Pti khanpur is an official page of pti managed by a professional and trained social media official team .
22/06/2025
نفرت کے جو بیج وفاق بو رہا ہے، یقین کریں یہ نفرت بغاوت میں بدل جائے گی۔
صوبائی سیکریٹری اطلاعات ملک عدیل اقبال
21/06/2025
Public Notice
07/06/2025
یہ عید قربانی، صبر اور ایثار کا درس دیتی ہے،
اس موقع پر ہم اپنے قائد عمران خان، ان کی اہلیہ اور تمام اسیرانِ حق کو سلام پیش کرتے ہیں،
یہ محض ایک تہوار نہیں بلکہ قربانی کا مکمل استعارہ ہے۔ یہ یاد دہانی ہے کہ حق کی راہ کٹھن ضرور ہے، لیکن نیت صاف اور ایمان پختہ ہو تو آپ کی قربانیاں آپ کی جدوجہد کو خوبصورت، اور منزل کو یقینی بنا دیتی ہیں۔
اللہ پاکستان کو انصاف، آزادی اور امن عطا فرمائے۔ آمین۔
سُنت ابراھیمی کے عین مطابق عمران احمد خان نیازی کی لاذوال قربانی کے سائے تلے
“عید الاضحٰی” مبارک ہو
06/06/2025
قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان جولیاں اتمان آباد میں خورشید انور خان کے بھائی ۔ پنڈ گاکھڑا میں عدیل احمد کے والد ۔ خانپور میں راجہ ناصر جھنگ کی اہلیہ اور ممریال خانپور میں ملک ضیافت عباسی کی تائی محترمہ کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کررہے ہیں۔
19/05/2025
18/05/2025
کپتان عمران خان کی عوام دوست اصلاحات کے مطابق خیبرپختونخوا کا پہلا جگر ٹرانسپلانٹ صحت کارڈ پر ہوگیا۔
جنس: خاتون
ضلع: ہری پور
مریضہ کی عمر: 37 سال
تشخیص: 6/7 ماہ پہلے ہوئی جبکہ جگر ٹرانسپلانٹ قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد میں کروایا گیا۔
علاج پر کل لاگت: 62 لاکھ روپے (ٹرانسپلانٹ کے بعد ایک سال کی ادویات شامل ہیں)۔
17/05/2025
رہنما پاکستان تحریک انصاف یوسف ایوب خان کھولیاں بالا میں عابد گل کے بھائی عبدالوحید کی وفات پر تعزیت کے لیے تشریف لائے اور فاتحہ خوانی کی .
14/05/2025
قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کے افتتاح شدہ سوئی گیس منصوبوں پر بابرنواز جعلی تختیاں لگاکر کم ظرفی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ہریپور کے عوامی سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ 2018 کے الیکشن میں جب عمرایوب خان کو حلقے کے عوام نے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کیا تو وزیر اعظم عمران خان نے انکی لیاقت و خدا داد صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں بجلی، سوئی نادرن گیس اور اکنامک آفیئرز جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سونپی اور اسی دورانیے میں عمرایوب خان نے سوئی گیس فراہمی کی مد میں تقریبا 14 ارب سے زائد کی فنڈنگ کی جبکہ بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے بھی 12 ارب سے زائد کی فنڈنگ کی گئی۔جس سے دونوں سیکٹرز میں انقلاب بھرپا ہوا اسکے علاوہ جی ٹی روڑ،خانپور روڑ اور تربلیہ غازی روڑ سمیت متعدد سڑکوں کی ازسرتعمیرنو کے لیے بھی 10 ارب روپے سے زائد کی فنڈنگ کرکے تمام منصوبے مکمل کیے۔اور یہ منصوبے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔انہی صلاحیتوں کی بدولت ہریپور کے عوام نے جنرل الیکشن 2024 میں جناب عمرایوب خان کو 82 ہزار کی لیڈ سے نوازا۔جبکہ دوسری طرف چور دروازے کے سہارے پر بیٹھے ہوئے بابرنواز نے پہلے بھی اور اب بھی عجب تماشا لگا رکھا ہے۔عمرایوب خان کے افتتاح شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاکر اس عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔جنھوں نے اسکی اصلیت جان کر ہی اسے رد کیا اور دونوں الیکشن میں یکے بعد دیگرے عبرت ناک شکست سے دوچار کیا۔
10/05/2025
بھارتی میزائل حملے کے نتیجے میں سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت
پاکستان تحریک انصاف کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت، سکوارڈن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار
بھارتی جارحیت کے جواب میں ہماری بہادر پاک فضائیہ نے ہر پہلو سے اپنی برتری کا لوہا منوایا ہے، شیخ وقاص اکرم
وطن کے دفاع و سلامتی کو اپنے لہو سے ناقابل تسخیر بنانے والے جوان خراج عقیدت کے مستحق ہیں، شیخ وقاص اکرم
بزدل بھارت کا غرور خاک میں ملے گا اور ذلت اور رسوائی کے سوا مودی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، شیخ وقاص اکرم
قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب خان کا شہید سکوارڈن لیڈر کے بھائی سے ٹیلی فونک رابطہ
شہید سکوارڈن لیڈر کی ملک و قوم کیلئے بےمثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا
مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
23/04/2025
بابر نواز نے الیکشن ہارنے کے بعد ہار تسلیم کی اور عمر ایوب خان کو مبارک باد کا ٹوئٹ بھی کیا، ٹوئٹ کے بعد انکو خیال آیا کے مجھے الیکشن کمیشن سے جتوا دیا جائے گا تو یہ ہار تسلیم کرنے کے بعد اب کہتے ہیں مجھے فارم 47 جاری کیا جائے، شوکت بسرا
18/04/2025
قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی جناب عمرایوب خان کو جنرل 2024 کے الیکشن میں ہریپور کے غیور عوام نے بھاری اکثریت سے اپنا ایم این اے منتخب کیا ۔جس میں شک و شکوک کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔ ہریپور کے باشعور عوام نے ( بات ہوگئی ہے ) کا راگ آلپنے والے بابرنواز کو الیکشن میں اسکی اصل اوقات دیکھائی۔جبکہ مدمقابل جناب عمرایوب خان جو متعدد منگھڑت کیسوں کی وجہ سے روپوش تھے اور ایک دن بھی حلقے میں نہیں آسکے ہریپور کے عوام نے انھیں بھرپور سپورٹ کرکے 82 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب کیا۔جبکہ بابرنواز کو اسکے گھر اور کھلابٹ ٹاؤن شپ کے باقی 27 پولنگ اسٹیشنز پر بھی عبرت ناک شکست دی۔بابرنواز کی کمپین والی ویڈیوز جس میں کہتا ہے۔(بات ہوگئی ہے) دیکھ کر لوگ آج بھی ہنستے ہیں اور کہتے ہیں۔ہمیں بھی اپنے جیسا بے وقوف سمجھ رہا تھا۔آج کے اصل حقائق پر بات کریں تو اپوزیشن لیڈر جناب عمرایوب خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حکم امتناعی نہیں لیا بلکہ الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیاتھا۔جسے ہائی کورٹ نے نمٹایا۔بابرنوازکو ہریپور کے عوام نے الیکشن 2018 اور پھر 2024 کے جنرل الیکشن میں بھی عبرت ناک شکست دی۔جسے موصوف نے فوری تسلیم کیا اور سوشل میڈیا پر اپنا بیان بھی جاری کیا۔اور پھر تین ماہ بعد شکست خوردہ نئی کہانیاں گھڑ کر ہریپور کے عوامی مینڈیٹ کو غلط ثابت کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔اور تمام جعلی دستاویزات جمع کرائے جنکا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ہریپور کے عوام گواہ ہیں عمرایوب خان کو والد کی تدفین کے دوران ہی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی اور وہ دعا میں بھی نہ بیٹھ سکے۔ ارشدایوب خان اور اکبرایوب خان کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی رہی اور انکے گھروں پر درجنوں چھاپے مارے گئے۔سابق صوبائی وزیر جناب یوسف ایوب خان اور جناب عمرایوب خان کے کوارڈینیٹر ساجدخان اور سیکرٹری نعیم اللہ خان کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم امپورٹڈ حکومت اور انکے حواریوں کے تمام مذموم مقاصد کو ہریپور کے باشعور عوام نے الیکشن کے دن کامیاب نہیں ہونے دیا۔اور خان برادران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کردیکھایا۔
03/04/2025
خان برادران کے اعزاز میں گاؤں بانڈی منیم میں منعقدہ تقریب کے دوران میزبان ملک اعجاز صاحب اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اللّٰہ پاک سے دعا ہے کے اللہ پاک ملک اعجاز صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ انکےصاحبزادوں ملک معین، ملک ارسلان، ملک احتشام اور سب لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔آمین
Be the first to know and let us send you an email when Khanpur News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.