Suno Punjab 89.4

  • Home
  • Suno Punjab 89.4

Suno Punjab 89.4 Suno Punjab is the largest FM Radio Network & Digital Platform of Punjab, Pakistan.

18/09/2025

Pakistan gets protection of Haramain Shareef| Achi Khabar | Ali Ahmed| Suno Punjab

゚viralシfypシ゚

18/09/2025

Pakistan, Saudi Arabia Sign Historic Defense Agreement | Must Watch

゚viralシfypシ゚

آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا ،شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ک...
18/09/2025

آج شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا ،شہر میں آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کل بارش کے امکانات موجود ہیں،مون سون کا 11واں سپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں حبس اور گھٹن کی کیفیت ہو گی۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سنٹی گریڈ رہنے کا امکان جبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

゚viralシfypシ゚

پاکستان کے ساتھ بھارت کے میچ میں بھارت کا چمچہ بننے والے آئی سی سی کے متنازعہ اور سازشی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے ا...
18/09/2025

پاکستان کے ساتھ بھارت کے میچ میں بھارت کا چمچہ بننے والے آئی سی سی کے متنازعہ اور سازشی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے آج پاکستان کی دبئی میں مصروف کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کی۔ اینڈی کے معافی مانگنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا کیونکہ بھارت میں کچھ لوگ بھارتی ٹیم کے کپتان کو پاکستانی ٹیم کے کپتان کو نظر انداز کرنے کے مناظر کی فوٹیج حاصل کرنا چاہتے تھے تاکہ اسے بھارت کے اندر اپنے پست سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر سکیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس سازشی عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
اینڈی نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معذرت کر لی، اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا، اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معذرت کی، آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔

゚viralシfypシ゚

سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےطلباکیلئےفیسوں میں ریلیف کافیصلہ زیرغور ہے۔سیلاب زدہ علاقوں کےپبلک تعلیمی اداروں کےطلباکی رجسٹری...
18/09/2025

سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کےطلباکیلئےفیسوں میں ریلیف کافیصلہ زیرغور ہے۔
سیلاب زدہ علاقوں کےپبلک تعلیمی اداروں کےطلباکی رجسٹریشن وسمسٹر فیس معافی کی تجویز وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب پیش کی۔
وزیر تعلیم کے مطابق حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، فیصلے سے سیلاب متاثرہ خاندانوں پر مالی بوجھ کم ہوگا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ متاثرہ طلباکوتعلیم جاری رکھنےکیلئےحکومت ہرممکن تعاون فراہم کریگی، فیصلے کا اطلاق پبلک کالجز اور یونیورسٹیوں پر ہوگا۔نجی سکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی متاثرہ طلباکوریلیف دینےکااقدام اٹھائیں۔

゚viralシfypシ゚

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3روزہ وقفے کے بعد کمی کا رحجان رہا۔بین الاقوامی بلین...
18/09/2025

مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں 3روزہ وقفے کے بعد کمی کا رحجان رہا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 3ہزار 668ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2400روپے کی کمی سے 3لاکھ 88ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058روپے کی کمی سے 3لاکھ 33ہزار 161روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 109روپے کی کمی سے 4ہزار 387روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کی کمی سے 3ہزار 761روپے کی سطح پر آگئی۔

゚viralシfypシ゚

17/09/2025

CM Maryam Nawaz’s Message on World Ozone Day | Towards a Green, Clean & Safe Punjab | Aham Khabar | Usman Aslam | Suno Punjab

゚viralシfypシ゚

17/09/2025

Qatar Mein Islami Mumalik Ka Sarbarahi Ijlas

゚viralシfypシ゚

اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج منگل کے...
17/09/2025

اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور کر لی۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج منگل کےروز یہ قرارداد منظور کر لی گئی کہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں سٹوڈنٹس کے موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

یہ اہم قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پنجاب کے قانون ساز ایوان میں پیش کی۔

اس اہم قرارداد مین کہا گیا ہے ، بچوں کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہے۔
موبائل اورسوشل میڈیا سے بچوں کی اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر پابندی لگائی جائے۔
بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے کے عمل کو ریگولیت کرنے کے لئے اس بارےمیں قانون سازی کی جائے۔

゚viralシfypシ゚

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فاسٹ-نیوکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی، جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو عالمی مع...
17/09/2025

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور فاسٹ-نیوکس کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی، جس کے تحت طلبہ اور اساتذہ کو عالمی معیار کی آئی ٹی تربیت اور سرٹیفکیشن فراہم کی جائے گی۔

یہ معاہدہ پی آئی ٹی بی کے اسکلز ڈویلپمنٹ ونگ کے ڈائریکٹر احمد اسلام سیان اور فاسٹ-نیوکس کے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب معروف کے درمیان طے پایا، اس پروگرام کے تحت شرکاء کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
پی آئی ٹی بی اپنے آن لائن پورٹل کے ذریعے سرٹیفکیشن فیس کا 100 فیصد خرچ واپس کرے گا، حکام کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اور مالی دونوں رکاوٹیں ختم کرے گا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت حاصل کرنے کا یکساں موقع فراہم کرے گا۔

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پنجاب کے ٹیلنٹ پول کو مضبوط کرے گا بلکہ گریجویٹس کو عالمی سطح پر تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مقابلے کے قابل بنائے گا، حکومت کا وژن صوبے کے نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنا مقام بنا سکیں۔

゚viralシfypシ゚

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اورشیرانی میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی کر دیے گئے۔ پولیس ...
17/09/2025

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اورشیرانی میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3دہشت گرد ہلاک اور 4زخمی کر دیے گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی پر حملے کیے تاہم پولیس نے دلیری اور حکمت عملی سے دونوں حملے پسپا کر دیے۔

ریجنل پولیس افسر بنوں سجاد خان کے مطابق میریان تھانے پر حملہ صرف 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا، جبکہ مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گردوں نے ایک گھنٹے تک بھاری ہتھیاروں سے حملہ جاری رکھا۔ پولیس نے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا، جبکہ حملے میں تین پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔ زخمی دہشت گردوں کو ان کے ساتھی لے کر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب، تھانہ ہوید کی حدود میں واقع مزنگہ پولیس چوکی پر رات گئے تقریباً دو سو دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے انہیں چوکی میں داخل ہونے سے روک دیا۔ ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق دہشت گردوں نے چوکی کی دیوار کے ساتھ دھماکا خیز مواد بھی نصب کیا، جس سے دیوار کو نقصان پہنچا، تاہم پولیس کے اہلکاروں نے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

ادھر کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا۔
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھی گزشتہ شب دہشت گردوں نے پولیس لائنز اور ملحقہ لیویز تھانے پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں لیویز کے تین اہلکار اور کانسٹیبلری کا ایک جوان شہید ہو گیا جبکہ چھ اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حملے کے بعد کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ ایک لیویز اہلکار اعظم خان تاحال لاپتہ ہے۔ فورسز کی بھاری نفری علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
تمام زخمیوں کو ژوب کے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

゚viralシfypシ゚

سرکاری و پرائیویٹ محکموں کےسربراہان کیلئےوارننگ, ملازمین کواب کم ازکم 40ہزارروپےاجرت لازمی دینا ہوگی.پنجاب حکومت کاکم از...
17/09/2025

سرکاری و پرائیویٹ محکموں کےسربراہان کیلئےوارننگ, ملازمین کواب کم ازکم 40ہزارروپےاجرت لازمی دینا ہوگی.

پنجاب حکومت کاکم ازکم اجرت کےنفاذ کے لئے سخت اقدامات اٹھانےکاآغاز کردیا، ڈی جی لیبرویلفیئر پنجاب کاتمام سرکاری ونیم خودمختار اداروں کوباضابطہ مراسلہ جاری کردیا۔

ایل ڈی اے،واسا، پی ایچ اے،کارپوریشنز اور اتھارٹیزکو کم تنخواہ دینےسےروک دیا، غیرہنرمندمزدورکی کم ازکم اجرت40ہزارماہانہ مقررکرنےکےفیصلہ بارےآگاہ کیاگیا۔
مطلع شدہ شرح سےکم اجرت دیناپنجاب کم ازکم اجرت ایکٹ2019کی خلاف ورزی قرار، ایکٹ کےسیکشن11کیمطابق کوئی آجرپرائیویٹ یاسرکاری سطح پرمقررہ شرح سےکم اجرت ادانہیں کرسکتا۔

مراسلہ کے مطابق پرنسپل آجرذاتی طورپرذمہ دارہوگاکہ کم ازکم اجرت کےنفاذپرمکمل عملدرآمدکرائے۔

براہِ راست بھرتی یاٹھیکیدارکےذریعےملازمت دینےپرکم ازکم اجرت کی ادائیگی لازمی ہوگی،پنجاب حکومت کےلیبرقوانین پرعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاعندیہ دے دیا گیا۔
ڈی جی لیبرویلفیئرسیدہ کلثوم حئی نےملازمین کےحقوق کےتحفظ کے لئےاقدامات تیزکردیئے۔

゚viralシfypシ゚

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Punjab 89.4 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share