عزیز اور واقعی چاہتے ہیں کہ پاکستان ایشیئن ٹائیگر بنے ۔ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم نے اس حکومت کے خلاف اس دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف نکلنا ہوگا۔ ہم نے یہ فیصلہ کیاہے کہ جہاں جہاں عوامی تحریکیں چلیں گی تحریک تحفظ آئین پاکستان ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ محمودخان اچکزئی نے کہا کہ تاجروں کی ہڑتال ہے ہم نے پہلے ہی اپنے ساتھیوں سے کہہ دیا ہے کہ جو امداد ہماری ہوسکے تاجروں کی حمایت جاری وساری رہے گی ۔*

*محمود خان اچکزئی نے کہا کہ بین الاقوامی طور پر پاکستان کی جو حالت ہے اور جس انداز میں ہم محتاط رویہ رکھے ہوئے ہیں اگر چہ ہم نژاد پرست نہیں ہیں ہمیں اسرائیلیوں یا امریکیوں سے نفرت نہیں ہے ہم مذہب پرست تو نہیں ہیں ۔لیکن خود نیتن یاھو جانتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ہٹلر کے ساتھ جو کچھ ہوا ، یہودیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا (ہیمبرگ) کی عدالت میں فیصلہ ہوا کہ ان کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے نسل کشی کی ہے یہودیوں کو مارا پیٹا ہے ، چاہیے تو یہ تھا کہ یہ ہماری پارلیمنٹ آج ریزولیشن پاس کرتی کہ نیتن یاھو کو جنگی مجرم قرار دیا جائے اسے قاتل ڈکلیئر کیا جائے اُسے (ہیمبرگ) کے طرز کی عدالت کے ذریعے دنیا کی عدالت میں رُسوا کیا جائے۔ لیکن ہماری حکومت بڑی فراخ دل ہے دریا دل ہے وہ ہمارے مائٹی امریکنز امریکہ کا صدر بہادر طاقتور لوگ ہیں ۔ نیتن یاھو کے ان تمام بداعمالیوں کاموں کو ٹرمپ سپورٹ کررہا ہے۔ شہباز بھائی بڑے دریا دل آدمی ہے وہ اور ان کے ساتھی پتہ نہیں امن نوبل انعام کہاں سے انہوں نے ڈھونڈا ہے وہ پتہ نہیں لاہور یا پنڈی میں ٹرمپ کو نوبل انعام دینگے۔ ان حالات میں پاکستان کو بچانا ہر پاکستانی کا فرض ہے ، پاکستان ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے اس کا اپنا ایک عمرانی معاہدہ ہے۔ جس کو آئین کہتے ہیں جب اس کو آپ درمیان سے نکال دینگے پھر لوگوں کے رشتے ختم ہوجائینگے۔ عدالت میں لوگ بیٹھے ہیں جس انداز میں 26ویں ترمیم پاس ہوئی۔ یعنی یہاں تک عدالت کا ٹریزن(Treason)ہو جائے کہ وہ ایک سیاسی پارٹی سے اس کا انتخابی نشان چھینے لے دنیا میں کئی بھی ایسا نہیں ہوا ۔ پھر سپریم کورٹ فیصلہ کرے کہ فلاں فلاں سیٹیں فلاں پارٹی کا حق ہے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو منٹوں میں ختم کردیا گیا ،اور ہم سب ایسے سیاسی لوگ ہیں ۔ دُکھ کی بات ہے کہ ایک پارٹی سے چھینی گئی سیٹیں دیگر سیاسی پارٹیوں میں بانٹ دی جارہی ہے اتنی شرافت تو سیاسی پارٹیوں میں ہونی چاہیے تھی کہ آپ یہ سیٹیں ہمیں دے رہے ہیں لیکن یہ ہمارا حق نہیں ۔ میاں محمد نواز شریف صاحب کا سلوگن تھا کہ ووٹ کو عزت دو، پیپلز پارٹی کا سلوگن تھا روٹی ، کپڑا اور مکان ، سوشلزم ہماری معیشت سیاست ہماری جمہوریت ان حالات میں ہمیںایسی پارٹیوں سے گلہ ہے ۔یہ پارٹیاں ملکر اس بدبختی کو سپورٹ کررہی ہے۔ ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ نہ ہم کسی کو گالیاں دینگے نہ کسی کو پتھر مارینگے اور نہ ہی کسی کے خلاف کوئی غلط زبان استعمال کرینگے پھر بھی اگر کوئی ہماری جمہوری حقوق ہمیں نہیں دیتا ہمیں جیلوں کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم جیلوں میں پڑے رہینگے۔ محمود خان اچکزئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ باجوڑ سے لیکر خیبر پشتونخوا اور افغانستان کے بارڈر تک اور پھر پشتون بلوچ علاقوں میں جو اُبھارپیداہوا ہے اگر کوئی پاکستان کو واقعی بچانا چاہتا ہے تو ہمارے پاس یہ نسخہ ہے کہ آئین بالادست ہوگا، منتخب پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہوں گی ،ووٹ کا احترام ہوگا جو جیتے گا وہی پارٹی حکمرانی کریگی ، آزاد الیکشن کمیشن ہوگا، عدلیہ آزاد ہوگی ہر ادارہ آئین کے فریم میں اپنا کام کریگا اگر یہ ملک کی محبت سے سنجیدہ ہے تو انہیں یہ کہہ دینا چاہیے کہ باجوڑ کے لوگوں باجوڑ آپ کا ہے، وزیرستان وزیرستان کے لوگوں، سندھ سندھ کے بچوں ،گلگت بلتستان پر وہاں کے بچوں ، پنجاب پر پنجاب کے بچوں جہاں جہاں اقوام وعوام آباد ہیں وہاں کے معدنیات ،وسائل پر پہلا حق اُن کا ہوگا۔ پاکستان ترقی کرسکتا ہے لیکن ایسے نہیں کہ آپ ہمارے ٹیکسز سے ٹینک واسلحہ لیکر ہم پر چلائینگے ۔ ہم وارن کرتے ہیں کہ آپ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہوتی ہے اور پاکستان کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار شہباز شریف اور اس کو سپورٹ کرنیوالے تمام ادارے ہوں گے۔ اپنی بندوقوں سے لوگوں کو مت مارو وہ حق کی بات کرتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ سارے کے سارا ہمارا لیکن ہم بھوکے مررہے ہیں اس زمین میں اللہ پاک نے جو کچھ پیدا کیا ہے ہماراحصہ ہمیں بتا دے پھر بیشک جاکر معاہدے کرے جس طرح دنیا کرتی ہے۔ دنیا میں کئی نہیں دیکھا گیا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں ، وزیرستان کے لوگوں کو نکالا جاتا ہے کہ ہم آپ کے گھر میں چور ڈھونڈیں گے ۔ اگر آپ کو چوروں کا نہیں پتہ تو ہم آپ کو بتا دیتے ہیں ۔ آج بھی چمن سے لیکر کراچی تک مسلح لوگ ان کی آشرباد سے شاہراہوں پر کھڑے ہوکر لوگوں کو لوٹتے ہیں ان کی عزتوں کو نقصان پہنچاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں اور ان کے خلاف اُٹھنا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور ہم اس کے لیے اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان میںشامل جماعتوں کے دیگر اکابرین اور رہنماء بھی موجود تھے۔*

            Fast Movers New Entry Sleeper 2x1 Quetta To Peshawar Daily Service Via Seapack ♥️♥️
16/07/2025

Fast Movers New Entry Sleeper 2x1 Quetta To Peshawar Daily Service Via Seapack ♥️♥️

قلات: نیمرغ کراس کے قریب کوچ پر فائرنگ، 3 افراد شہید، 7 زخمی۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
16/07/2025

قلات: نیمرغ کراس کے قریب کوچ پر فائرنگ، 3 افراد شہید، 7 زخمی۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAJIR MEDIA GROUP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share