Lower Dir page

  • Home
  • Lower Dir page

Lower Dir page interested,amazing,nature,and daily lifestyle videos and photos can be uploaded
Thank information about any news and updates

یہ واقعہ تاریخ اور سیاست کے طلباء کے لیے ایک اہم اور افسوسناک باب ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے لوگ اس سے ناواقف...
12/08/2025

یہ واقعہ تاریخ اور سیاست کے طلباء کے لیے ایک اہم اور افسوسناک باب ہے، مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے لوگ اس سے ناواقف ہیں۔



بابڑہ قتلِ عام 1948 – پختونخوا، پاکستان

جیسے ہندوستان میں جلیانوالہ باغ قتلِ عام راؤلٹ ایکٹ کے بعد پیش آیا تھا، جس پر جناح صاحب اور گاندھی جی جیسے رہنماؤں نے احتجاج کیا، ویسے ہی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ہی بلکہ اس سے زیادہ المناک واقعہ بابڑہ قتلِ عام کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فرق یہ ہے کہ یہ ظلم کسی غیر قوم نے نہیں، بلکہ اپنے ہی مسلمان اور پختون بھائیوں، بہنوں اور ماؤں پر ڈھایا گیا۔



پس منظر:
یہ سانحہ 12 اگست 1948 کو پیش آیا، جسے اکثر “پختون کربلا” کہا جاتا ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کے قیام کے صرف ایک سال بعد، آزادی کی پہلی سالگرہ سے دو دن پہلے رونما ہوا۔

بابڑہ کے مقام پر پرامن اور نہتے لوگوں کو محض اپنے حقِ زندگی کا مطالبہ کرنے پر گولیوں سے بھون دیا گیا۔ شہادتوں کی صحیح تعداد آج تک متعین نہیں ہو سکی، مگر مقامی چشم دید گواہان، محققین اور تاریخ دانوں کے مطابق یہ سانحہ اپنی شدت اور بربریت میں جلیانوالہ باغ سے کسی طرح کم نہ تھا۔



وزیرِ اعلیٰ کا بیان:
اس وقت صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) کے وزیرِ اعلیٰ عبدالقیوم خان نے صوبائی اسمبلی میں اس سانحے پر بیان دیتے ہوئے کہا:

“میں نے بابڑہ میں دفعہ 144 نافذ کی تھی۔ جب لوگ منتشر نہ ہوئے تو ان پر فائرنگ کی گئی۔ وہ خوش قسمت تھے کہ پولیس کا اسلحہ ختم ہو گیا، ورنہ ایک بھی زندہ نہ بچتا۔”

یہ الفاظ بالکل ویسے ہی تھے جیسے جلیانوالہ باغ کے سانحے کے بعد جنرل ڈائر نے کہے تھے۔



بعد کا ردعمل:
1950 میں عوامی لیگ کے صدر حسین شہید سہروردی نے ڈھاکہ میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ:

“چارسدہ میں پیش آنے والا واقعہ، 1919 کے جلیانوالہ باغ کے قتلِ عام سے بھی بڑا تھا۔”



یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ کا ایک کڑوا اور شرمناک باب ہے، جس سے آج بھی بہت سے لوگ ناواقف ہیں۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم اور بربریت کسی بھی معاشرے میں اس وقت پنپتی ہے جب طاقتور اپنی ہی عوام کو دشمن سمجھ بیٹھتے ہیں۔

دیر لوئر میدان گل چوکی پر دہشت گردوں کا گرنیڈز اور بھاری ہتھیار سے حملہ, لوئر دیر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بھر ...
04/08/2025

دیر لوئر میدان گل چوکی پر دہشت گردوں کا گرنیڈز اور بھاری ہتھیار سے حملہ, لوئر دیر پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے بھر پور جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں پر فائرنگ کی, گرینڈ حملے میں ایلٹ فورس کا جوان عالمگیر زخمی ہو, جسے پولیس نے اے پی سی کے ذریعے زیمدارہ اور پھر لال قلعہ ہسپتال پہنچایا, لوئر دیر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے, فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ,, ڈی پی او لوئر دیر عبدالسلام خالد بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں
Copy

01/08/2025
خیبرپختونخوا عرف آپریشن تھیٹر۔22 سالوں میں 22 فوجی آپریشنز۔۔لیکن امن نداردچند کے نام سن لیں، آپریشن (1)شیردل،(2)۔راہ راس...
31/07/2025

خیبرپختونخوا عرف آپریشن تھیٹر۔
22 سالوں میں 22 فوجی آپریشنز۔۔لیکن امن ندارد
چند کے نام سن لیں، آپریشن (1)شیردل،(2)۔راہ راست،(3)۔راہ نجات، (4)۔المیزان، (5)۔زلزلہ،(6)۔بلیک تھنڈر،(7)۔کوہ سفید،(8)۔دراغلم،(9)۔بیا دراغلم،(10)۔خوخ بہ د شم،(11)۔ضرب غضب،(12)۔ردالفساد اور اب (13)۔سربکف۔
اس خیبر پختونخوا عرف آپریشن تھیٹر کی مزید قوت برداشت ختم ہے۔
35 لاکھ خیبرپختونخوا کے عوام مہاجر بنا دئے گئے،80 ہزار شہادتیں ہوئیں، 140 ارب ڈالر کا نقصان ہوا،انفراسٹرکچر تباہ ہے،پورے قبائلی اضلاع میں 3G,4G نہیں البتہ جی تھریG3 وافر دستیاب ہے۔
بقول جون ایلیا۔
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا۔
بشکریہ روزنامہ مشرق
#مشرق
Copy

دلتهٔ هم جنس پرستی حلاله ده خو ده اسلامې نکاح کول دا غټ جورم دۍ ده یوازۍ بلوچستان نه دے ده ټول پختانا کم چی زان ته بېغېر...
20/07/2025

دلتهٔ هم جنس پرستی حلاله ده خو ده اسلامې نکاح کول دا غټ جورم دۍ
ده یوازۍ بلوچستان نه دے ده ټول پختانا کم چی زان ته بېغېرته پختانا واېۍ

#بلوچستان

20/07/2025

مولانا خانزیب شہید

20/07/2025

Maidan Aman march

20/07/2025

میدان امن مارچ

24/05/2025

@@ # eid

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lower Dir page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lower Dir page:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share