سانحہ بابڑہ کی یاد میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی مرکزی تقریب کا انعقاد مینگورہ میں کیا گیا جس میں ضلع سوات کے پارٹی کارکنان و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے نظامت کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالمالک خان نے ادا کئے جب کہ تلاوت کلام پاک ضیاءالحق ناصر نے کی۔ تقریب سے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، ضلعی صدر شیر شاہ خان، سینئر نائب صدر ملک امیر سید، نائب صدرڈاکٹر شیر باز خان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اکرام خان، صدر تحصیل بابوزی عطاء اللہ، صدر تحصیل بریکوٹ فضل اکبر خان، صدر تحصیل خوازہ خیلہ ڈاکٹر اسماعیل خان، جنرل سیکرٹری تحصیل مٹہ محمد نعیم خان، نائب صدر ملگری وکیلان حبیب اللہ شمع خیل ایڈووکیٹ اور پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر حارث باچا نے خطاب کیا۔ مقررین نے شہداء بابڑہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کے قربانی پر روشنی ڈالی۔
12/08/2025
ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے سیکٹر مٹہ کا دورہ کر کے ٹریفک نظام کا جائزہ لیا۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے سیکٹر مٹہ کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا ، اس موقع پر انچارج سیکٹر مٹہ انسپکٹر گوہر رحمان خان بھی موجود تھے۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لائی جائے گی۔ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار شہر میں جاری مہمات میں تیزیں لائیں ، انہوں نے مزید کہا کہ شہری ٹریفک افسران اور اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سیکٹر سے تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
12/08/2025
اج بمقام چینار شادی ہال سمبٹ حدود تھانہ مٹہ میں آمن کے حوالے سے ایک جرگہ منعقد کیاگیا ۔جس میں حبیب اللہ خان SP ٹریفک وارڈن سوات
فرمان اللہ SP انوسٹی گیشن سوات
شوکت علی خان SP اپر سوات
سید احمد خان SDPO خوازہ خیلہ
اجمل خان AAC مٹہ
محمد کریم خان DSP ٹریفک وارڈن اپر سوات
من SDPO سرکل مٹہ
حبیب سید خان SHO تھانہ مٹہ
۔عبدالجبار خان رہنماء عوامی نیشل پارٹی
۔ جمال ناصر خان ساکن شانگواٹئی رہنماء قاری رحیم اللہ رہنما سیداظہار اللہ ساکن نلکوٹ رہنما جماعت اسلامی
۔ قاری محموود سابقہ منسٹر جمعیت علماء اسلام
۔ مقصود علی فوکل پرسن
۔شیر بہادرخان PLC ممبر تھانہ گوالیرئی۔ محمد زبیر صدر بازار مٹہ
۔ اصغر خان ساکن گوالیرئی
ممتاز علی خان ساک شکردرہ رہنما ء نعمت علی خان ساکن شکردرہ رہنما ۔ رحمت علی خان ساکن چمن لالئی رہنماء دیگر علاقہ معززین واہم شخصیات شامل تھےاور دیگر افراد نے شرکت کی جرگہ میں عوام الناس سے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی ساتھ تعاون اور بروقت انفارمیشن فراہم کرنے کی تفصیلی بات چیت ہوئی ۔ جس پر انہوں نے پولیس کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کے یقین دہانی کراکر جرگہ اختتام پذیر ہوا ۔
12/08/2025
بلدیاتی بل منظور وارڈ سسٹم ختم، ہر یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہونگے
چئیرمین براہ راست منتخب ہو گا۔ بل منظور
11/08/2025
11/08/2025
عوام کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ جماعت کسی بھی قسم کے آپریشن کے حق میں نہیں، کیونکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں
جمعیت علماء اسلام تحصیل مٹہ مولانا رحیم اللہ کا میڈیا سے گفتگو ملاحظہ
رپورٹیڈ بائی رحیم خان (سوات لائن نیوز)
11/08/2025
اسلام آباد میں مساجد و مدارس کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے امیر جمعیت العلمائے اسلام مٹہ تحصیل قاری رحیم اللہ کا اہم پیغام۔
11/08/2025
افتتاح سوئی گیس
11/08/2025
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل مٹہ کے تمام کارکنان و عہدیدران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یوم بابڑہ کی تقریب میں شرکت کیلئے تحصیل مٹہ کا قافلہ 12 اگست 2025 بروز منگل 2 بجے چھوٹا کالام سے خادی ہال بائی پاس مینگورہ کیلئے جلوس کی شکل میں روانہ ہوگا۔ آپ سب بروقت اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
10/08/2025
مٹہ: مٹہ پولیس کو قتل کے مقدمہ (302) میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ کارروائی کے دوران مرکزی ملزم کو تین سہولت کاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسل حہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
09/08/2025
قندیل سوات
ایم پی اے افشاں حسین ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اہم اجلاس
ایڈوکیٹ افشاں حسین کو ممبر صوبائی اسمبلی بننے پر مبارکباد پیش کی۔
میڈم صاحبہ کو کالام کے درپیش مسائل سے اگاہ کیا انہوں نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Daily Swat Khabar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.