مبارکباد:
منظوم علی خان ایڈوکیٹ ہائی کورٹ پسر علی خان ایڈوکیٹ سپریم اپیلیٹ کورٹ GB کو سینئر وائس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار گلگت منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہے۔
13/06/2025
رپورٹ : مجاہد علی منصوری
گلگت (خصوصی رپورٹ) قدیم ہائی سکول نمبر 1 گلگت نامعلوم افراد نے کاروباری مراکز کے لئے ہیڈ ماسٹر و عملے کے دفاتر کو گرا کر دوکانات بنانا شروع کر دیا صوبائی وزیر تعلیم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سیکرٹری تعلیم کی خاموشی سوالیہ نشان ، واقعات کے مطابق گلگت شہر و تحصیل آفس گلگت کے سامنے گلگت بلتستان کے قدیم و تاریخی درسگاہ ہائی سکول نمبر 1 گلگت جو کہ اب سرسید احمد خان ماڈل سکول کے نا سے موسوم کیا گیا ہے کے دفاتر جو فیکلٹی اساتذہ و پرنسپل کے کو نا معلوم افراد توڑ رہے تھے بات کرنے پر کسی نے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ، عوامی و سماجی شخصیات نے حیرت کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول نمبر 1 گلگت بلتستان کی قدیم درسگاہ ہے جسے اس طرح کاروباری مراکز بنانے سکول کی زمینوں کی بندر بانٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ فوری طور پر پرنسپل کی سرزنش کرتے ہوئے اس توڑ پھوڑ کو روکا جائے ورنہ عوامی ردعمل یقینی ہوگا۔
25/04/2025
گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے صدر سردار حسین جمالی نے سلک ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شینا ادبی مرکہ کے زیر اہتمام بعنوان جشن بہاراں ادبی نشست مورخہ 26 اپریل بروز ہفتہ دن دو بجے بمقام ڈسٹرکٹ کونسل ہال گلگت میں منعقد ہو گا۔ اس سلسلے میں سماجی ثقافتی و سیا سی حلقوں سے رابطے کئے گئے اور اس اہم اور منفرد ایونٹ کے بارے میں سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔اس بارے میں ہمیں سب کی جانب سے مکمل حمائیت و تائید حا صل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منفرد اور خوبصورت مشا عرے کی نظامت معروف شاعر عمران شاہ انجم اور پر ویز میر کریں گے۔ اس مشا عرے میں شینا زبان اور اردو زبان کے بڑے بڑے شعراء کرام شرکت کر رہیں ہیں جن میں ہدائت اللہ اختر، عارف حسین عارف شاہ زمان شاہ، عزیز الرحمٰن ملنگی، عطا ء الر حمٰن اثر، حبیب الر حمٰن مشتاق ، افتخار الدین افتخار، اکبر شانی، نیت خان نوملی، سجاد بگورو، برکت اللہ بادل، میر اعظم چٹان، لمبردار بدر جمیل دہماکہ، صائر صیاد، اشرف سحر، حافظ حسنین کاظمی،عبید آکاش، انزل حسین انزل، عبید ثاقب،فرحان عثمان،شہزاد صابر، انور حسین ٹکر،طالب حسین طالب، ذوالفقار فوجی، حامد جان فنا، مدثر نذر، جمیل امنگ، و دیگر بہت سے شعراء اپنا خوبصورت کلام پیش کرینگے۔ اس پروگرام کو مزید رنگ بھرنے کے لئے اقدا ما ت اٹھائیں جا رہیں ہیں۔ جو سامعین و ناظرین کے لئے ایک مسرت بھری خبر ہو گی۔
24/04/2025
*اظہار اللہ نے بطور نئے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا*
*سابق ڈی جی نے نئے سربراہ کو خوشآمدید کیا اور جی ڈی اے کے تحت چلنے والے منصوبوں کے بارے میں اگاہ کیا۔*
*گلگت کو ماڈل شہر بنانے کا عزم؛ نئے ڈی جی کا وژن اور ترجیحات واضح*
*شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور درست منصوبہ بندی اور جی ڈی اے کے تحت چلنے والے منصوبوں کی بروقت تکمیل میری اولین ترجیحات ہوں گی۔اظہار اللہ*
گلگت۔
نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اظہار اللہ نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ادارے کے سابق ڈی جی عباس علی خان نے انہیں گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوں، چیلنجز اور مستقبل کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔چارج سنبھالنے کے بعد، نئے ڈی جی اظہار اللہ نے ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور افسران و عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور عوامی توقعات پہ اترنے کے لئے اپنی لگن اور عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل، اظہار اللہ نے کہا کہ گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک اہم ادارہ ہے جو گلگت شہر کی ترقی، اور شہر میں عوام کو بہتر سہولیات دینے میں اہم کردار رکھتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اپنی ٹیم کے ساتھ مل کے گلگت شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرونگا۔
# #
03/02/2025
لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس نے اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کےعہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
22/10/2024
14/08/2024
جشن آزادی مبارک ہو
پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان پائیندہ باد
10/08/2024
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
کرنل مرزا حسن خان راولپنڈی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے ۔
22/05/2023
الحمدو اللہ
بے شک اللہ انتہائی مہربان اور رحم کرنے والا ہے
Be the first to know and let us send you an email when Silk TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.