گرلز کمیونٹی سکول حکیم راغو D.I.K

گرلز کمیونٹی سکول حکیم راغو D.I.K Come To Learn ❤️Go To Lead

30/09/2025

*"کل سے اسکول کا وقت تبدیل ہو جائے گا۔ اسکول صبح ساڑھے آٹھ بجے8:30 شروع ہوگا اور ایک بج کر پینتیس منٹ1:35
پر چھٹی ہوگی۔"*
انشاء اللہ
Foundation Community School Hakim Ragho ESEF DIK

موت کی پہلی علامت صاحب  یہی احساس کا مر جانا ہےحالات کیسے بھی ہوں ۔۔۔۔۔ اگر احساس باقی ہو تو انسان اپنے ذوق کا سودا کبھی...
30/09/2025

موت کی پہلی علامت صاحب
یہی احساس کا مر جانا ہے

حالات کیسے بھی ہوں ۔۔۔۔۔ اگر احساس باقی ہو تو انسان اپنے ذوق کا سودا کبھی نہیں کرتا ۔۔۔۔۔ زیر نظر تصویر دیکھ کر مجھے وہ طلبہ یاد آئے جو پُرسکون ماحول میں رہ کر تقریباً ہر سہولت سے آراستہ ہو کر بھی اپنے "ذوقِ مطالعہ" کو "جان کُنی" کی حالت میں چھوڑ کر موبائل وغیرہ کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتھ ہی دل کی اتھاہ سے دعا نکلی کہ اے میرے اللّٰه! ایسے باذوق لیکن بے بس بچوں کو فکرِ معاش سے آزاد کر کے ان کے لیے حصولِ علم کے وسائل پیدا کر دے۔ آمین
ایک اور بات کہ میں جب بھی یہ شعر پڑھتا تھا:

کاغذ کی یہ مہک یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

تو دل مرجھا سا جاتا تھا، لیکن اس تصویر کو دیکھ کر حوصلہ ہوا اور یہ یقین بھی پیدا ہوا کہ "کتاب سے محبت کی کوئی صدی آخری نہیں ہو گی۔" ان شاء اللّٰه عزوجل

27/09/2025
خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KPEF) اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت...
26/09/2025

خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KPEF) اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹیلائزیشن، ٹریننگز، اسکالرشپس، آئی ٹی سپورٹ/سافٹ ویئرز اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے تکنیکی معاونت کے شعبوں میں باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ معاہدہ KPEF کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب ظریف الملنی اور ESEF کے مینیجنگ ڈائریکٹر جناب قیصر عالم کی موجودگی میں باضابطہ طور پر طے پایا۔ معاہدے کے تحت KPEF، ESEF کے اسکالرشپ ہولڈرز کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

یہ شراکت دونوں اداروں کو اپنے وسائل کو مزید مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرے گی، جس سے ادارہ جاتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور خیبر پختونخوا کے تعلیمی شعبے کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا جائے گا۔
ESEF KPK

25/09/2025
25/09/2025

پیاری لڑکیو!
پلیٹ میں رکھا ، آسان ہدف کبھی مت بنیے گا ۔۔۔
اپنے گرد اتنا فاصلہ اور تکلف ضرور رکھا کریں کہ "آپ کو پانے کے لیے "حلال راستے" کے علاوہ اور کوئی آپشن نہ رہے ۔"

ایک میسیج ، ملاقات ، جھلک پر میسر نہیں آتے کبھی بھی ۔۔۔ "اتنا پردہ ضرور رکھتے ہیں درمیان میں کہ بغیر کسی ٹھوس اور دو ٹوک وجہ کے آپ کسی کو اویلیبل نہ ملیں ۔"

ہر کوئی آپ سے کسی بھی وقت کوئی بھی بات کرسکتا ہے والی بے تکلفی کبھی مت رکھیے گا ۔۔۔ "کم از کم اپنا اتنا رعب ضرور رکھیں کہ آپ کو براہ راست مخاطب کرنے اور بات کرنے سے پہلے دس بار سوچنا پڑے ۔"

قیمتی چیزیں بڑی تگ و دو کے بعد ملتی ہیں ۔۔۔ ہر راہ چلتے کو نظر آجانے ، میسر ہو جانے اور مل جانے والی شے ہو یا انسان اپنی وقعت کھو دیتی ہیں ۔
جبکہ محنت سے حاصل ہونے والی بیش قیمت شے ہو یا انسان ، ان کی ایک الگ ہی قدر ہوتی ہے ۔۔۔ انہیں سنبھال سنبھال کر ، احتیاط کے ساتھ دل میں موجود اس مقام پر رکھا جاتا ہے جو صرف چند خاص لوگوں کے لیے ہی مختص ہوتا ہے ۔ 🖤

FCS Hakim Ragho
25/09/2025

FCS Hakim Ragho

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گرلز کمیونٹی سکول حکیم راغو D.I.K posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share