خبر والا

  • Home
  • خبر والا

خبر والا 24/6 You can access Islamic videos,lectures,Info through this page.

قصور میں عدالتی نظام نے تنگ اکر  درخواست گزار نے کمرہ عدالت  میں گولی چلا کر عدالتی سٹاف کو ہی مار دیا ۔۔ نوجوان درخواست...
15/06/2026

قصور میں عدالتی نظام نے تنگ اکر درخواست گزار نے کمرہ عدالت میں گولی چلا کر عدالتی سٹاف کو ہی مار دیا ۔۔

نوجوان درخواست گزار کہنا ہے کہ کام کاج چھوڑ کر ا جاتا ہوں کبھی کہتے ہو یہ ڈاکومنٹ پکڑو اور جاو کبھی تاریخ دے دیتے ہو ۔

ذرا سوچیں ایک انسان جو مہینوں سے نہیں بلکہ برسوں سے عدالت کے چکر لگا رہا ہے۔ صبح سویرے گھر سے نکلتا ہے جیب میں مشکل سے اتنے پیسے ہوتے ہیں کہ رکشے کا کرایہ ادا کر سکے۔

وکیل کی فیس الگ عدالت کی بھیڑ الگ اور پھر وہ لمحہ جب جج صاحب کا منشی سرکاری لہجے میں کہتا ہے اگلی تاریخ آٹھ ہفتے بعد۔ یہ لمحہ کسی کو توڑ دیتا ہے۔ قصور میں یہی ہوا۔ برداشت کی ڈور ٹوٹی تو گولی چلی اور جج کے سٹینو کی لاش فرش پر گر گئی۔

انتہای قابل مذمت واقعہ ہے یہ سب نہی ہونا چاہیے تھا ۔ یہ واقعہ صرف ایک ق ت ل نہیں یہ اس نظام کا آئینہ ہے جو عشروں سے عوام کو پیس رہا ہے۔

پہلا سوال یہ ہے کہ آخر تاریخ پر تاریخ کیوں ملتی ہے۔ اس کا جواب سب جانتے ہیں مگر کوئی بولتا نہیں۔ ایک جج کے سامنے پانچ سو سے زیادہ مقدمات ہوتے ہیں۔ عدالتیں عملے کی کمی کا شکار ہیں۔ سماعت کا وقت اتنا کم ہے کہ ہر مقدمے کو صرف منٹوں میں نمٹانا پڑتا ہے اور پھر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے۔ یہ انصاف نہیں یہ انصاف کا ڈھونگ ہے۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ اس نظام سے کون فائدہ اٹھاتا ہے۔ جواب صاف ہے وہ فریق جو طاقتور ہے اور جس کے پاس وسائل ہیں۔ وہ سالوں تک مقدمہ کھینچ سکتا ہے کیونکہ اس کا وکیل مہنگا ہے اور اس کی جیب گہری ہے۔ غریب آدمی کی ہمت ٹوٹتی رہتی ہے اور آخرکار یا تو وہ سمجھوتہ کر لیتا ہے یا وہ کر گزرتا ہے جو قصور میں ہوا۔

تیسرا سوال جو سب سے بڑا ہے وہ یہ ہے کہ اس نظام کو کسی نے بدلنے کی ضرورت کیوں نہیں سمجھی۔ برطانوی دور کے قوانین آج بھی لاگو ہیں۔ ضابطہ فوجداری وہی ہے جو انگریز چھوڑ گیا۔ ٹیکنالوجی سے استفادہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ اوپر سے بار اور بنچ کے درمیان ایسے مفادات پیوستہ ہیں کہ اصلاح کی ہر کوشش دم توڑ دیتی ہے۔

سٹینو بے قصور تھا مگر یاد رہے وہ اس نظام کا حصہ تھا جس نے ایک شخص کو اس حد تک توڑا کہ اس نے ہتھیار اٹھا لیا۔

اصل مجرم وہ لوگ ہیں جنہوں نے دہائیوں تک اس نظام کو جوں کا توں رکھا۔ وہ حکمران وہ قانون ساز اور وہ ادارے جن کا کام اصلاح تھا مگر جنہوں نے صرف اپنے مفادات کی حفاظت کی۔

جب تک پاکستان میں انصاف سستا تیز اور سب کے لیے برابر نہیں ہوگا ایسے واقعات ہوتے رہیں گے ۔

مومنہ اقبال کا ناصر مدنی کو جواب ۔۔۔New story begin's 🤣
15/06/2026

مومنہ اقبال کا ناصر مدنی کو جواب ۔۔۔
New story begin's 🤣

کگھڑ منڈی سوفٹ وئیر اپڈیٹ !
15/06/2026

کگھڑ منڈی سوفٹ وئیر اپڈیٹ !

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا  10800 روپے بڑھ کر455136 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 9...
15/06/2026

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10800 روپے بڑھ کر455136 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 9720 روپے بڑھ کر 389600 روپے ہوگئی

امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا،...
15/06/2026

امریکہ اور ایران میں امن معاہدہ طے پا گیا، فریقین نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا اعلان کر دیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب 19 جون کو ہو گی: شہباز شریف

چکوال: آسٹریلوی خاندان پر CCD کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ بجی کے مقدمے میں اہم پیشرفت، مقدمے میں دفعہ 302 (قتلِ عمد) شا...
14/06/2026

چکوال: آسٹریلوی خاندان پر CCD کی فائرنگ سے جاں بحق 9 سالہ بجی کے مقدمے میں اہم پیشرفت، مقدمے میں دفعہ 302 (قتلِ عمد) شامل کر دی گئی، اس سے قبل مقدمہ دفعہ 322 (قتلِ خطا) کے تحت درج کیا گیا تھا

اب تو باہر جانے میں ڈر لگتا ہے کبھی کوئی اندھی گولی کسی کو بھی اپنا شکار کر لے۔ بےشک الله بہتر انصاف کرنے والا ہے ۔
14/06/2026

اب تو باہر جانے میں ڈر لگتا ہے کبھی کوئی اندھی گولی کسی کو بھی اپنا شکار کر لے۔ بےشک الله بہتر انصاف کرنے والا ہے ۔

بابر اعظم  ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر سرفہرست!
14/06/2026

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر سرفہرست!

کیا دین میں سمجھانے کا طریقہ یہی ہے۔ ؟ نام تمہارا مومنہ اور کام شیطانوں والا ہے 5 سال مال پیسہ کھانے کے بعد یاد آیا ثاقب...
14/06/2026

کیا دین میں سمجھانے کا طریقہ یہی ہے۔ ؟
نام تمہارا مومنہ اور کام شیطانوں والا ہے
5 سال مال پیسہ کھانے کے بعد یاد آیا ثاقب چدھڑ مجھے گندے میسج کرتا ہے؟
تم نے اسے سورہ یاسین سیکھنے کیلئے میسیج کیا تھا
ناصر مدنی کا طنز

Weather update!
14/06/2026

Weather update!

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خبر والا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed media company?

Share