Tariq Mughal Official

  • Home
  • Tariq Mughal Official

Tariq Mughal Official Latest News

09/08/2026

آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی
انتخابات کا تیسرا مرحلہ

09/08/2026

خیبر پختون خواہ میں مسلم لیگ کی مقبولیت کا گراف کیوں مایوس کن ہے؟ بے لاگ تجزیہ

09/08/2026

تحصیل غازی کی انتظامی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جعلی
جلد بازی میں معتد اخبار کی ساکھ پر حملہ

یوتھ کے لیے بہترین موقعفوری اپلائی کریں
07/08/2026

یوتھ کے لیے بہترین موقع
فوری اپلائی کریں

*کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کی ضلعی پوزیشن ہولڈر طالب علم سے ملاقات**تاریخ: 06 اگست 2026*کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس نے ضلع اور...
07/08/2026

*کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کی ضلعی پوزیشن ہولڈر طالب علم سے ملاقات*
*تاریخ: 06 اگست 2026*

کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس نے ضلع اورکزئی کے رہائشی اسمت اللہ ولد عمران (قبیلہ فیروز خیل) سے ملاقات کی اور ان کی غیر معمولی تعلیمی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

طالب علم نے میٹرک بورڈ امتحان 2026 میں 1053 نمبر حاصل کرتے ہوئے پورے ضلع اورکزئی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے باعث انہیں ایڈورڈز کالج پشاور کے پری میڈیکل پروگرام میں میرٹ پر داخلہ بھی حاصل ہوا۔

کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل عدنان نے طالب علم کی محنت، عزم اور تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو ضلع اورکزئی کے لیے باعثِ افتخار قرار دیا۔ انہوں نے اسمت اللہ پر زور دیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل عدنان نے طالب علم کی حوصلہ افزائی اور اعزاز کے طور پر انہیں نقد انعام اور یادگاری شیلڈ پیش کی، جبکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ ملاقات اورکزئی سکاؤٹس کے اس عزم کی مظہر ہے کہ وہ ضلع میں تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ، باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور علمی میدان میں بہترین کارکردگی کی سرپرستی کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

07/08/2026

حاجی عزت گل اورکزئی شہید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

*ہنگو: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، کیپٹن حمزہ شہید*ہنگو کے علاقے دلن میں سیکیورٹی فورسز نے انٹی...
07/08/2026

*ہنگو: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، کیپٹن حمزہ شہید*

ہنگو کے علاقے دلن میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گزشتہ ہفتے یو بی ایل بینک پر حملے میں ملوث گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔

ذرائع کے مطابق کارروائی میں گل بہادر تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 دہشت گردوں زخمی حالت میں زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے افسر کیپٹن حمزہ نے انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا اور اپنے وطن کے دفاع میں عظیم قربانی پیش کی۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔

07/08/2026
ہنگو(طارق محمود مغل ) ممتاز قبائلی شخصیت اور امن کمیٹی کے سرکردہ ممبر حاجی عزت گل شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گ...
07/08/2026

ہنگو(طارق محمود مغل ) ممتاز قبائلی شخصیت اور امن کمیٹی کے سرکردہ ممبر حاجی عزت گل شہید کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، حاجی عزت گل ایک نفیس ،نڈر اور با اصول شخصیت کے حامل تھے، حاجی عزت گل نے کرم، کوہاٹ ،اورکزئی اور دیگر علاقوں میں پائیدار امن کے لیے جرات مندانہ موقف اختیار کیا، مذاکرات کے ذریعے اور جرگوں کے ذریعے ایسے مسائل کو حل کرنے میں حاجی عزت گل کا کلیدی کردار ہے جو بڑے پیمانے پر خون ریزی کے محرک تھے، حاجی عزت گل کی خدمات کے اعتراف میں ا قبائل حکومت پاکستان سے ان کے لیے سول ایوارڈ کا مطالبہ کرتے ہیں، ریاست حاجی عزت گل کی امن مذہبی رواداری اور مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات کا ہمیشہ اعتراف کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ ،ڈپٹی کمشنر اورکزئی ضلع یوسف علی مہمند، ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان ،ممتاز امن کمیٹی کے ممبران حسین علی شاہ الحسینی، ٹکا خان اور دیگر نے اورکزئی انتظامیہ کی طرف سے حاجی عزت گل کی شہادت پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں ہنگو اور اورکزئی کے عمائدین سمیت ہر طبقہ فکر کے اہم افراد نے شرکت کی ۔اورکز زئی ہیڈ کوارٹر بابر میلہ کے جرگہ حال میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا حاجی عزت گل شہید کے فرزند فیض گل کو کمشنر کوہاٹ اور دیگر عمائدین نے قبائلی روایات کے مطابق علاقائی پگڑی پہنا کر انہیں خاندان کا اور اپنی قوم کا مشر مقرر کیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند رستے نے حاجی عزت گل کی تصویر کو سلامی پیش کی اور حاجی عزت گل کی مغفرت کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنر اور کزئی یوسف علی مہمند، ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے کہا کہ حاجی عزت گل شہید ایک زیرک، معاملہ فہم، خوش لب اور با اصول شخصیت کے حامل تھے انہوں نے اہم علاقائی اور قومی جرگوں میں اصولی موقف اپنایا اور اخری وقت پر تک اپنے موقف پر قائم رہے ان کی کوششوں سے ہنگو اورک زئی اور کرم میں کئی خونریز تنازعات کا حل ممکن بنایا گیا وہ علاقے میں امن کے پیامبر اور مذہبی رواداری کے امین تھے اور ان کی امن کے لیے قبائلی عوام کی ترقی اور پائیدار امن کے لیے جو خدمات ہیں ان کو ریاست اور خیبر پختون خواہ کے عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے کہا کہ امن کمیٹی کے ممبران کو اسی انداز میں خدمات انجام دینی چاہیے جو حاجی عزت گل کا خاصہ رہا ہے اور ان کی خدمات کو سامنے رکھتے ہوئے ریاست سے ان کے لیے سول ایوارڈ کا مطالبہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جب بھی امن کی بات ہوگی حاجی عزت کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا رہے گا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین علی شاہ الحسینی ،ٹکا خان، ملک لال من شاہ اور دیگر نے کہا کہ حاجی عزت گل نے ہمیشہ اصولوں پر قائم رہتے ہوئے علاقائی روایات اور تہذیب کو مقدم رکھتے ہوئے دیرینہ موقف اختیار کیا وہ امن کی ایک بھرپور اواز تھے کئی اہم فیصلوں میں ان کے دستخط موجود ہیں اور ان کی وجہ سے امن پسند قوتوں کو حوصلہ اور عزم سے اگے بڑھنے کے مواقع میسر ائے۔ مقررین نے کہا کہ حاجی صاحب کی شہادت ایک عظیم شخصیت کی شہادت ہے جس پر امن کمیٹی کے ممبران اور خیبر پختون خواہ کے عوام غمزدہ ہیں اور ان کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ وہ مستقبل میں علاقائی تنازعات کے حل کے لیے حاجی صاحب کے طریقہ کار ان کے وزن اور ان کے اصولوں کو مقدم رکھیں گے اس موقع پر حاجی عزت گل کے فرزند فیض گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقائی امن کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کریں گے

06/08/2026

ہنگو میں یوم شہدا کی مرکزئی تقریب
کمانڈنٹ پی ٹی سی شوکت عباس، کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر سمیت اہم شخصیات اور شہدا کے عزیز و اقارب کی شرکت #

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Mughal Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share