01/06/2024
ہنر سکھانے میں بخل نہ کریں.
درزی 3 , 3 ماہ بچے سے کاج کرواتا رہتاہے۔۔۔ موٹر سائیکل مکینک کئی کئی ماہ صرف پہیہ کھولنے پہ لگائے رکھتے ہیں۔۔
یہ غریب گھر کے بچے ہوتے ہیں ماں روزانہ انہیں روٹی دے کر بھیجتی ہے میرا بچہ کام سیکھ رہا ہے جلد کاریگر بن جائے گا ہمارے گھر کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔لیکن استاد انہیں 6 ، 6 سال میں ہنر نہیں دیتے۔
ان کو 6 ماہ میں ہنر سکھا کر روزی کمانے کے قابل کر دیں عرش کا رب تم پہ بڑی رحمتیں نازل کرے گا۔