Chinar Digital

  • Home
  • Chinar Digital

Chinar Digital Welcome to Chinar Digital
Stay updated with daily news, Islamic Videos, and podcasts on various topics.

21/07/2025

شب شہادت امام سجاد علیہ السلام
دولس امام اڑخی
ذاکر خان افضل
علمدار عباس

دعوت نامہ جملہ وہ قومی  مشران / 50 رکنی جرگہ ممبران صدر تحریک حسینی بمعہ ممبران  نیز وہ جو کوہاٹ معاہدہ 2024 کا حصہ رہیں...
21/07/2025

دعوت نامہ
جملہ وہ قومی مشران / 50 رکنی جرگہ ممبران صدر تحریک حسینی بمعہ ممبران نیز وہ جو کوہاٹ معاہدہ 2024 کا حصہ رہیں ہیں اور ان کی تعاون سے کوہاٹ امن معاہدہ طے پایا تھا ان تمام مشران / جرگہ ممبران سے گزارش ہے کہ کل 10:00 بجے تک انجمن حسینیہ دفتر تشریف لاکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ممنون ہونگے
نوٹ: باہمی مشاورت کے بعد جی او سی 9 ڈیو کے ساتھ جرگہ ہوگا

منجانب: انجمن حسینیہ پاراچنار

21/07/2025

دہ سہ دہ غم بیلتون دے
خان افضل جعفری

21/07/2025

شب شہادت امام سجاد علیہ السلام دولس امام اڑخی
مصائب بزبان مولانا لال حسین

21/07/2025

شب شہادت امام سجاد علیہ السلام
خطابت ضلعی صدر مجلسِ وحدتِ مسلمین ضلع کرم علامہ معید سید الحسینی کا خطاب

21/07/2025

شب شہادت امام سجاد علیہ
در دولس امام اڑخی
ذاکر خان افضل جعفری

ایک قبر، ایک باپ، اور انمول آنسو…آج ایک باپ نے اپنے اکلوتے بیٹے کو دفنایا۔ وہ بیٹا جو ماں باپ کی آخری امید تھا، بہنوں کا...
19/07/2025

ایک قبر، ایک باپ، اور انمول آنسو…
آج ایک باپ نے اپنے اکلوتے بیٹے کو دفنایا۔ وہ بیٹا جو ماں باپ کی آخری امید تھا، بہنوں کا سہارا تھا… لیکن خوابوں کے سمندر نے اُسے نگل لیا۔

یہ وہ خواب تھے جو غیر قانونی راستوں سے پورے کرنا چاہتا تھا، لیکن ان راستوں نے اُسے ہمیشہ کے لیے چھین لیا۔🤲 یاد رکھو نوجوانو! غیر قانونی طریقے سے یورپ جانا، سمندر میں چھلانگ لگانا نہیں — خودکشی ہے!
اور یہ خودکشی صرف اپنی نہیں، اپنے ماں باپ، بہن بھائیوں، اور پورے گھر کی امیدوں کی ہے۔

ماں باپ کے آنسو سستے نہیں ہوتے… ان کے خواب تمہارے ساتھ جُڑے ہیں۔ غیر قانونی سفر سے پہلے اُن آنکھوں کو یاد کرو جو ہر روز دروازے پر تمہیں دیکھنے کی منتظر ہوتی ہیں۔

اپنی تقدیر اللہ پر چھوڑ دو۔ رزق کا وعدہ اُس نے کیا ہے، تم بس صبر اور حلال کی راہ چنو۔

دنیا کی کوئی کامیابی ماں باپ کی بے بسی سے بڑی نہیں ہوتی۔

اللہ اُن جوانوں کی مغفرت فرمائے جن کے خواب کفن میں لپٹ گئے۔
اور اُن والدین کو صبر عطا کرے جنہوں نے جوان بیٹے کو دفنایا۔
آمین۔
ایس جے فخری

18/07/2025

✦ حسینی ہوم (یتیم خانہ )ہاسٹل مڈل کرم پاراچنار کی تعمیر میں تعاون کی اپیل ✦

الحمد للہ!
تمام حمد و سپاس اس خدائے مہربان کے لیے ہے جس نے اپنی حکمت و ولایت سے کائنات کو منظم رکھا اور اپنے بندوں پر ربوبیت کا حق ادا کیا۔ اُسی کے فضل سے آج حسینی ہوم مڈل لوئر کرم کا پہلا فلاحی ادارہ مخلوقِ خدا کی خدمت میں پیش پیش ہے۔

چند باہمت اور درد دل رکھنے والے جوانوں نے پاراچنار جیسے بحران زدہ علاقے میں حسینی ہوم ہاسٹل کی بنیاد رکھی تاکہ یتیموں اور شہداء کے بچوں کو سہارا، تحفظ اور روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ خدائے کریم کی عنایت اور مومنین و مسلمین کی پُرخلوص جذبہ ء خدمت سے یہ خواب اب حقیقت کے قریب تر ہے۔

🌟 حسینی ہوم ہاسٹل کا افتتاح ہونے جا رہا ہے! 🌟
اگرچہ حالات مشکل ہیں، مگر خدا کی مہربانی سے ائے روز اس کار خیر میں مومنین کی خدمات ،امید کے کرن ثابت ہو رہے ہیں اور قلوب میں جذبۂ خیر پروان چڑھ رہا ہے۔

📌 ہاسٹل کا گراؤنڈ فلور زیر تعمیر ہے جس کی لاگت 2 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
💠 ایک فٹ کی تعمیر پر صرف 4500 روپے خرچ آتا ہے۔

آپ بھی اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک فٹ کا خرچہ اٹھائیں۔
ایک یا زیادہ دنوں کا مزدور یا مستری خرچ صدقہ و خیرات کریں۔

اسی طرح اینٹ، سریا ,سیمنٹ یا تعمیراتی سامان کا حصہ بنیں۔
اپ سب کی یہ خدمات ، یتیموں کے سر پر چھت کی باعث ہو سکتے ہیں۔

🤲 ہم انتظامیہ کی طرف سے تمام اہلِ ایمان سے پُر امید ہیں کہ آپ اس عظیم فلاحی کارِ خیر میں حسبِ استطاعت شرکت فرمائیں گے اور اس پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔

دعا ہے کہ رب کریم تمام مومنین کی توفیقات میں اضافہ فرمائے، اور شہداء و یتامیٰ کے اس مسکن کو اپنے فضل سے جلد پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔
آمین یا رب العالمین۔

📞 تعاون یا معلومات کے لیے رابطہ کریں:
0303 4030009

18/07/2025

الجولانی، شام کے عبوری صدر، اپنے خاندان کے ساتھ دمشق سے فرار کر گئے۔
المیادین نیوز

16/07/2025

شہید علامہ عارف حسین الحسینی ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کا درس دیتے تھے

میں شیعہ ہو آپ سنی ہم آپ کے مقدسات کا احترام کریں اور آپ ہمارے مقدسات کا احترام کریں آپ اپنے فقہ کے مطابق ہاتھ باندھ کر نماز پڑھیں ہم ہاتھ کھول کر نماز پڑھ لینگے۔دشمن پاکستان ملک پر حملہ کرینگے ہم مل بیٹھ کر اس کا مقابلہ کرینگے۔

ضلع کرم: ہم کس سمت جا رہے ہیں؟  ایس جے فخری ضلع کرم، بالخصوص پاراچنار، ایک ایسا علاقہ ہے جس نے کئی دہائیوں تک ظلم، جنگ، ...
15/07/2025

ضلع کرم: ہم کس سمت جا رہے ہیں؟
ایس جے فخری

ضلع کرم، بالخصوص پاراچنار، ایک ایسا علاقہ ہے جس نے کئی دہائیوں تک ظلم، جنگ، مزاحمت اور قربانی کی کہانیوں کو اپنے سینے میں سموئے رکھا ہے۔ یہاں کی سرزمین نے ایسے مجاہد، شہداء اور علماء پیدا کیے جنہوں نے نہ صرف ملتِ تشیع بلکہ پوری امتِ مسلمہ کو بیداری، وحدت اور شعور کا پیغام دیا۔

لیکن سوال یہ ہے:
آج ہم کہاں کھڑے ہیں؟ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں؟ اور ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

ہم کس سمت میں جا رہے ہیں؟

حقیقت تلخ ہے مگر ضروری ہے کہ قبول کی جائے:

ہم قومی وحدت سے دُور، گروہی اور شخصی مفادات میں بٹ چکے ہیں۔

نوجوان نسل فکری بیداری سے محروم، سوشل میڈیا کے شور میں الجھی ہوئی ہے۔

سیاسی قیادت اقتدار کی دوڑ میں عوامی مسائل بھول چکی ہے۔

تعلیم و روزگار کی صورت حال انتہائی افسوسناک ہے۔ نوجوان بے روزگار اور مایوس ہو چکے ہیں۔

فرقہ واریت کو اب بھی مخصوص قوتیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

ہماری موجودہ ترجیحات

ہم نے ذاتی مفادات، گروہی تعصب اور شخصیت پرستی کو اپنی پہلی ترجیح بنا لیا ہے۔

علمی و فکری ترقی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

وحدتِ امت کے بجائے "میرا مسلک، میرا قبیلہ، میرا لیڈر" کی سوچ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ہم نے دشمن کو پہچاننے کے بجائے اپنوں کو مشکوک بنا لیا ہے۔

ہمیں کیا ترجیحات اپنانا چاہئیں؟

1. قومی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی

ضلع کرم کی سب سے بڑی طاقت شیعہ سنی اتحاد ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اس اتحاد کو نعرہ نہیں بلکہ عملی حقیقت بنائیں۔ وہی دشمن جو ہمیں ماضی میں لڑاتا رہا، آج بھی اپنے منصوبوں پر کاربند ہے۔ ہمیں اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

2. تعلیم اور فکری شعور

تعلیم صرف اسکول کی حد تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ:

نظریاتی تعلیم

مزاحمتی تاریخ

قائدین کی فکر (جیسے شہید عارف الحسینیؒ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، علامہ سید عابد حسین الحسینی ، شہید محمد نواز عرفانی اور فدا حسین مظاہری)
ان پہلوؤں کو نوجوانوں کی تربیت کا حصہ بنایا جائے۔

3. قیادت کی اصلاح

قیادت کا معیار دیانت، قربانی اور بصیرت ہونا چاہیے، نہ کہ قبیلہ، پیسہ یا مسلک۔ وقت آ گیا ہے کہ قوم اپنے نمائندوں سے سوال کرے، اور بے مقصد لیڈرشپ سے نجات حاصل کرے۔

4. معیشت اور خود کفالت

ضلع کرم میں زرعی اور تجارتی ترقی کے بے شمار امکانات ہیں، جنہیں منظم منصوبہ بندی کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے:

ہنر مندی کے ادارے

مقامی انڈسٹریز

خواتین کی معاشی شمولیت

نوجوانوں کے لیے سٹارٹ اپس اور اسکالرشپ پروگرام

5. میڈیا اور بیانیہ سازی

اگر ہم اپنی داستان خود نہیں سنائیں گے، تو دشمن ہمیں دہشتگرد، پسماندہ یا فرقہ پرست بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ہمیں چاہیے کہ:

مقامی میڈیا گروپس، ڈاکومنٹریز، جرنلزم ٹریننگ سینٹرز بنائیں۔

فکری مکالمے، سیمینارز اور یوتھ کنونشنز کا انعقاد کریں۔
ضلع کرم ایک تاریخی مقام پر کھڑا ہے۔ ہم ماضی کی قربانیوں کے وارث ہیں، لیکن اگر ہم نے آج درست سمت کا انتخاب نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں غفلت، خود غرضی اور بے حسی کا نشان سمجھیں گی۔

وقت آ گیا ہے کہ ہم:

سوچیں،

خود احتسابی کریں،

اور "صرف تنقید" سے نکل کر "عمل اور شعور" کی طرف بڑھیں۔

یہی وقت ہے کہ ہم اپنے مقام کو پہچانیں، اپنی صفوں کو درست کریں، اور دنیا کو دکھائیں کہ ضلع کرم صرف سرحدی علاقہ نہیں، بلکہ امت مسلمہ کے بیدار ضمیر کا مرکز ہے۔
ایس جے فخری

:پارہ چنار ایم این اے و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی انجینئر حمید حسین طوری کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹس کا ا...
15/07/2025

:پارہ چنار
ایم این اے و چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی
انجینئر حمید حسین طوری کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹس کا اہم اجلاس
ایم این اے و ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی چیئرمین (ڈی ڈی اے سی) انجینئر حمید حسین طوری کی زیرصدارت لائن ڈیپارٹمنٹس کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس جناب شوکت علی، مختلف محکموں کے سربراہان اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہر لائن ڈیپارٹمنٹ نے جاری ترقیاتی اسکیموں اور آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی سے متعلق تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ متعدد محکموں نے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی، جس پر ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ رکے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے ڈپٹی کمشنر پلاننگ اینڈ فنانس شوکت علی کو بعض محکموں کی اسکیموں کے معیار اور شفافیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام ترقیاتی منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں، اور جہاں کہیں شکایات یا بے ضابطگیاں ہوں، وہاں فوری تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔
ایم این اے انجینئر حمید حسین طوری نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ترقیاتی اسکیموں کی بروقت، معیاری اور شفاف تکمیل ہی ہماری ترجیح ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chinar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share