This page will provide you the Authentic Information on right time. Coverage of Different Events, Ex
21/11/2024
چلڈرن سپشلسٹ
ڈاکٹر فہیم اللہ خٹک
جمعہ اور ہفتہ کو حمیدان چوک کلینک میں موجود ہوتے ہیں
اوقات کار : دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 تک
رابطہ نمبرز : 03129175006 ، 03439791737
پتہ : شین غر پلازہ حمیدان چوک بازار انڈس ہائی وے کرک
قریبی علاقہ جات کے عوام ماہر ڈاکٹر کی موجودگی سے فائدہ اٹھائیں
06/11/2024
صوبائی رہنما و جائنٹ سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ملک عماد اعظم کے بھائی ملک نیئر اعظم کوہاٹ بورڈ سے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کے لئے فیڈرل انڈسٹری اینڈ پروڈکشن اسلام آباد کے سیکشن آفیسر تعینات۔
موصوف پہلے کوہاٹ تعلیمی بورڈ میں ڈپٹی کنٹرولر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
06/11/2024
تحصیل تخت نصرتی حاجی بانڈہ کے مظہر کے والد گلدراز انتقال کر چکے ہیں ، نماز جنازہ 07 نومبر 2024 بروز جمعرات صبح دس 10 بجے اپنے گاؤں حاجی بانڈہ میں اداہوگی
06/11/2024
05/11/2024
ضلعی جنرل سیکرٹری وقاص شاہین کا
پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سابقہ سیکرٹری جنرل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیساتھ خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات۔انصاف انقلاب٬حقیقی آزادی تحریک اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
03/11/2024
صوبائی مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم اپنے پبلک ریلیشن آفیسر /اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ انور خان کے اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے 2:00۔ بجے انکے گھر ورانہ شوبلی بانڈہ پہنچیں گے۔
02/11/2024
چھٹا سالانہ اصلاحی و روحانی اجتماع
بسلسلہ دستار بندی حفاظ کرام و ناظرہ خوان
02/11/2024
افسوس ناک خبر / اعلان نماز جنازہ
ورانہ شوبلی بانڈہ کے رہائشی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کے پبلک ریلیشن آفیسر انور خان گزشتہ روز اہلیہ سمیت گیس دھماکے میں جھلس گئے تھے۔
ان کی اہلیہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج جاں بحق ہو گئی ہے ، جس کی نمازِ جنازہ آج بروز ہفتہ دن تین 3:00 بجے ورانہ احمد آباد کے علاقہ شوبلی بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
02/11/2024
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کرک کے پروفیسر نعمت اللہ خان کی جانب سے ٹی ایم اے کرک کے سینٹری سٹاف کو سلام اور ستایش پیش کرنے کیلئے ٹاؤن ہال میں چائے پارٹی کا اہتمام۔
جس کا مقصد انکی ستائش اور ان کو tribute پیش کرنا تھا ،
اس موقع پر پروفیسر نعمت اللہ کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے، کہ پچھلے ھفتے ان لوگوں نے 4 تنخواہوں کے عدم ادائیگی کیوجہ سے کرک شہر میں صفائی نہ کرنے کا ھڑتال کیا تھا، پھر جو حالت بازار کی ہوئی تھی ۔سب کو نہ چاھتے ھوئے بھی محسوس ھوا، لیکن ان غریب لوگوں کی تنخواہوں کا کوئی بندوبست تاحال نہیں ہوا ، جو کام کر رہے ہیں ، وہ بے حال اور کچھ نہ کرنے والے TMA کے آفیسرز ملین روپے کے گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں ، ان سینٹری ورکرز کیوجہ سے ھی TMA کے کام کا احساس ھوتا ھے ۔۔خدارا ان کا کچھ کیجئے ، عوامی نمائندوں سے بھی التماس ھے ، کہ ان غریب لوگوں کے بے حالی کا کچھ کیجئے اگر ۔اپنے بند موبائل کو on کرکے ان کیلئے کچھ کیا جا سکتا ھے ۔ تو کیجئے گا۔۔اب تو 26ویں ترمیم میں صاف ماحول بنیادی حق بن چکا ھے
انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں سے بھی درخواست ھے، کہ ان بےبس لوگوں آواز ان بند کانوں تک پہنچا ئیگا ، میرا بس احساس کا رشتہ ھے ۔۔ٹی ایم او ماجد صاحب بھی آگے بڑے ۔۔اور کچھ کرے ۔۔
31/10/2024
سر زمین شہداء کرک میں ایک اور شہید کا اضافہ ، تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ شاہ سلیم گڈی خیل کے زاہد کمال شہید
تفصیلات کے مطابق آج مورخہ 31 اکتوبر 2024 کو بوقت 13:00 بجے پر ہیڈکوارٹر BR کے انڈر کمانڈ 162 ونگ کے AOR شلوبر باڑہ خیبر میں 162 ونگ کے مسلم ڈھنڈ پوسٹ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا ، جس میں 2 جوان شہید ہوئے ، سپاہی عنایت ، سپاہی زاہد کمال۔
زاہد کمال کا تعلق ضلع کرک ، تحصیل تخت نصرتی کے علاقہ شاہ سلیم گڈی خیل سے ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Hefz Ur Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.