Hamza Mumtaz

Hamza Mumtaz "🎥 Sharing life's stories and lessons through content creation. join and support 👍📸

18/02/2025

Moving abroad is a dream for many, but behind the glitz and glamour lies a reality full of challenges. In this vlog, I take you through the struggles of living in a foreign country—the loneliness, the pressure to survive, and the sacrifices we make to chase a better future. From tough jobs to homesickness, every day is a battle. But with determination and resilience, we learn, grow, and move forward. Watch till the end to see the raw, unfiltered truth of life abroad!

10/01/2025

یہ ہمارے چینل کا لنک ہے جہاں ہم اپنے journies کو ڈاکومنٹ کریں گے اور آپ سے شیر کریں گے تو ہمارے ساتھ مل کر اس سفر کو خوبصورت بنائیں۔ آپ ہمیں سپورٹ کر سکتے ہیں۔
https://youtu.be/PITw3hS5Gw8?si=5jDoD8cnK2qLtQi3

پہلے کامیابی علم، محنت، اور جدوجہد کا نتیجہ ہوا کرتی تھی، جو انسان کی شخصیت اور کردار کو نکھارتی تھی۔ لیکن آج کل دکھاوا ...
07/01/2025

پہلے کامیابی علم، محنت، اور جدوجہد کا نتیجہ ہوا کرتی تھی، جو انسان کی شخصیت اور کردار کو نکھارتی تھی۔ لیکن آج کل دکھاوا کرنا، خواتین کو کنٹنٹ بنانا، بے خودہ گفتگو کرنا، غیر اخلاقی حرکات، یا ننگی ڈیوز کافی ہیں۔ GEN-Z نہ کے ایسے لوگوں کو اپنا آئیڈیل مان رہی ہے بلکے ان کے جیسا بننا چاہتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، نوجوان اصلی جدوجہد، تعلیم، اور کردار سازی کو پیچھے چھوڑ کر فوری شہرت کے پیچھے دوڑنے لگے ہیں۔

یہ سستی شہرت ایک جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے جو صرف عارضی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی "پرفیکٹ لائف" حقیقت میں اکثر جھوٹی اور صرف لوگوں کو متاثر کرنے کے لیے ہوتی ہے۔ یہ چیز نوجوانوں کو ان کی حقیقی منزل سے دور کر دیتی ہے اور ان کے خیالات کو غیر حقیقی خوابوں کی طرف لے جاتی ہے۔

ہماری عوام کا رویہ بھی اس میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم جلدی سے کسی کو بھی ہیرو بنا لیتے ہیں اور یہ فرق نہیں سمجھ پاتے کہ آرٹسٹ کون ہے اور چھپری کون۔ ایسے رویے ہمیں ایک غیر معیاری اور سطحی معاشرے کی طرف لے جا رہے ہیں۔ ہمیں بطور قوم یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں اور نوجوانوں کو مثبت راستے پر کیسے گامزن کر سکتے ہیں۔

24/12/2024

Pakistani awam or social media

17/12/2024

12/12/2024

آج کل ایک نیا ٹرینڈ سامنے آ رہا ہے جہاں ہر دوسرا آدمی موبائل اٹھا کر اپنی ماں، بیٹی، بہن یا بیوی کے ساتھ ویڈیو بناتا ہے، اور اسے "وی لاگنگ" کا نام دے دیتا ہے۔ لوگ ان ویڈیوز کو دیکھ کر جلدی سے متاثر ہو جاتے ہیں، لیکن اکثر یہ سمجھتے نہیں کہ اس طرح کے مواد سے اپنی اور اپنے خاندان کی پرائیویسی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ ٹرینڈ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے، اور لوگ بغیر سوچے سمجھے اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہو سکتا ہے، لیکن یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ ہر چیز کو کیمرا کے سامنے لانا ضروری نہیں ہوتا۔ پرائیویسی ایک ایسی چیز ہے جو اگر چلی جائے تو اسے واپس لانا مشکل ہو جاتا ہے۔

ہماری سادہ لوح عوام کو اس بات کا شعور دینا بہت ضروری ہے کہ "انفلونسر کلچر" اور اپنی اصل زندگی کے درمیان ایک حد مقرر کرنا لازمی ہے۔ اپنی اور اپنے خاندان کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد تخلیق کریں، کیونکہ جو چیز وائرل ہوتی ہے، وہ محض تفریح نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza Mumtaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hamza Mumtaz:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share