AK News Network

  • Home
  • AK News Network

AK News Network Ak News Network is a leading news channel of Azad Kashmir. AK News Network brings the breaking and l

Ak News Network is an Urdu language news and current affairs channel

27/09/2025

تسمیہ کیس۔۔ کھوئی رٹہ مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر کوٹلی ناصر رفیق کے مذکرات کامیاب
دھرنا ختم کردیا گیا۔ذرائع

سردار عمر نذیر کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہمشیرہ گلناز نذیر اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات کا تبادلہ راولاکوٹ سے بھمب...
27/09/2025

سردار عمر نذیر کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہمشیرہ گلناز نذیر اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات کا تبادلہ راولاکوٹ سے بھمبر کی تحصیل سماہنی کی یونین کونسل پونا گورنمنٹ گرلز انٹر کالج پونا میں کردیا گیا۔نوٹیفکیشن

27/09/2025

مصالحتی کمیٹی کے ممبران کی شوکت نواز میر سے ملاقات، مذاکرات کو اگے بڑھانے کی کوشش۔شوکت میر نے مذاکرات کی حامی بھر لی۔

26/09/2025

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی وفاقی وزراء نے تمام مطالبات پر کوئی ٹھوس بات نہیں کی انہوں نے ہر بات کے جواب میں کہا کہ ہو جائے گا۔29 ستمبر کو پوری ریاست کے لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور اس احتجاج کو اگر پنجاب پولیس یا کسی اور فورس نے پرتشدد بنایا تو اسکی تمام تر زمہ داری حکومت آزادکشمیر پر ہوگی۔سعد انصاری ایڈووکیٹ ممبر کور کمیٹی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پریس کانفرنس

میرپور کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظا...
26/09/2025

میرپور کور ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی دسمبر میں حکومت نے جو معائدہ کیا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا

جب بھی پرامن مزاکرات کی راہ ہموار ہوئی حکومتی نمائندے اور حکمران ہمیں راء کا ایجنٹ کہہ کر مزاکرات کے عمل کو سبوتاژ کر دیتے ہیں

یہ بات انہوں نے کشمیر پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر دانش راجہ ایڈووکیٹ، نازیہ شاہ ایڈووکیٹ، محسن خلیل میر، چوہدری عاصم، مرزا ساجد ایڈووکیٹ،نسرین ملک، غلام جیلانی اور دیگر بھی موجود تھے،

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو بھی مزاکراتی عمل سے قبل حکومت آزادکشمیر نے اپنی بریفنگ میں گمراہ کیا، وفاقی وزراء سے مزکرات میں بھی سب سے پہلے دسمبر کے معائدے پر بات کی تمام چیزیں ڈسکس کرنے کے بعد چارٹر آف ڈیمانڈ پر بات شروع کرنے سے پہلے ہم نے کہا کہ آپکی حکومت ہمیں راء کا ایجنٹ کہتی ہے تو وفاقی وزراء نے کہا کہ اگر آپ راء کے ایجنٹ ہوتے تو ہم اسلام آباد سے آپکے پاس نہ آتے

وفاقی وزراء سے کہا ہے کہ وفاق کے جو منصوبے آزادکشمیر میں لگے ہوئے ہیں انکی حق ملکیت میں کشمیریوں کو شامل کیا جائے ائیر پورٹ کے حوالے سے ہم نے توجہ دلائی تو انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ کا وزیراعظم پاکستان نے پہلے ہی کہہ دیا ہے اس پر اگلے چند ہفتوں میں کام شروع ہو جائے گا،

سعد انصاری نے کہا کہ وفاقی وزراء نے تمام مطالبات پر کوئی ٹھوس بات نہیں کی انہوں نے ہر بات کے جواب میں کہا کہ ہو جائے گا کر دیں گے مہاجرین نشستوں پر بھی انہوں نے کوئی بات نہیں کی مہاجرین نشستوں پر براجمان وزراء مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہیں ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے جنگلات اور خوراک کی وزارتیں مہاجرین ایم ایل ایز کے پاس ہیں اور وہ اپنی مرضی سے وہاں خرابیاں کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے تو ایک دن میں قانون سازی کر کے وزراء کی تعداد اور مراعات کم کی جاسکتی ہے لیکن حکومت خرابی چاہتی ہے اور اسکی تمام تر زمہ داری حکومت
پر عائد ہوگی ہم پہلے بھی پرامن تھے آئیندہ بھی پرامن رہیں گے

سعد انصاری نے کہا کہ ہماری تحریک خالصتا انسانی حقوق کی
تحریک ہے اور ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں

سعد انصاری نے کہا کہ آزادکشمیر کے کرپٹ حکمرانوں نے مسلہ کشمیر کو بھی صرف عیاشی اور دوروں تک محدود کر دیا ہے آزادی کے بیس کیمپ کو زاتی عیاشیوں کا ٹھکانہ بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر رات بارہ بجے تک بھی اگر حکومت مسائل حل کرنے میں پیش رفت کرتی ہے تو دوبارہ ہم بیٹھنے کے لئے تیار ہیں

سعد انصاری نے کہا کہ 29 ستمبر کو پوری ریاست کے لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور اس احتجاج کو اگر پنجاب پولیس یا کسی اور فورس نے پرتشدد بنایا تو اسکی تمام تر زمہ داری حکومت آزادکشمیر پر ہوگی۔۔۔

25/09/2025

وزیر امور کشمیر امیر مقام نے بھی ایکشن کمیٹی پر بھارت کے ایجنڈے کی تکمیل ۔کا الزام عائد کر دیا۔تفصیلات کمنٹ میں

کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیری میں پرانی رنجش پر بھتیجے نے اپنے ہی حقیقی چچا کو فائرنگ کرکے قتل اور چچا زاد بھائی کو شدید...
25/09/2025

کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیری میں پرانی رنجش پر بھتیجے نے اپنے ہی حقیقی چچا کو فائرنگ کرکے قتل اور چچا زاد بھائی کو شدید زخمی کر دیا ذرائع کے مطابق نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیا ملزم کی گرفتاری کے لیے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے مختلف جگہوں ناکہ بندی اور چھاپے تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ کے نواحی علاقہ سیری خانپور میں بھتیجے نے اپنے حقیقی چچا اور چچا زاد بھائی پر اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے چچا محمد شبیر کو قتل جبکہ چچا زاد بھائی ذیشان کو شدید کر دیا دونوں فریقین کے درمیان زمین کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق مقتول اور اس کا بیٹا سڑک کنارے کھڑے تھے کہ ملزم اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کی زد میں آ کر محمد شبیر چوہان اور ذیشان شبیر شدید زخمی ہو گئے دونوں کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کھوئی رٹہ لایا جا رہا تھا کہ محمد شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو کھوئی رٹہ منتقل کر دیا گیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ پولیس کھوئی ٹہ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پرچھاپے اور ناکہ بندی کر دی۔

23/09/2025

میرپور آزاد کشمیر محکمہ ان لینڈ ریونیو کی دبنگ کاروائی
کمشنر ان لینڈ ریونیو ساؤتھ زون اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ھدایت پر سپرٹنڈنٹ ان لینڈ ریونیو ساجد منظور نے انسپکٹر خالد شاہین اور دیگر سٹاف کے ہمراہ سیکٹر ایف ٹو کے رھائشی ایریا میں ریڈ کر کے 241کارٹن نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ ضبط کر لیئے۔۔

میرپورجوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری ڈھائی سالہ پرامن تحریک عوام کے سامنے...
23/09/2025

میرپور
جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سرگرم رکن سعد انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری ڈھائی سالہ پرامن تحریک عوام کے سامنے ہے 29ستمبر کی تحریک بھی پرامن ہوگی

حکومت آزادکشمیر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرے، مزاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا حکومت پاکستان کی طرف سے مزاکرات کی پیشکش پر کمیٹی بھی بن گئی تھی لیکن بدنیت حکمرانوں نے سائیفر کا ڈرامہ رچا کر مزاکرات کو سبوتاژ کیا،

ہم نہ پاکستان کے خلاف ہیں اور نہ ہی افواج پاکستان کے خلاف اداروں کا احترام کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار کور کمیٹی کے رکن سعد انصاری نے کشمیر پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نازیہ شاہ
ایڈووکیٹ، دانش راجہ ایڈووکیٹ اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے

سعد انصاری نے کہا کہ چار مرتبہ حکومت سے مزاکرات کے نتیجہ میں فرضی نوٹیفکیشن جاری کئیے گیے جن پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوسکا لیکن ہم نے پھر بھی لانگ مارچ کی کال واپس لی ابھی بھی حکومت کے پاس وقت ہے وہ ہوش کے ناخن لے اور مطالبات تسلیم کرے

انہوں نے کہا کہ مبینہ سائیفر اور راء فنڈنگ کے بھونڈے الزامات کی اعلی سطحی انکوائری کرائی جائے اور حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں

انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک پرامن ہے اور واضح کرتے ہیں کہ حکومت چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے سے باز رہے بصورت دیگر حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے

انکا کہنا تھا کہ ہم میں اسلحہ بردار کوئی شخص نہیں اور نہ ہی کوئی پاکستان یا اداروں کے خلاف بات کرنے والا موجود ہے ہمارا مطالبہ اپنی حکومت سے ہے کہ وہ اشرافیہ کی مراعات کم کر کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے

انہوں نے کہا کہ جوائینٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں جملہ سیاسی جماعتوں کے کارکنان، سول سوسائیٹی اور وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہیں جنکا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے عوام الناس سے کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے 29 ستمبر کی پرامن کال میں شریک ہوں۔۔۔

22/09/2025

مزاکرات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں بے بنیاد ہیں
ابھی تک باضابطہ تحریری طور پر مزاکرات کی کوٸی پیشکش جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو موصول نہیں ہوٸی
سعد انصاری ایڈووکیٹ
کور ممبر جموں کشمیر جواٸنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

22/09/2025

وائس چیئرمین بار کونسل عقاب احمد ہاشمی ایڈووکیٹ
صدر سپریم کورٹ جاوید نجم الثاقب ایڈووکیٹ
صدر ہائیکورٹ راجہ وسیم یونس ایڈووکیٹ
صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری
محمود حسین ایڈووکیٹ
چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی
چوہدری وسیم صابر ایڈووکیٹ

ممبران بار کونسل آزادکشمیر
محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ
راجہ ندیم ایڈووکیٹ
صغیر حیدر جرال ایڈووکیٹ برنالہ
دیگر وکلاء
29 ستمبر عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالہ سے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎کل نفس ذائقۃ الموت ہجیرہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا زہریلے سانپ کے ڈسنے کے بعد ای...
20/09/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎
کل نفس ذائقۃ الموت
ہجیرہ ماں باپ کا اکلوتا بیٹا زہریلے سانپ کے ڈسنے کے بعد ایک ہفتہ تڑپ تڑپ کر آج داعی اجل کو لبیک کہہ گیا۔

ہجیرہ کے سرحدی گاٶں ککوٹہ کے رہائشی آفتاب صاحب کا اکلوتا جوان سالہ بیٹا مصعب آفتاب جسے گزشتہ ہفتے ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا تھا،ہجیرہ و راولاکوٹ میں زہریلے سانپ کی ویکسین و مشینری کی عدم دستیابی کے بعد اسلامآباد پمز ہسپتال میں داخل تھا،ایک ہفتہ تڑپتے تڑپتے آج اپنے رب کےحضور پیش ہو گیا۔

دُعاہے اللہ رب العزت نوجوان کی کامل مغفرت اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنیکی ہمت عطا فرمائیں۔

ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیکہ آئے روز زہریلے سانپوں کے ڈسنے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں اور ہمارے منتخب کردہ نمائندوں کے آبائی اضلاع میں سرکاری ہسپتال بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

Address


11230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AK News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AK News Network:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share