
03/06/2025
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
افسوس ناک خبر
چترال کی ایک اور بیٹی ثناء اسلام آباد میں بے دردی سے قتل کر دی گئی۔
کہا جاتا ہے وہ اپنے گھر میں تھی، جب کوئی اندر گھس آیا،
اور اسے خاموشی سے ہمیشہ کے لیے خاموش کر گیا۔
یہ صرف ایک خبر نہیں، یہ ایک چیخ ہے
جو چترال کی وادیوں سے آسمان تک جا پہنچی ہے۔
کس نے چھینا ماں کی ممتا کا سہارا ؟
کس نے بجھایا ایک بیٹی کا چراغ؟
اللہ پاک ثناء کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے
اور ظالم کو جلد اپنے انجام تک پہنچائے۔
(جیو چترال) ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں ان کے عزیزوں کا ہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تھا اور وہ مشہور سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرگرم رُکن یوسف حسن کی صاحبزادی تھیں۔
مقتولہ نے نہایت کم عمری میں بطورِ کانٹنٹ کریئٹر نام کمایا اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔
اس واقعے کے پیچھے کارفرما وجوہات کا تعین اور ملزم کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
RIP!Well-known influencer from Chitral, Sana Yousaf, was murdered in Islamabad
Sana Yousaf was shot and killed by an unidentified assailant who entered a relative’s home in Sector G-13 of Islamabad
Sana Yousaf belonged to the Chuinj area of Upper Chitral and was the daughter of renowned social activist and prominent member of Tehreek Tahafuz Huqooq Chitral