Health Department KPK 2017

  • Home
  • Health Department KPK 2017

Health Department KPK 2017 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health Department KPK 2017, Media/News Company, .

09/07/2025

⚠️ موٹاپا — بیماریوں کی جڑ!

موٹاپا صرف ایک ظاہری مسئلہ نہیں، بلکہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض، اور جوڑوں کی تکلیف جیسی کئی سنگین بیماریوں کی بنیادی وجہ ہے۔

🎯 اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو موٹاپے سے نجات چاہیے تو آج ہی رجوع کریں:

👨‍⚕️ ڈاکٹر محمد عثمان
ماہر بیریاٹرک اور لیپروسکوپک سرجن
📍 ہیلتھ نیٹ ہسپتال، فیز 5، حیات آباد، پشاور

📞 رابطہ کریں اور نئی زندگی کی طرف پہلا قدم بڑھائیں!
#صحت

08/07/2025

🚨 تمام والدین کے لیے ایک زندگی بچانے والا پیغام
ڈاکٹر حکیم زادہ (چیف ایگزیکٹو، مبارک لائف سیونگ آئی سی یو)

"اپنے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت مت دیں۔"
اگر دینا بہت ہی ضروری ہو، تو سختی سے سمجھائیں:

✅ اوور اسپیڈنگ ہرگز نہ کریں
✅ بغیر ہیلمٹ کے ہرگز نہ چلائیں

یہ ویڈیو تمام والدین کے لیے ایک مؤثر آگاہی پیغام ہے۔
ہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ نوجوان زندگیوں کو صرف لاپرواہی کی وجہ سے خطرے میں ڈال دیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر حکیم زادہ والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ہوش میں آئیں، کہیں بہت دیر نہ ہو جائے۔

🛡 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، آپ کا ایک شیئر کسی کی جان بچا سکتا ہے۔











04/07/2025

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کا اہم اقدام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کا اعلیٰ سطحی دورہ

صوبائی مشیر صحت احتشام علی، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری اور سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس ٹیم کی قیادت ڈاکٹر خضر حیات (ڈائریکٹر ہیلتھ) نے کی، جبکہ وفد میں شامل دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھے:

ڈاکٹر مشتاق (ایم ایس پولیس اینڈ سروسز ہسپتال)
ڈاکٹر تنویر انعام (ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ)
ڈاکٹر اسد پیرزادہ (ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ)

دورے کا بنیادی مقصد علاقے میں صحت کی سہولیات میں بہتری لانا، ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا، اور مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے ایک جامع رپورٹ تیار کرنا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل علاقے کا سب سے بڑا سرکاری طبی مرکز ہے۔ یہاں درج ذیل بنیادی اور ضروری سہولیات دستیاب ہیں:

او پی ڈی اور ایمرجنسی سروسز
زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق یونٹس
لیبارٹری، الٹراساؤنڈ، اور تشخیصی سہولیات
ویکسینیشن اور حفاظتی ٹیکہ جات کے مراکز

تاہم، موجودہ وسائل اور عملے میں مزید بہتری کی اشد ضرورت ہے، جس کے لیے حکومت خیبرپختونخوا سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

اس دورے کا مقصد تھا عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اس کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں۔
















01/07/2025

#ملازما (Melasma #) کیا ہے؟
ملازما ایک عام جلدی بیماری ہے جس میں چہرے پر بھورے یا گہرے رنگ کے دھبے ظاہر ہوتے ہیں، خاص طور پر گالوں، پیشانی، ناک اور اوپری ہونٹ پر۔ یہ عموماً خ itواتین کو زیادہ متاثر کرتا ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین، اس لیے اسے "ماں کے داغ" (Pregnancy Mask) بھی کہا جاتا ہے۔

#وجوہات: k
ہارمونی تبدیلیاں (حمل یا مانع حمل گولیاں)
سورج کی روشنی کی زیادتی
جینیاتی اثرات
جلد کی حساسیت

#علاج:
سن بلاک کا باقاعدہ استعمال
جلد کو روشن کرنے والی کریمیں (ڈاکٹر کے مشورے سے)
کیمیکل پیل یا لیزر تھراپی (ضرورت کے مطابق)

#احتیاط:
دھوپ سے بچاؤ
جلد پر ہر قسم کی چیز لگانے سے پہلے ماہرِ جلد سے مشورہ کریں۔









۔KaIlaj




















29/06/2025

ہسپتالوں کی بندش کا خطرہ
اؤٹ سورس ہسپتالوں کی بندش کا خدشہ، فنڈز کی عدم ادائیگی سنگین مسئلہ بن گئی

خیبر پختونخوا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اؤٹ سورس ہسپتالوں کو گزشتہ چھ ماہ سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کے باعث بندش کے خطرے کا سامنا ہے۔ جیو نیوز، کے مطابق صوبے کے 19 ہسپتالوں کو ایک ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، جس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے نہ صرف عملے کی تنخواہیں رُکی ہوئی ہیں بلکہ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں بھی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

اسی حوالے سے ہیلتھ فاؤنڈیشن کے نمائندے کا کہنا تھا کہ اگر فوری فنڈز فراہم نہ کیے گئے تو یہ ہسپتال چلانا ناممکن ہو جائے گا۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ایم ڈی ڈاکٹر عدنان تاج نے وضاحت کی ہے کہ تمام آڈٹ کا عمل 31 دسمبر 2024 تک مکمل ہو چکا ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد 15 جولائی 2025 سے قبل تمام بقایاجات ادا کر دیے جائیں گے۔

اگر بروقت ادائیگی نہ ہوئی تو ہزاروں مریض اور ملازمین متاثر ہو سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں تاکہ صحت کے شعبے میں مزید بحران نہ پیدا ہو۔

29/06/2025
26/06/2025

آئیے آج جانتے ہیں ڈاکٹر بلال آفریدی سے، جو کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ایسوسی ایٹ پروفیسر نیورو سرجری کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور نیورو سرجری کے میدان میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

برین ٹیومر کیا ہے؟

برین ٹیومر دماغ کے اندر یا اس کے آس پاس خلیوں کی غیر معمولی اور بے قابو افزائش کو کہتے ہیں۔ یہ گلٹی نرم بھی ہو سکتی ہے اور سخت بھی، اور یہ دماغ کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ برین ٹیومر دو اقسام کے ہوتے ہیں:

1. بینائن (Benign) یعنی غیر سرطانی
2. میلگننٹ (Malignant) یعنی سرطانی

برین ٹیومر کیوں ہوتا ہے؟

برین ٹیومر کی وجوہات مکمل طور پر معلوم نہیں، لیکن کچھ عوامل اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں:

جینیاتی تبدیلیاں یا فیملی ہسٹری
تابکاری (radiation) کا زیادہ سامنا
کچھ خاص وائرسز کا اثر
مدافعتی نظام کی کمزوری
سگریٹ نوشی یا زہریلے مادوں سے رابطہ

برین ٹیومر کی علامات:
مسلسل سر درد (خصوصاً صبح کے وقت شدید ہونا)
متلی یا قے
نظر کی کمزوری یا دھندلا پن
ہاتھوں یا پیروں میں کمزوری یا سن ہونا
بات کرنے یا سننے میں دقت
مزاج یا شخصیت میں تبدیلی
یادداشت کمزور ہونا
مرگی یا جھٹکے لگنا

برین ٹیومر ہونے پر کیا کریں؟

1. فوری نیورولوجسٹ یا نیورو سرجن سے رجوع کریں

2. ایم آر آئی یا سی ٹی اسکین کروائیں تاکہ مکمل تشخیص ہو سکے

3. متوازن غذا اور مکمل آرام کو اپنی روٹین میں شامل کریں

4. ادویات یا سرجری کا آغاز صرف ماہر کے مشورے سے کریں

5. نفسیاتی مدد بھی حاصل کریں تاکہ ذہنی دباؤ کم ہو

6. ریڈی ایشن یا کیموتھراپی کی صورت میں مثبت رویہ اپنائیں

7. سپیشل نیورو سرجری سینٹرز سے رابطہ رکھیں جیسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال

ڈاکٹر بلال آفریدی جیسے ماہرین کے مشورے اور تجربے سے فائدہ اٹھا کر برین ٹیومر جیسے پیچیدہ مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جلد تشخیص اور بروقت علاج ہی بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔







19/06/2025

📍محمد ابوبکر صدیق کی بہادری : غلط مشوروں سے آگے بڑھ کر نئی زندگی کی طرف قدم

محمد ابوبکر صدیق، جن کا تعلق سپیر سائنس کالج سے ہے، ایک ایسے مسئلے کا شکار تھے جس کا سامنا آج کل ہزاروں لوگ کر رہے ہیں : موٹاپا۔ ان کا وزن 170 کلوگرام تھا، جو ان کی زندگی کو شدید متاثر کر رہا تھا۔ نہ نماز پڑھ سکتے تھے، نہ چل سکتے تھے، اور بلڈ پریشر اتنا زیادہ ہوتا کہ کنٹرول میں نہیں آتا۔

جب انہوں نے ڈاکٹر محمد عثمان (ماہر بیریاٹرک سرجن) سے ہیلتھ نیٹ ہسپتال، فیز 5 حیات آباد پشاور میں آپریشن کرانے کا فیصلہ کیا تو کئی لوگوں نے انہیں ڈرایا, وہ لوگ جو نہ ڈاکٹر تھے، نہ اس بیماری کے ماہر۔
کبھی ٹیکسی ڈرائیور، کبھی دکاندار، کبھی پڑوسی سب نے سنی سنائی باتیں کیں، غلط مشورے دیے، اور ان کے دل میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مگر ابوبکر صدیق نے ہمت نہ ہاری انہوں نے درست فیصلہ کیا، اور اللہ کے فضل سے آپریشن کامیاب رہا۔ اگلے ہی دن ڈسچارج ہو کر گھر چلے گئے۔

📢 اس واقعے سے سیکھنے کی چند باتیں:

1. کسی کو غلط مشورہ مت دیں جب تک آپ خود اس بارے میں علم نہ رکھتے ہوں۔

2. اسلام ہمیں سنی سنائی بات کو آگے پھیلانے سے روکتا ہے۔

3. اگر کوئی شخص علاج کرانا چاہے تو اس کا حوصلہ بڑھائیں، نہ کہ خوف۔

4. صحت ایک نعمت ہے اور اس کے لیے صحیح فیصلے وقت پر کرنا ضروری ہے۔

کئی لوگ ابوبکر صدیق کی طرح غلط معلومات کی وجہ سے آج بھی تکلیف میں زندگی گزار رہے ہوں گے۔
اگر آپ یا آپ کے کسی عزیز کو موٹاپا، شوگر یا بلڈ پریشر کی وجہ سے پریشانی ہے تو ہیلتھ نیٹ ہسپتال، فیز 5، حیات آباد پشاور ضرور وزٹ کریں۔
یہاں ماہر ڈاکٹرز، جدید سہولیات اور محفوظ آپریشن کی سہولت موجود ہے۔




















18/06/2025

بڑی خبر
موٹاپے، شوگر اور بلڈ پریشر کا جدید، محفوظ اور کامیاب علاج!
اگر آپ یا آپ کا کوئی عزیز ان مسائل میں مبتلا ہے، تو اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

پشاور کے معروف بیریاٹرک اور لیپروسکوپک سرجن، ڈاکٹر محمد عثمان نے سینکڑوں مریضوں کی زندگی میں انقلاب برپا کیا ہے۔ ان کی جدید سرجری نہ صرف موٹاپے سے نجات کا ذریعہ ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹائپ 2 شوگر اور ہائی بلڈ پریشر جیسے خطرناک امراض میں بھی نمایاں بہتری آتی ہے۔

ڈاکٹر محمد عثمان نہایت ماہر، تجربہ کار اور اعتماد کے قابل سرجن ہیں جن کے تمام آپریشنز جدید تکنیک کے مطابق کیے جاتے ہیں۔ کامیاب، محفوظ اور کم تکلیف دہ۔

🏥 ہیلتھ نیٹ ہسپتال فیز 5، حیات آباد پشاور وہ بہترین طبی ادارہ ہے جہاں ڈاکٹر عثمان مریضوں کو چیک کرتے ہیں۔ یہاں کی سہولیات، اسٹاف کی پیشہ ورانہ تربیت اور صاف ستھرا ماحول قابلِ تعریف ہے۔ مریضوں کے ساتھ اخلاق، توجہ اور ہمدردی یہاں کی پہچان ہے۔

اگر آپ بھی اپنی زندگی کو بدلنا چاہتے ہیں تو آج ہی رابطہ کریں اور پہلا قدم ایک صحت مند اور خوشحال زندگی کی طرف بڑھائیں۔

03339079571 📞
















03/06/2025

خیبرپختونخواہ حکومت اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ٹرانس کنٹینینٹل فارما کو دیے گئے ہسپتالوں کی کارکردگی بہترین ہونے پر عوام کا خراج تحسین

بچوں کو دودھ پلانے کے طریقے، فوائد اور نقصانات

"بچوں کو دودھ پلانے کے طریقے، فوائد اور نقصانات"

بچوں کو دودھ پلانے کے طریقے، فوائد اور نقصانات۔

ماں کا دودھ بچے کے لیے قدرت کی طرف سے بہترین غذا ہے۔ یہ نہ صرف بچے کی جسمانی نشوونما میں مدد دیتا ہے بلکہ اسے بیماریوں سے لڑنے کی قوت بھی بخشتا ہے۔ دنیا بھر کے ماہرین صحت ماں کے دودھ کو بچے کے لیے "مکمل غذا" قرار دیتے ہیں۔

بچوں کو دودھ پلانے کے صحیح طریقے:

بچہ پیدائش کے فوراً بعد دودھ پلانا
پہلے گھنٹے میں بچے کو ماں کا پہلا دودھ (Colostrum) دینا بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔

صحیح انداز میں پکڑنا
بچے کو اس طرح گود میں رکھیں کہ اس کا منہ ماں کے نپل کے مقابل ہو، اور اس کی ناک دودھ پینے کے دوران بند نہ ہو۔

دودھ پلانے کی مدت
عالمی ادارہ صحت کے مطابق کم از کم 6 ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا چاہیے، اور اس کے بعد اضافی غذا کے ساتھ دودھ پلانا جاری رکھنا چاہیے۔

دودھ پلانے کے وقفے
ہر دو سے تین گھنٹے بعد دودھ پلانا چاہیے۔ اگر بچہ خود مانگتا ہے تو مانگنے پر پلانا (demand feeding) زیادہ بہتر ہے۔

فوائد:

قوت مدافعت میں اضافہ
ماں کا دودھ اینٹی باڈیز پر مشتمل ہوتا ہے جو بچے کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ لوگوں کے اگاہی میں اضافے کا سبب بنے شکریہ








22/05/2025

سدیس میڈیکل کمپلیکس مردان روڈ چارسدہ جو کہ اپنے معیار, بہترین طرز علاج اور ماہرین کے حوالے سے پورے پاکستان کہ عوام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے امید کی کرن ہے.
چارسدہ کے عوام کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی جس کے لیے لوگ پشاور اسلام اباد یا لاہور جایا کرتے تھے یعنی بغیر درد کے ڈلیوری جسے ہم پین لیس ڈیلیوری کے نام سے جانتے اور پہچانتے ہیں.
مزید معلومات کے لیے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ چارسدہ کے عوام کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کے عوام بھی ان سہولیات سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے.
کنسلٹنٹ گائنکالوجسٹ اینڈ انفرٹیلٹی سپیشلسٹ
سدیس میڈیکل کمپلیکس مردان روڈ چارسدہ 03124686402 ,03145890160

















Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department KPK 2017 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share