
27/10/2023
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے لائیو شو میں اہلیہ اور بیٹیوں کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں عثمان پیرزادہ نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی و پروفیشنل زندگی پر کھل کر بات کی۔
دورانِ شو اداکار سے انکی بیٹیوں کے حوالےسے سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میری بیٹیاں ہی میری کامیابی ہیں کیونکہ شادی کے 12 سال تک میں بے اولاد رہا پھر اللہ پاک کا کرم ہوا اور میری گود میں 2 بیٹیاں آ گئیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’بیٹیوں کی پیدائش کے بعد قریبی رشتےداروں نے کہا کہ اب اگر ایک بیٹا ہو جائے تو اچھا ہوگا۔ جس پر میں نے کہا کہ ’نہیں جی میری بیٹیاں ہی کافی ہیں میرے لیے، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو بیٹیوں کو کم تر سمجھتے ہیں۔‘
انہوں نے یہ بھی بتای کہ ’ جہاں تک بات ہے میری شریکِ حیات کی تو اہلیہ و اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے میں راولپنڈی میں پی ٹی وی اسٹیشن پر ملا تھا اور انہیں دیکھتے ہی محبت ہو گئی تھی مگر کچھ دن کی ملاقات کے بعد ثمینہ نے مجھے شادی کی آفر کر ڈالی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ثمینہ کی جانب سے شادی کی پیشکش سن کر میرا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا تھا۔ بہرحال آج ہماری شادی کو 48 سال ہو چکے ہیں اور اس عرصے میں مجھ پر اور میرے گھر پر اللہ کا بہت کرم رہا ہے۔‘