
16/05/2025
گاؤں گبری، تحصیل لوی ماموند، ضلع باجوڑ میں ایک خوش آئند اور مثالی قدم اٹھایا گیا ہے، جہاں ایک طویل عرصے سے لگ بھگ 30 سے 35سال سے جاری پرانی دشمنی کا پرامن حل نکالا گیا۔ المازی، خڑئ خیل اور لیوگئ خیل تینوں فریقین نے باہمی گفت و شنید، جرگے اور علاقائی مشران کے کوششوں سے اپنے اختلافات کو ختم کرکے بھائی چارے اور امن کا علم بلند کیا۔
یہ صلح نہ صرف ان فریقین کے لیے ایک نئی شروعات ہے بلکہ پورے باجوڑ اور خصوصاً گبری کے لیے ایک مثال ہے کہ مسائل کا حل بندوق یا لڑائی نہیں، بلکہ بات چیت، درگزر اور افہام و تفہیم سے ہے۔
ہم اس تاریخی صلح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تمام عمائدین، جرگہ ممبران، سماجی شخصیات ،ضلعی انتظامیہ اور نوجوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف صلح کی راہ ہموار کی بلکہ امن کی فضاء قائم کرنے میں عملی کردار ادا کیا۔
المازی خڑئ خیل اور لیوگئ خیل کے معززین نے بالغ نظری، بردباری اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو ایک بڑے المیے سے بچایا۔ یہ اقدام نہ صرف ان کی عقلمندی کی دلیل ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مثبت سوچ ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ یہ صلح دیرپا ثابت ہو، اور ہمارے گاؤں گبرے سمیت پوراباجوڑ امن، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو۔
"آئیے مل کر نفرتوں کو دفن کریں اور محبتوں کا چراغ جلائیں۔
تینوں فریقین سمیت پوری گبری کے عوام کو المازی قومی اتحاد مومنٹ پاکستان کی طرف سے یہ صلح اور خوشیاں بہت بہت مبارک ہو🎉🎉💐🎊🥰
منجانب المازی قومی اتحاد مومنٹ پاکستان
#باجوړ #گبرے
المازی قومی اتحاد مومنٹ آفیشل